Tag: حرا خالد

  • تابش ہاشمی سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے بتادیا

    تابش ہاشمی سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے بتادیا

    معروف میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی کی اہلیہ حرا خالد نے بتایا ہے کہ ان کی شادی کس طرح ہوئی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی نے اہلیہ حرا خالد کے ساتھ شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ کیسے آپ دونوں ملے اور شادی کیسے ہوئی؟

    حرا خالد نے کہا کہ ہماری والدین کی مرضی سے شادی ہوئی تھی پھر تابش کہنے لگے کہ دراصل پسند کی شادی ہے، اہلیہ نے کہا کہ ان کے والدین اور میرے والدین کو آپس میں محبت ہوئی تو ہماری ارینج میرج ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ تابش کے والد اور میرے دادا بچپن کے دوست تھے۔

    تابش ہاشمی نے بتایا کہ میرے والد اور حرا کے دادا تیسری جماعت سے دوست تھے، میرے والد نے ان کے والد کو ایک تقریب میں دیکھا تھا۔

    حرا نے کہا کہ جب تقریب میں ملے تو دوبارہ ملنا جلنا شروع ہوگیا اور پھر تابش کی فیملی رمضان میں ہمارے گھر آئی تھیں، میں باہر جانے لگی تو والدہ نے کہا کہ مہمان آئیں ہیں رک جاؤ جیسے ہی میں اندر گئی تو تابش نے اپنی والدہ کو کہنی ماری  جسے میرے بھائی نے دیکھ لیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے والدین کے فیصلے کی وجہ سے تابش سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی بعد میں مجھے ان کی بہت سی خوبیاں پسند آنے لگ گئیں۔

    واضح رہے کہ تابش اور حرا 12 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

  • اہلیہ کو شاپنگ پر لے کر کیوں نہیں جاتے؟ تابش ہاشمی نے بتادیا

    اہلیہ کو شاپنگ پر لے کر کیوں نہیں جاتے؟ تابش ہاشمی نے بتادیا

    معروف میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی نے اہلیہ حرا خالد کو شاپنگ پر نہ لے کر جانے کی وجہ بیان کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں کامیڈین تابش ہاشمی نے اہلیہ حرا خالد کے ہمراہ شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ یہ بتائیں شادی کے بعد حرا کا ہاتھ پکڑ کر انہیں شاپنگ کروانے لے کر گئے ہیں؟

    تابش ہاشمی نے پہلے کہا کہ نہیں میں شاپنگ پر لے کر نہیں گیا پھر کہنے لگے کہ گیا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے کہ بڑے شوق سے انہیں لے کر جاؤں کہ آؤں تمہیں سب دلا دوں۔

    انہوں نے کہا کہ سارے ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، چیک بک حرا کے پاس ہے، انہیں کہتا ہوں کہ جاؤ خود شاپنگ کرلو۔

    ندا یاسر نے کہا کہ ہر بیگم کی خواہش ہوتی ہے کہ چلیں آپ مجھے اپنی پسند سے شاپنگ کروائیں؟ تابش ہاشمی کہنے لگے کہ ہر بیگم کی نہیں ہوتی یہ صرف حرا کی خواہش ہوتی ہے۔

    حرا خالد نے بتایا کہ تابش کو ایک آدھ بار شاپنگ پر لے کر گئی اس کے بعد میں نے کہا کہ اچھا ہے کہ خود ہی شاپنگ کرلوں۔

    انہوں نے بتایا کہ تابش کہتے ہیں کہ جلدی شاپنگ کرو، یہ کہتے ہیں کہ ایک ٹارگٹ لے کر جاؤ کہ تمہیں لینا کیا ہے۔

    تابش ہاشمی نے کہا کہ میں جب شاپنگ کے لیے جاتا ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ کیا چاہیے، وہ چیز خرید لیتا ہوں اس دوران زیادہ سے زیادہ بیس منٹ لگ جاتے ہوں گے لیکن حرا جاتی ہیں انہیں چیز پسند بھی آجاتی ہے پھر کہتی ہیں کہ اچھا میں آگے دیکھ کر آتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ رات کو تین بجے تقریباً روزانہ حرا کو چائے پراٹھا کھلانے لے جاتا ہوں، ہم لوگ چیز پراٹھا اور آملیٹ بھی کھاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ تابش اور حرا 12 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔