Tag: حرا خان

  • آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

    آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے آڈیشن کے وقت اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حرا خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے آڈیشن کے وقت پیش آئے واقعے کا احوال بتارہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر آڈیشن کے نام پر دیئے گئے دھوکے سے متعلق بتایا، کہ کس طرح انڈسٹری کے تجربے کار فنکار نے انہیں جعلی آڈیشن کے لیے تجویز کیا۔

    حرا خان نے کہا کہ جب میں ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی ریکارڈنگ کروا رہی تھی، اس وقت ایک ساتھی فنکار، جن سے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی، نے ایک ہدایت کار کا نمبر دیا اور کہا کہ انہیں نئے پروجیکٹ کے لیے لڑکی کی ضرورت ہے، ان سے رابطہ کرلیں۔

    میرے رابطہ کرنے پر مذکورہ ہدایت کار نے مجھ سے میرے کام کے بارے میں پوچھنے کے بجائے میری تصاویر مانگیں اور آڈیشن کے لیے آنے کے لئے کہا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے ان سے سہ پہر کا وقت مقرر کرنے کا کہا تو انہوں نے مجھے رات 11 بجے بلوانے پر زور دیا۔

    ہدایت کار کا کہنا تھا کہ آپ کا اسکرین ٹیسٹ ہو گا اور اُسی کی بنیاد پر سلیکشن ہوگی، اسکرین ٹیسٹ کے لیے آپ کو بولڈ لباس زیب تن کرنا ہو گا اور کہا کہ آپ کا آڈیشن خفیہ رکھا جائے گا، جو صرف پروڈیوسرز دیکھیں گے۔

    کیا دنیا کبھی امن کی طرف لوٹے گی؟ حرا خان موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ

    حراخان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ہدایت کار کی باتیں سن کر میں شک میں آگئی اور ایک اور ہدایت کار کو فون کیا اور معلوم کیا کہ کیا اس طرح بھی آڈیشنز ہوتے ہیں تو انہوں نے وہاں جانے سے قطعاً منع کردیا اور کہا یہ ضرور دھوکا ہے۔

  • ’ہماری شادی میں کوئی لڑکا لڑکی نہیں ہے!‘

    ’ہماری شادی میں کوئی لڑکا لڑکی نہیں ہے!‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ میرا اور شوہر کا جو رشتہ ہے اس میں کوئی لڑکا لڑکی نہیں ہے۔

    ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے حرا خان کا اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے رشتے میں کوئی لڑکا لڑکی ہے ہی نہیں، ارسلان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں کہ آپ کی شادی ایک کام کرنے والی لڑکی سے ہورہی ہے تو آپ ایک آدمی سے شادی کررہے ہو۔

    انھوں نے بتایا کہ میرے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ سوچو گے کہ وہ ایک لڑکی ہے تو پھر کام نہیں چلے گا، ہم اپنے اس رشتے میں برابر کے پارٹنر ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ عورت کی عزت اور اس کی ذمہ داریاں سب اپنی جگہ ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ ہم برابر ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حرا نے ساتھی اداکار ارسلان خان سے شادی کی وجہ بتائی تھی، ایک ویب شو میں شرکت کے دوران انھوں نے شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر میں نے ارسلان سے شادی نہ کی ہوتی تو شاید میں زندگی میں طویل عرصے تک شادی نہ کرتی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ارسلان نے میرا زندگی کے مشکل مرحلے میں ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے انھیں اپنا شریک حیات منتخب کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ حرا اور اداکار ارسلان خان گزشتہ برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • حرا خان پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلم ’فائٹر‘ بنانے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

    حرا خان پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلم ’فائٹر‘ بنانے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا خان پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی پروپیگینڈا فلم کا حصہ بننے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں۔

    بالی وڈ کے جانے مانے ہیرو ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد پاکستانی اداکارہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حیرانی کا اظہار کیا کہ بڑے بالی وڈ اسٹارز بھی اس طرح کی فلموں کا حصہ بنتے ہیں۔

    حرا خان کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ بالی وڈ کے بڑے سپراسٹارز بھی پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلموں کا حصہ بنتے ہیں تاکہ ان کی فلم کمائی کرسکے۔‘

    انھوں نے بھارتی فلم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ’دا ٹی واز فنٹاسٹک‘ ڈالنا تو بھول گئے۔ حرا نے بھارتی فلم سازوں کو پائلٹ ابھینندن کی یاد دلائی جو پاکستانی ایئرفورس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے تھے اور بھارت کی پوری دنیا میں سبکی ہوئی تھی۔

    سال 2019 میں ابھینندن کے طیارے کو پاکستان ایئرفورس نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔ وہ جان بچا کر پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں اترے تھے، جہاں پاکستانی عوام نے انکی بہت دھلائی کی تھی، بعد ازاں انھیں پاکستان ایئرفورس کے جوان گرفتار کرکے لے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف انڈیا کی پروپیگنڈا مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری تین منٹ سے زائد دورانیہ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے۔

    فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔

    یش راج پروڈکشن کے تحت بننے والی ایکشن فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انجام دیے ہیں جو بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔ فلم کو بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا۔

    ’فائٹر‘ کے ساتھ ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔
    حرا خان پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلم بنانے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا خان پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی پروپیگینڈا فلم کا حصہ بننے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں۔

    بالی وڈ کے جانے مانے ہیرو ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد پاکستانی اداکارہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حیرانی کا اظہار کیا کہ بڑے بالی وڈ اسٹارز بھی اس طرح کی فلموں کا حصہ بنتے ہیں۔

    حرا خان کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ بالی وڈ کے بڑے سپراسٹارز بھی پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلموں کا حصہ بنتے ہیں تاکہ ان کی فلم کمائی کرسکے۔‘

    انھوں نے بھارتی فلم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ’دا ٹی واز فنٹاسٹک‘ ڈالنا تو بھول گئے۔ حرا نے بھارتی فلم سازوں کو پائلٹ ابھینندن کی یاد دلائی جو پاکستانی ایئرفورس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے تھے اور بھارت کی پوری دنیا میں سبکی ہوئی تھی۔

    سال 2019 میں ابھینندن کے طیارے کو پاکستان ایئرفورس نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔ وہ جان بچا کر پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں اترے تھے، جہاں پاکستانی عوام نے انکی بہت دھلائی کی تھی، بعد ازاں انھیں پاکستان ایئرفورس کے جوان گرفتار کرکے لے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف انڈیا کی پروپیگنڈا مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری تین منٹ سے زائد دورانیہ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے۔

    فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔

    یش راج پروڈکشن کے تحت بننے والی ایکشن فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انجام دیے ہیں جو بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔ فلم کو بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا۔

    ’فائٹر‘ کے ساتھ ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔

  • کیا دنیا کبھی امن کی طرف لوٹے گی؟ حرا خان موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ

    کیا دنیا کبھی امن کی طرف لوٹے گی؟ حرا خان موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل عام سے دلبرداشتہ ہو کر سوال اٹھا دیا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بہت زیادہ افسردہ نظر آرہی ہیں۔

    حرا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بے حسی سے بھری دنیا میں، میں ہمت کرتی ہوں کہ ہر چیز کو شدت سے محسوس کریں۔‘

    ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ کیا یہ دنیا کبھی امن کی طرف لوٹ آئے گی؟ ایسا نہیں کہ پہلے دنیا میں امن تھا لیکن کیا امن کی روشنی دوبارہ ہوگی؟۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

    انہوں نے مزید لکھا کہ’ 20 سے زائد دنوں سے یہ پاگل پن چل رہا ہے، چیزیں بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوتی جارہی ہیں، ہر طرف بم اور خون ہے، اس بے بسی پر شرمندہ ہوں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

    حرا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • حرا اور ارسلان خان نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    حرا اور ارسلان خان نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    پاکستانی اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان ہنی مون کے لیے بینکاک پہنچ گئے۔

    حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والا جوڑا ہنی مون کے لیے تھائی لیڈ  کے کے دارالحکومت بینکاک پہنچا جس کی تصاویر اداکارہ حرا خان کے شوہر  نے شیئر کی ہیں۔

    اداکارہ کے شوہر ارسلان خان نے ’ ہنی مون ڈائری‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arslan Khan (@arslankhan_official)

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا بینکاک کے اسکائے بار ٹاور پر موجود ہیں، ارسلان خان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا گیا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ بھی خوبصورت انداز میں منائی ہے۔

    اداکارہ حرا خان اور اور ان کے شوہر کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں، چند گھنٹوں قبل شیئر کی گئی تصاویر کو  ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی شادی کی مختلف تقریبات سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

  • کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ، اداکار ارسلان خان کی پوسٹ وائرل

    کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ، اداکار ارسلان خان کی پوسٹ وائرل

    اداکارہ حرا خان سے شادی کرنے والے ماڈل ارسلان خان نے کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ شیئر کیا ہے۔

    ارسلان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی۔

    اس پوسٹ کے مطابق اپنے ہمسفر کا سب کے سامنے دفاع اور اصلاح اکیلے میں کرنی چاہیئے، یہ قانون ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں بندھے ہیں۔

    اداکارہ حرا خان اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو کچن میں کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حرا نے اس پر کیپشن تحریر کیا کہ وہ اپنی نئی زندگی تعمیر کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

  • حرا خان کی اپنے شریک حیات سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

    حرا خان کی اپنے شریک حیات سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی اور ارسلان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا۔

    معروف اداکارہ حرا خان نے اپنے شوہر ارسلان خان کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    ندا کے پوچھنے پر حرا نے بتایا کہ ان کی ارسلان سے ملاقات کیسے ہوئی تھی۔

    حرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب موسلا دھار بارشیں ہورہی تھیں تو وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ اپنے فلیٹ میں محصور ہوگئی تھیں اور ان کے پاس پانی بجلی کچھ بھی نہیں تھا۔

    ان کی دوست پہلے انہیں اپنے گھر اور پھر اپنے ایک دوست کے گھر لے گئی تھیں، وہیں ارسلان سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    حرا نے بتایا کہ ارسلان سے پہلے ان کی دوستی ہوئی پھر آہستہ آہستہ دونوں کو اندازہ ہوا کہ وہ دونوں ہم مزاج ہیں، اس کے بعد محبت کا تعلق قائم ہوگیا، اس دوران حرا ارسلان کے گھر والوں سے بھی مل چکی تھیں اور وہ بھی انہیں بےحد پسند کرتے تھے۔

    بعد ازاں ندا نے ایک سیگمنٹ میں دونوں سے ایک دوسرے کے بارے میں دریافت کیا اور دونوں کے بیشتر جوابات صحیح نکلے۔

    ارسلان کا کہنا تھا کہ شروع میں حرا انہیں بالکل پسند نہیں آئیں کیونکہ وہ بہت کم گو انسان تھے اور حرا بہت باتونی، لیکن پھر آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوگیا۔

    یاد رہے کہ حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل وہ پاگل سی میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ اس سے قبل بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں رومی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

    دونوں ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا اور مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔

  • حرا خان کی ساحل سمندر پر تفریح کی تصاویر وائرل

    حرا خان کی ساحل سمندر پر تفریح کی تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ حرا خان نے ساحل سمندر پر سیر و تفریح کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں شریک ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، ویک اینڈ، کھانا، دوست اور کراچی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

    ان کی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ حرا خان گزشتہ ماہ ماڈل و اداکار ارسلان خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، اپنی شادی کی تقریبات کی مختلف تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھیں۔

  • ’پاگل سا گینگ‘، حرا خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ’پاگل سا گینگ‘، حرا خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ حرا خان کی نئی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں وہ گانے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے وہ پاگل سی کی کاسٹ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اداکارہ حرا خان نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ وہ گانا مکمل کریں نامی چیلنج کر رہے ہیں، اس میں انہیں ایک گانے کی دھن سنائی جائے گی جسے گا کر سنانا ہوگا۔

    حرا کے ساتھ سعد قریشی، عمر شہزاد اور زارا بھی وہاں موجود ہیں۔ حرا نے ویڈیو پر کیپشن لکھا، پاگل سا گینگ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

    سب مل کر گانے پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں جس کے دران دلچسپ صورتحال بھی پیش آتی ہے، ڈرامے کے مداح کاسٹ کو خوشگوار موڈ میں دیکھ کر نہایت حیران ہیں اور ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

  • رومی کی نئی تصاویر پر مداح حیران

    رومی کی نئی تصاویر پر مداح حیران

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے میرے ہمسفر سے شہرت پانے والی حرا خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    حرا خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کیں۔

    تصاویر میں حرا مختلف انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار، جب میں تصویروں کے لیے پوز کرتی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

    مداحوں نے حرا کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے، اکثر مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ رومی کے کردار میں شاندار اداکاری کر رہی ہیں۔

    ڈرامے کی مقبولیت کے بعد حرا خان کے انسٹاگرام فالوورز میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے جو ان کی تصاویر کو لائیک اور کمنٹ کرتے رہتے ہیں۔