Tag: حرا سومرو

  • حرا سومرو کا ساتھی اداکار وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف

    حرا سومرو کا ساتھی اداکار وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ حرا سومرو نے ساتھی اداکار  وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وہاج علی خان نے اپنی بے مثال اداکاری اور محنت کے ذریعے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے، 2023 میں مقبول ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی کے بعد وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول اداکاروں میں شمار کیے جانے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@hirasoomro_official)

    وہاج علی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز  بطور لائن پروڈیوسر کیا تھا، جہاں انہوں نے کئی مشہور اینکرز  بشمول نادیہ خان کے ساتھ بھی کام کیا بعدازاں اپنی محنت اور لگن کے باعث انہوں نے جلد ہی اداکاری میں قدم رکھا اور اپنے فن سے سب کو حیران کر دیا۔

    اب حال ہی میں پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے پی ٹی وی ہوم کے شو ”رائزنگ پاکستان“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار وہاج علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    حرا سومرو نے کہا کہ وہاج علی ایک ایسا انسان ہے جو آپ کے اچھے دنوں میں آپ کے ساتھ نہ ہو لیکن بُرے دنوں میں وہ ایک میسج پر آپ کیلئے حاضر ہوگا۔

    حرا سومرو نے مزید کہا کہ وہاج ایک ایسے انسان ہیں جو آپ کے ساتھ روز کافی تو نہیں پیئے گے لیکن آپ کو اگر کوئی مسئلہ ہوا ہے اور اس سے متعلق آپ وہاج سے پوچھیں تو وہ آپ کے ساتھ ہوگا۔

  • جو بھی ڈرامہ کیا وہ کبھی فلاپ نہیں ہوا: حرا سومرو

    جو بھی ڈرامہ کیا وہ کبھی فلاپ نہیں ہوا: حرا سومرو

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ مجھے رومانوی کردار کرنا پسند ہے۔

    اداکارہ حرا سومرو نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ڈرامہ انڈسٹری ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے محبت کی خوبصورتی اسکرین پر لانا پسند ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے جو بھی ڈرامہ کیا وہ کبھی فلاپ نہیں ہوا، لوگ عزت دیتے ہیں لیکن جو کردار میں کرنا چاہتی ہوں وہ ابھی تک نہیں ملا۔

    حرا سومرو نے کہا کہ کرداروں سے متعلق کبھی سوال نہیں کیا کیونکہ مجھے پتا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور وہ وقت ضرور آئے گا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ جتنی آپ پراعتماد ہیں اتنی ہی شرمیلی بھی ہیں؟

    اداکارہ نے کہا کہ میں اب شرمیلی نہیں ہوں، ڈیڑھ سال میں کچھ ہوا کہ بڑی بدل گئی ہوں، آٹو میٹک کچھ ہوا ہے پہلے شرمیلی تھی جتنا زیادہ بولتی تھی ایسا لگتا تھا کہ کچھ رہتا ہے جو ابھی بولنا ہے۔

    حرا سومرو نے کہا کہ غم چھپانا اچھی طرح سے جانتی ہوں کیونکہ ان سے واسطہ رہا ہے اگر غم نہ ہوں تو آپ وہ نہیں بن سکتے جو بننا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹینشن بلاوجہ کی چیزوں پر بھی ہوجاتی ہے اور غم وہاں سے ملتا ہے جہاں سے آپ توقع نہیں کررہے ہوتے، غم کو پالتی نہیں ہوں اس سے محبت کرلی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اداکاری سے زیادہ وی لانگ کرنا مشکل ہے تین سے چار وی لاگ بنائے تھے اس کے بعد چھوڑ دیا۔

  • جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کونسے عقلمند ہیں، حرا سومرو

    جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کونسے عقلمند ہیں، حرا سومرو

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کونسے عقلمند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ حرا سومرو نے شرکت کی وسیم بادامی کے ساتھ معصومانہ میچ میں سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک سوال کے جواب میں حرا سومرو نے کہا کہ شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ زندگی کا کیا ہے آج ہے کل نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری ہمارے بزرگ ہیں۔

    حرا سومرو نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا مقصد اداکاری کرنا تھا، اگر دماغ استعمال کیا جائے تو ڈراموں کا اسکرپٹ مزید بہتر ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت سارے لوگ بہت زیادہ عقلمند ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو سب بتا کر چلا جاتا ہے۔

    حرا سومرو نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سیاست ایک مسلسل جدوجہد، سفر اور مسلسل بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

  • حرا سومرو کے مداح ان سے مایوس کیوں؟

    حرا سومرو کے مداح ان سے مایوس کیوں؟

    معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں کو علم نہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے، جب انہیں علم ہوتا ہے تو وہ بہت مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں حرا نے بتایا کہ اداکاری سے قبل ہی وہ ایک بچی کی ماں بن چکی تھیں اور حال ہی میں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی ہے، ان کی بیٹی کی عمر 4 سال ہے جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    اداکارہ کے مطابق کیریئر کے آغاز میں جہاں مداح ان کی شادی سے بے خبر تھے، وہیں انڈسٹری کے بہت سارے افراد کو بھی ان کی شادی اور بچوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی اور زیادہ تر لوگ انہیں غیرشادی شدہ سمجھتے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اب جب لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں، تب سے ان کے مرد مداح مایوسی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی کمنٹس کر کے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے جلدی شادی کیوں کی۔

    حرا سومرو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر مرد مداحوں کے اپنی شادی سے متعلق کمنٹس پڑھ کر، جس میں ان سے محبت یا شادی کی خواہش کا اظہار کیا جائے، ہنس پڑتی ہیں جبکہ ان سے پہلے ان کے شوہر ہنس پڑتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد مداحوں کی جانب سے محبت کا اظہار کرنے یا شادی کی خواہش پر ان کے شوہر ہلکی آواز میں ایسے لوگوں کو کہتے ہیں کہ وہ پاگل ہیں اور انہیں حرا کا کچھ پتہ ہی نہیں۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کزن سے ہوئی ہے، تاہم شادی سے قبل ان کے درمیان محبت ہوگئی تھی، لیکن ایک ہی خاندان سے ہونے کی وجہ سے رشتہ طے ہوا تو زیادہ تر لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم نے خاندان کی مرضی سے شادی کی۔

    انہوں نے شوہر اور سسرالیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کی مدد کے بغیر اداکاری میں نہیں آسکتی تھیں اور ان کے شوہر ان کی ہمت افزائی کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ حرا سومرو نے چند سال قبل ڈرامہ ماں صدقے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا مگر انہیں مقبولیت چپکے چپکے اور خدا اور محبت 3 سے ملی۔ اب وہ تیرے بن میں مریم کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    حرا سومرو نے اداکاری سے قبل دوران تعلیم ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی اور اداکاری سے قبل ہی وہ شادی کرچکی تھیں اور وہ ایک بچی کی ماں بھی بن چکی تھیں۔