Tag: حرا مانی

  • حرا مانی غیرمہذب ہوگئی ہیں، انکے کام مداحوں کو پسند نہیں آرہے، نتاشا علی

    حرا مانی غیرمہذب ہوگئی ہیں، انکے کام مداحوں کو پسند نہیں آرہے، نتاشا علی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے حرا مانی کو غیرمہذب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کام مداحوں کو پسند نہیں آرہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی نتاشا علی مختلف اداکاراؤں کو نمبرز دیے اور کئی دلچسپ موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اداکارہ حرامانی کو نتاشا نے ان کی اداکاری کیلئے صرف 5 مارکس دیے اور بتایا کہ ان کے مارکس اب کم ہوگئے ہیں۔

    اداکارہ نتاشا علی نے بتایا کہ میرے نزدیک پہلے حرا مانی کے مارکس زیادہ تھے لیکن اب کم ہوگئے ہیں انھیں اداکاری کیلئے میں 5 مارکس دوں گی۔

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے نتاشا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میں حرا مانی کو بہت پسند کرتی تھی، وہ پہلے زیادہ شائستہ تھیں، تاہم اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں، وہ کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو مداحوں اور عوام کو پسند نہیں آرہے۔

    اس شو میں میزبان نے نتاشا کو ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاؤں کے نام دے کر انھیں نمبرز دینے کا کہا تھا۔ جس پر اداکارہ نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبرز دیے اور کہا کہ ہانیہ کا دور چل رہا ہے۔

    اداکاری کے حوالے سے انھوں نے ماہرہ خان کو 9 ، عائزہ خان کو 8، اقرا عزیز کو 7، مہوش حیات کو 7،حریم فاروق کو 6 عائشہ عمر کو 6 اور ثروت گیلانی کو 5 نمبر سے نوازا۔

    https://urdu.arynews.tv/hira-mani-wepts-thought-never-see-my-children/

  • "لگ رہا تھا اپنے بچوں سے کبھی نہیں مل پاؤں گی”، حرا مانی زاروقطار رو پڑیں

    "لگ رہا تھا اپنے بچوں سے کبھی نہیں مل پاؤں گی”، حرا مانی زاروقطار رو پڑیں

    معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ابوظہبی ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وی کافی جذباتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو شیئر میں حرا نے پاک بھارت موجودہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرسوں میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی، اس وقت مجھے لگ رہا تھا میں کبھی اپنے بچوں سے نہیں مل پاؤں گی۔

    اداکارہ حرا مانی نے روتے ہوئے ابوظہبی میں پھنسنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھی ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

    حرا کا کہنا تھا کہ کہ میں ان پاکستانیوں سے اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی تھی جن کے بچے، شوہر، بیٹے اس جنگ کی نذر ہوئے ہیں، میری دل سے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک سب کو صبر عطا کرے، پاکستان زندہ باد۔

    خیال رہے کہ 4 دنوں کی لگاتار جنگ کے بعد گزشتہ دنوں 10 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/hira-mani-sarwat-gulani-kangana-ranaut/

  • حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

    اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، ویڈیو مین انہوں نے اپنے بے قابو غصے کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔

    اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا "اسی لیے تعلیم ضروری ہے! آپ کو سیکھنا ہوگا کہ کب چپ رہنا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا وہ اس خرابی کو ایک عام چیز کیوں بنا رہی ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اپنے غصے کے مسائل پر کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ ایک بڑے مسئلے کا شکار ہیں میڈم، آپ صحت مند نہیں ہے، ایک مداح نے مزید کہا مجھے بچارے مانی کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔’

  • ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ اور یوٹیوبر کی گفتگو شامل ہے، اداکارہ نے اس ویڈیو میں یوٹیوبر سے امیر بنانے کی درخواست کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جبکہ رجب بٹ اپنی ولاگنگ کررہے ہیں، اسی دوران دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔

     اس دوران حرا مانی رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں آپ اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز مجھے بھی امیر کردو، میرا یوٹیوب چینل آپ بنا دو۔

    رجب بٹ نے اداکارہ کی بات سن کر کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا‘۔

  • حرا مانی کی بھائی کی ڈھولکی میں ڈانس کرنیکی ویڈیو وائرل

    حرا مانی کی بھائی کی ڈھولکی میں ڈانس کرنیکی ویڈیو وائرل

    شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سے تنقید کی زد میں آگئی، بھائی کی ڈھولکی پر ان کا لباس اور ڈانس صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، چھوٹے بھائی کی شادی میں مصروف حرا مختلف ایونٹس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ان تقریبات میں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں حرا مانی اپنے بھائی کی ڈھولکی کے موقع پر شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں مگر ان کا لباس اور رقص اکثر لوگوں کو نامناسب لگا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بولڈ لباس اور ان کے اس طرح کے ڈانس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں مختلف طرح کے مشوروں سے نوازا ہے۔

    کئی صارفین نے اپنی دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ واقعی بالی ووڈ ڈانس کلچر سے متاثر ہیں اور ان کی نقل کرنے کا موقع کبھی نہیں گنواتی ہیں، ان کا رقص اس بات کی نشاندہی کررہا ہے۔

    ایک شخص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان اداکاروں کو پروفیشنل ڈانسر کے ساتھ اپنا موازنہ پسند نہیں، لیکن ان کی طرح اپنے نجی پروگراموں میں ڈانس کرنا پسند کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے شادی میں ڈانس پسند نہیں، وہ سستے اور بے ہودہ لگتے ہیں‘، دلچسپ بات یہ ہے کہ حرا مانی اسی لباس میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

  • حرا مانی کا نیا برائیڈل شوٹ دیکھ کر مداح ڈرگئے

    حرا مانی کا نیا برائیڈل شوٹ دیکھ کر مداح ڈرگئے

    حرا مانی کا خوف ناک برائیڈل فوٹوٹو شوٹ دیکھ کر مداح ڈر گئے، سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنی حرکتوں اور بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی ہیں اب ان کے خوفناک فوٹو شوٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے بلکہ کئی صارف تو اسے خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

    پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا گیا حرا مانی کا فوٹو شوٹ شائقین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا، اداکارہ نے برانڈ فشورہ بائے عفیفہ پرویز بلوچ کے سبز لباس میں فوٹوشوٹ کروایا اور تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں۔

    تصاویر میں ایسا لگ رہا ہے کہ حرا مانی ممکنہ طور پر کسی اونچی چیز پر کھڑی ہوئی ہیں جس کے سبب وہ دکھنے میں بے انتہا لمبی اور نہایت عجیب نظر آرہی ہیں۔

    اس تصویر کا سوشل میڈیا پر جاری ہونا تھا کہ صارفین کی توجہ اس طرف مبذول ہوگئی، تصویر میں حرا مانی انسانی قد کی حامل عورت کے بجائے کچھ الگ ہی طرح کی دکھائی دے رہی ہیں۔

    کمنٹ سیکشن میں اکثر صارفین نے بتایا کہ وہ تصویر دیکھ کر ڈر گئے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ارے یہ کیسا فوٹو شوٹ ہے، دیکھ کر میں ڈر گئی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ معاف کرنا لیکن یہاں آپ گنجی چڑیل سے مل رہی ہیں، ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ پہلی تصویر میں جِن لگ رہی ہیں، کوئی رات میں دیکھ لے تو دل کا دورہ ہی پڑ جائے۔

    خیال رہے کہ حرا مانی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر و بیشر برانڈز کی تشہیری مہم کیلئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور رِیلز جاری کرتی رہتی ہیں جس پر مداح دلچسپ کمنٹس کرتے نظر آتے ہیں۔

  • اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

    اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

    پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میگزین سے گفتگو کی جس میں انہوں نے ڈرامہ سے بریک اور اپنی گلوکاری کے بارے میں بتایا۔

    حرا مانی نے اپنی مصروفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میں کچھ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور جلد ہی ایک سے دو گانے بھی ریلیز ہونے والے ہیں۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نے آنے والے دنوں میں کنسرٹس بھی کر رکھے ہیں، مجھے اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے، میں نے کبھی تھیٹر ڈرامی نہیں کیا مگر مجھے لائیو کنسرٹس کے دوران تھیٹر ڈرامے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرا کوئی بھی ڈرامہ آن ایئر نہیں ہے کیوں کہ میں نے ڈراموں سے ایک سال کے لیے وقفہ لیا تھا، ڈراموں میں اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، اب میرا ارادہ ہے کہ میں کنسرٹس کے ساتھ ساتھ اپنے سنگل گانے بھی ریلیز کروں۔

    انہوں نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بچے بھی مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں، جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو اتنی پریشانی نہیں ہوتی لیکن میرے بچے آج بھی جہاں جاتے ہیں مجھ سے میسج پر پوچھ لیتے ہیں‘۔

  • حرا مانی کا ’نو میک اپ‘ لُک سوشل میڈیا پر وائرل

    حرا مانی کا ’نو میک اپ‘ لُک سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کا ’نو میک اپ‘ لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک نئی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

    حرا مانی نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ’ نومیک اپ نو فلٹر لُک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lulusar (@lulusaronline)

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

    واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • حرا مانی نے اپنے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کردیا

    حرا مانی نے اپنے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کردیا

    پاکستانی اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی سے متعلق کیے گئے تبصرے کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

    حرا مانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کیا ہے۔

    شیئر کی گئی تصویر پر حرا مانی نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہریتھک کی باڈی ، شاہ رخ کی ادائیں ، بابی دیول جیسے مضبوط بال، سلمان بھائی جیسی کمٹمنٹ، اکشے جیسی مضبوطی اور عامر خان جیسا معصوم ۔

    حرا مانی نے ہمیشہ خوش رہنے کا فارمولا شیئر کردیا

    اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے بیک گراؤنڈ میوزک پر بالی وڈ سونگ ’تو میرا ہیرو‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا اپنے شوہر کا موازنہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • مانی سے شادی نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ حرا کا ہوشربا انکشاف

    مانی سے شادی نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ حرا کا ہوشربا انکشاف

    اداکارہ حرا مانی نے اداکاری اور شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کچھ ہوشربا انکشافات کیے ہیں، ان کے مطابق اگر سلمان شیخ سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ کم از کم 5 سے 6 شادیاں کرتیں۔

    مانی جن کا اصل نام سلمان ثاقب شیخ ہے انھوں نے حرا سے اس وقت شادی کی جب وہ محض 19 سال کی تھیں، دونوں اس وقت دو بچوں مزمل اور ابراہیم کے والدین ہیں جب کہ حرا اپنی شادی کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کا جانا مانا نام بن چکی ہیں۔

    حرا اور سلمان عموماً اپنی شادی پر کھل کر اظہار خیال کرتے نظر آتے ہیں انھیں ایک رومانوی جوڑا سمجھا جاتا ہے دونوں سوشل میڈیا پر اکثر دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران حرا سے میزبان نے پوچھا کہ مانی سے شادی نہ ہوتی تو کیا آپ انڈسٹری کا حصہ ہوتیں جس پر اداکارہ نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5،6 شادیاں ہوچکی ہوتیں‘۔

    انھوں نے بتایا کہ وہ ایک دل پھینک قسم کی لڑکی تھیں، مانی سے میں نے پسند کی شادی کی، شاید ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگ رہا ہوتا، ویسے شادی کے بعد میں اسٹار بن گئی ہوں۔

    ایک شو کے دوران حرا یہ بھی کہ چکی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی بننا بھی بخوشی قبول کرتیں کیوں کہ وہ بہت خالص آدمی ہیں۔