Tag: حرا مانی

  • حرا کا مذاق اڑائے جانے پر مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

    حرا کا مذاق اڑائے جانے پر مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

    معروف پاکستانی اداکار و میزبان مانی (سلمان شیخ) اپنی اہلیہ اداکارہ حرامانی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سے زائد اسٹوریز اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے کہا کہ انہیں حرا پر فخر ہے جس نے لندن میں 10 ہزار حاضرین کے سامنے پرفارم کیا، اللہ جسے چاہے عزت دے۔

    انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہوشیاروں کیسے ہو؟ ہم اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، جو کرنا ہے کرلو، تم لوگ کچھ نہیں کرسکتے اس لیے خوش رہو، ہمیں پھر بھی آپ سب سے محبت ہے جو کرنا ہے کرتے رہو۔

    ایک اور انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ساری توجہ ہم ہی لے گئے، بھائی، اس رات باقی لوگ بھی آئے تھے۔ ہمیں تنقید کرنے والوں سے پیار ہے جن کی وجہ سے ہم مزید محنت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ حرا مانی نے چند روز قبل ایک کانسرٹ میں پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، حرا شرکا کو اپنے ساتھ گانے کے لیے اکساتی رہیں لیکن شرکا بیزار اور اکتائے ہوئے بیٹھے رہے، حرا کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

  • حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ وہ گھر سے دور ہوتے ہوئے بھی کس طرح گھر کا خیال رکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی اور اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

    حرا کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ سسرال گئیں تو انہوں نے بے تحاشہ صفائیاں شروع کردیں، انہیں صفائی کا ہمیشہ سے جنون تھا۔

    مانی کا کہنا تھا کہ اب بھی جب حرا گھر پر ہوتی ہے تو وہ سب کے لیے بہت پریشان کن دن ہوتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزیں کھول کھول کر دیکھتی ہے اور نوکروں کی شامت آجاتی ہے۔

    حرا نے بتایا کہ اب انہوں نے گھر پہ کیمرے بھی لگا لیے ہیں جس کی وجہ سے وہ آسانی سے ملازمین سے کام کروا سکتی ہیں۔

  • حرا مانی کی سابق مینیجر کے اداکارہ پر سنگین الزامات

    حرا مانی کی سابق مینیجر کے اداکارہ پر سنگین الزامات

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی سابق مینیجر نے اداکارہ پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کردیا۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حرا مانی کیساتھ تین سال تک کام کرنے والی مینیجر نزہت عابد جعفری نے اداکارہ پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

    نزہت جعفری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اداکارہ حرا مانی شدید ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ کئی بڑے پروجیکٹس کا ہاتھ سے نکلنا تھا جن میں آئی ایس پی آر کے پروجیکٹس اور کچھ گانے شامل ہیں۔

    سابق مینیجر نے انٹرویو کے دوران کہا حرامانی نے ڈپریشن میں آکر مجھ پر اپنا غصہ نکلا اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    نزہت نے دعویٰ کیا کہ حرا مانی کو ایوارڈ ملنے کی توقع کی تھی لیکن ان کے ہاتھ سے ایوارڈ بھی چلا گیا، جس کے باعث وہ بلبلا اٹھی اور مجھے اپنا شکار بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق نزہت جعفری نے مقامی تھانے میں شکایت بھی درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے سابق مینیجر سے کوائف اور ثببوت کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ’’بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر ۔۔۔ ‘‘ حرا مانی بول پڑیں

    ’’بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر ۔۔۔ ‘‘ حرا مانی بول پڑیں

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر ان باتوں پر عمل کرنے والے ہی در اصل ’چیتے‘ ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نصیحت بھری پوسٹ شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ’اپنی زندگی میں بڑی بڑی باتوں پر عمل کرنے والے ہی دراصل چیتے ہیں‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’خدا نے آپ کو سب سے بڑی دولت ’اخلاق‘ سے نوازا ہے، اچھے اخلاق نہ رقم سے خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی فروخت، یہ صفت صرف پکے ایمان سے انسانوں کے اندر آتا ہے۔

    حرا مانی نے نصیحت کی کہ اپنا ایمان مضبوط رکھیں، اچھے دن ضرور آئیں گے اور اگر نہ بھی آئیں تو اللہ انہیں آپ کی دعائیں سے اچھا کردیں گے، دل صاف کرکے اپنے سمیت سب کی ترقی کے لیے دعائیں کیا کریں، جو سب کے لیے دعائیں کرتا ہے اللہ اس سے زیادہ پیار کرتا ہے۔

  • کامیاب بننے کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں، حرا مانی ویڈیو وائرل

    کامیاب بننے کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں، حرا مانی ویڈیو وائرل

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ حرامانی کی کامیاب زندگی گزارنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’دوبول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب زندگی کا طریقہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ انہیں کامیاب ہونے کے لیے فواد خان جیسے سپراسٹار یا سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اچھی پرفارمنس اور وہ آپ کہیں بھی دے سکتے ہیں۔

    حرا مانی نے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ڈرامے ’پیرنہ کریو کوئی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے میں ثانوی کردار ادا کیا پھر مرکزی کردار ادا کیا اور پھر ثانوی کردار ادا کیا۔

    خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری طرح کوئی اداکار اپنے کرداروں سے کھیلتا نہیں ہے اور میں اپنے منہ سے یہ بات بول رہی ہوں کہ میں ایک واحد لڑکی ہوں جو اس انڈسٹری میں بچوں کے بعد ہیروئن بنی۔

    حرا مانی نے کہا کہ میں نے رسک لیا ہے کہ کیا میں دو بچوں کے ساتھ بھی ہیروئن بن سکتی ہوں اور کیا لوگ بطور ہیروئن بچوں کی ماں کو قبول کریں گے۔

    واضح رہے کہ حرا مانی کے کیریئر میں اس وقت عروج آیا جب ان کا ڈراما ’دو بول‘ نشر ہوا، اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد حرا مانی کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہونے لگا۔

    آج کل حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    اداکارہ حرا مانی نے 2008 میں اداکار و پروڈیوسر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔