Tag: حرمین قتل

  • ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ضلع ملیر کی پولیس نے ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم علی اکبر کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاہ لطیف کے قریب قومی شاہراہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم علی اکبر سے 30 بور پستول برآمد ہوئی، حرمین کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان پیار علی اور شبیر جاکھرو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، پیار علی وقوعہ اور شبیر جاکھرو یکم جنوری کو گرفتار ہوا، ملزم شبیر جاکھرو سانگھڑ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اندرون سندھ سے کراچی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے، اور کراچی میں ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتیں کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 22 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سپر مارکیٹ میں 6 ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر لوٹ مار کی تھی، تاہم فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران وہاں موجود 4 سال کی ننھی بچی حرمین ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی، جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بعد ازاں جاں بحق ہو گئی۔

  • حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

    حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

    سانگھڑ: کراچی کے علاقے ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن میں ننھی بچی حرمین کے قتل واقعے کا مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک بچی حرمین کی جان چلی گئی تھی، واقعے کے مرکزی ملزم شبیر جھکڑو کو اندرون سندھ گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ قتل میں ملوث مفرور ملزم شبیر جھکڑو کو سانگھڑ پولیس نے شہدادپور میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا، زخمی ملزم کو شہدادپور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    کراچی: ننھی حرمین کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی

    ایس ایس پی کے مطابق کراچی میں ملزم شبیر نے ساتھیوں کے ہمراہ دکان میں واردات کی تھی، ملزم نے فرار ہوتے ہوئے شاہراہ پر اندھا دُھند فائرنگ کی تھی، جس کی زد میں آ کر کم سِن بچی حرمین زخمی ہوئی تھی جو بعد ازاں قریبی اسپتال کے عملے کی سنگین غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔

    حرمین قتل کیس : ملزمان کون ہیں؟ کہاں سے آئے، تفصیلات مل گئیں

    ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے ایک ملزم موقع پر ہی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، جب کہ 2 فرار ہو گئے تھے، جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گرفتار زخمی ملزم پیار علی نے پولیس کو بتایا تھا کہ میرا تعلق سانگھڑ سے ہے، جب کہ اس کے دیگر 5 ساتھیوں کا تعلق شہداد پور سے ہے، جن میں پیرو، گلو، نعیم، اکبر اور حق نواز دو دو شامل ہیں۔