Tag: حریت رہنما گرفتار

  • بھارتی جارحیت جاری، کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    بھارتی جارحیت جاری، کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    سری نگر: کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے بعد اب کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں گرفتاریاں جاری ہیں جس کے تحت کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرنے اور گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، کچھ گھنٹوں قبل کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں بھی 18 ستمبر کو بھارتی فوجیوں نے آسیہ اندرابی کو اپنی رہائش گاہ پر پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا گیا

    آسیہ اندرابی نے 14 اگست کو پاکستانی پرچم لہرایا تھا اورپاکستان کا قومی ترانہ پڑھا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف بھی آسیہ اندرابی پیش پیش تھیں اورانہوں نے گائے کی قربانی کر کے پابندی کو ماننے سے انکارکردیا تھا۔

    اسی سے متعلق: پاکستانی پرچم لہرانے پرحریت رہنماء آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج

    پاکستان کے یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے جرم میں کشمیری حریت رہنماء آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال 23 مارچ کو آسیہ پاکستانی پرچم لہرانے اور قومی ترانے پڑھنے کی جرات کا اظہار کرچکی ہیں۔
  • مقبوضہ کشمیر: فوجی کالونی کی زمین کی مخالفت پر متعدد حریت رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر: فوجی کالونی کی زمین کی مخالفت پر متعدد حریت رہنما گرفتار

    سری نگر : بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کالونی کے لئے زمین مختص کیےجانے کی مخالفت کرنے پرمتعدد حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظربند کر دیا گیا ہے۔

    بعدازاں علی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کی نظربندی ختم کردی گئی۔ فوجی کالونی کی مخالفت میں آواز اٹھانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا.

    بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں یاسین ملک کو گرفتار جبکہ دیگرکئی مقامی رہنماؤں کو ان کے گھروں پر نظربند کردیا۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق کوبھی نظربند کیا گیا تھا، جنہیں بعدازاں رہا کر دیا گیا۔

    یہ اقدام حریت رہنماؤں کو بھارتی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسی کواجاگر کرنے کے لئے منعقدہ سیمینارمیں شرکت سے روکنے کے لیے کیا گیا۔

    سری نگرمیں آل پارٹیزحریت کانفرنس کے ترجمان نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کو بغیر کسی قانونی جواز کے نظر بند کیا ہے۔ ترجمان نے شبیرشاہ کی مسلسل نظربندی پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔