Tag: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ

  • ‘یاسین ملک سے شادی کرنا انقلابی قدم تھا’

    ‘یاسین ملک سے شادی کرنا انقلابی قدم تھا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک سےشادی کرناانقلابی قدم تھااور ان کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا یاسین ملک سےاسی جگہ پرپہلی بار آٹو گراف لیا تھا، یاسین ملک سے شادی کرناانقلابی قدم تھا، پہلی بار سری نگرگئی توچیخناشروع کردیا، یاسین ملک نےکہا بہت خوبصورت جگہ ہےمگردردسےبھری ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں، وہ آدھاوقت جیل،آدھا وقت لوگوں میں رہتے ہیں، ان کی بیوی ہونےکی وجہ سےجیل میں تلاشی لی جاتی تھی، میری بیٹی کی عجیب طرح سے تلاشی لی جاتی رہی۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی ہونےکی وجہ سے کشمیر کی جیل میں براسلوک ہوتارہا، میری بچی کےبال نوچے جاتےرہے،دودھ پھینکا جاتا رہا، سری نگر میں اپنے آپ کو بہت بے بس محسوس کیا، کشمیرمیں کالج اورگھروں کے باہر بھارتی  فوج ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ماں نےکہاکہ تم کشمیرکی آواز بنو، باہر نکلو اور بھارت کا اصل چہرہ دنیاکودکھاؤ۔

    مزید پڑھیں : کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

    یاد رہے لاہور میں مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو تو ہوتا رہتا تھا اب تو ظلم  کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے، پاکستان کا سب سے بڑا ایشو کشمیر ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، کشمیری حریت رہنماؤں کو سیولین ایوارڈز دیے جائیں، شاہراؤں کے نام کشمیریوں کے نام پر رکھے جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

  • آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، مشعال ملک

    آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، مشعال ملک

    لاہور: حریت رہنما یاسین ملک اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایوان صنعت و تجارت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ نہتی قوم نے ظالم اور قابض فوج کا مقابلہ کیا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں غیر مسلح لوگوں پر نفرت اور درندگی مسلط ہے، 70 سال سے نسلیں شہید ہورہی ہیں، پاکستانی قوم کے اتحاد تک جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے شوہر تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں، یاسین ملک کو مسلسل زہر دیا جارہا ہے، بھارت کشمیری قیادت کو ختم کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ 2015 میں بھی بھارتی حکومت کا پلان تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹایا جائے، مودی کی حکومت کو بزنس مین سپورٹ کررہے ہیں وہ کشمیر میں لوگوں کو ختم کرکے فائیو اسٹارز ہوٹل بنانا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے، مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے وہاں کیسے کوئی جائیداد خرید سکتا ہے، آزاد کشمیر چلے جائیں وہاں کوئی پاکستانی جائیداد نہیں خرید سکتا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں ابھی تک کوئی نہیں اٹھا ہے جو ہندوستان کو مودی جیسے وحشی آدمی سے بچاسکے جو ہندوستان کو تو ڈبو ہی رہا ہے ساتھ ہی کشمیری عوام کے خون کا پیاسہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار قبضہ مافیا ہے ان کو کشمیر میں زمین چاہئے تاکہ وہاں قبضہ کرسکیں، بھارت کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے حق کو چھوڑ دیں، کشمیر میں جاری جنگ جذبے کی ہے، مودی سرکار کشمیریوں کے جذبے کو نہیں توڑ سکتی۔

  • کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے، مشعال ملک

    کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے، مشعال ملک

    لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے اب عملی اقدامات کا وقت ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر سے دنیا میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسہ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج وحشی درندوں کی طرح کشمیریوں کو مار رہی ہے، بھارت پورے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں ایک طرف اسلحہ بردارافواج اور دوسری طرف نہتےعوام ہیں، مشعال ملک

    مشعال ملک نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں اور پاکستانیوں کی فتح ہے، بھارتی فوج دہشت گرد فوج ہے، پورے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کو جذبے کو دبا نہیں سکتا ہے، اقوام متحدہ نہیں جاگا تو دنیا کی سب سے بڑی جنگ یہاں ہوسکتی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ظلم سے دبایا نہیں جاسکتا ہے، عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف اسلحہ بردار فوج اور دوسری طرف نہتے عوام ہیں، نہتے عوام نے اسلحہ بردار افواج کا مقابلہ اب تک بڑی بہادری سے کیا ہے۔

  • مودی کی جیت پر خوشیاں منائیں یا افسوس کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا، مشعال ملک

    مودی کی جیت پر خوشیاں منائیں یا افسوس کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی کی جیت پر خوشیاں منائیں یا افسوس کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، میرے شوہر سمیت کشمیر کی پوری قیادت کو نظربند کیا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طور پر اپنے شوہر یاسین ملک کا کیس لڑنا چاہتی ہوں۔

    [bs-quote quote=”کشمیر بھارت کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سردار مسعود خان” author_job=”صدر آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت بھی مارشل لا کی کیفیت ہے، کشمیریوں کے لیے آن لائن مہم چلائیں اور پٹیششن دائر کریں۔

    دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے الیکشن لڑا سب کے سامنے ہے، مسلمانوں کو ہراساں کیا گیا اور تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ کئی دہائیاں گزر گئیں لیکن کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں ہے، کشمیر بھارت کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، آزادی کشمیریوں کا حق ہے، کشمیر میں بھارتی افواج کا جو ظلم ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

  • آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، مشال ملک

    آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آزادی کی قدرمقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یوم پاکستان پراپنی اور کشمیری قوم کی طرف سے مبارکبادپیش کرتی ہوں ، آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کےعوام سےزیادہ کون جان سکتا ہے۔

    [bs-quote quote=” بھارتی قبضےاورتسلط کےخلاف کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشال ملک”][/bs-quote]

    مشال ملک کا کہنا تھا جموں وکشمیرمیں قابض بھارت کےنہتےکشمیریوں پرمظالم جاری  ہیں، آئےروزکشمیریوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں، آزادی کامطالبہ کرنےوالی حریت قیادت پرپابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا حریت قائدین کوجیلوں میں بند،تشددکانشانہ بنایا جارہاہے، یاسین ملک کوجموں جیل میں قیدکرکےپبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے۔

    ان کا کہنا تھا بھارتی قبضےاورتسلط کےخلاف کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستان زندہ باد، کشمیر پائندہ باد۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی،  تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں

  • معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کاتقاضاکررہاہے، عالمی برادری کو کشمیریوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کوکشمیریوں پرمظالم کیوں نظرنہیں آ رہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، کشمیری قوم حق خودارادیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سری نگر میں 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کو سری نگر کے علاقے نوگام میں آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

    مظاہرین پر قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے،مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔