Tag: حریت پسند برہان وانی

  • مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کا31 واں روز،شہداء کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا

    مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کا31 واں روز،شہداء کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر جاری کشیدگی 31 روز گذرنے کے باوجود کم نہیں ہوئی،سری نگر کے علاقےشوپیاں میں پیلٹ گن کا نشانہ بننے والا 17 سالہ طالب علم عامر بشیر لون زیست و موت کی جنگ لڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی درندگی کے خلاف جمعہ کو پُرامن مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گن سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کےباعث پیلٹ گن کے درجنوں چَھرے عامر بشیر کی کھوپڑی اور دماغ میں جا گھسے۔

    یہ خبر پڑھیں : بھارتی فوج کی بربریت،تین حریت پسند شہید

    انہیں فوری طور پر سری نگر کے اسپتال منتقل کیا جائے جہاں ماہر نیورولوجسٹ کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے نوجوان عامر بشیر لون ”پیرالائیس” ہو گئے ہیں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور موت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق : نہتے کشمریوں پر پیلٹ گن کے استعمال کے خلاف فیس بک پر مہم کا آغاز

    عامر کے اہل خانہ،دوست اور کشمیری نوجوان اسپتلا کے باہر موجود ہیں اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کر رہے ہیں جب کہ عامر کے والدین نے عالمی اداروں سے بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا29واں روز، بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4کشمیری

    واضح رہے ایک ماہ قبل کشمیری حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے پورے کشمیر میں کشیدگی تاحال جاری ہے، کشمیری عوام بھارتی فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ کئی شہروں میں کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی ذرائع بہ شمول ٹیلی فون،موبائل اور نیٹ سروس پر بھی بندش جاری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے جاری کشیدگی میں اب تک 49 ہلاک اور 3 ہزارافراد زخمی ہو گئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے جاری کشیدگی میں اب تک 49 ہلاک اور 3 ہزارافراد زخمی ہو گئے ہیں

    سرینگر: مقبوضہ وادی میں کشمیری مجاہد برھان وانی شہادت کے بعد بھی کشیدگی برقرار ہے،بارہ دنوں میں بھارتی بربریت کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری مجاہد برھان وانی کی شہادت کو 12 دن گزرنے کے باوجود حالات بدستور کشیدہ ہیں کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث بازار، دفاتر اور پیٹرول پمپس بند ہیں جب کہ فوجی اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکے لگا رہے ہیں جبکہ پیدل دستوں کا گشت بھی جاری ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

    دوسری جانب سری نگر سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اور اندرون ملک و بیرون ملک رابطوں میں نہایت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

    مزید جانیے : بھارتی فوج کی بربریت، حریت پسند برہان وانی شہید

    حریت رہنما یاسین ملک کو بزدل فورسز نے حراست میں لیا ہوا ہے جب کہ میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی سمیت درجنوں حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند رکھا ہوا ہے،کرفیو کے باوجود آزادی کے متوالے حریت پسند کشمیری اپنے محبوب رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بند کیے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور قابض بھارتی فوجیوں کے ظلم کے خلاف بھرپور آواز اُٹھا رہے ہیں۔