Tag: حریت کانفرنس

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، حریت کانفرنس کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، حریت کانفرنس کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ

    سرینگر: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ٹھوس مؤقف سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا پاکستانی عوام نے ہر مرحلے اور ہر آزمائش پر کندھے سے کندھا ملا کر کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور یوم استحصال منا کر دنیا اور خاص کر بھارت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ آزادی کی اس تحریک میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہمالیہ کی طرح کھڑی ہے۔

    مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ 5 اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک نہایت ہی دردناک اور کربناک دن ہے جب مودی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر پر شب خون مارا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی کرتے ہوئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔

    انہوں نے کہا مودی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں تقریباً ایک کروڑ لوگوں سے ان کے بنیادی سیاسی، مذہبی اور سماجی حقوق چھین کر پوری انسانیت کی تذلیل کی گئی ہے۔

  • حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان

    حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ کو ہڑتال کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ہڑتال کا اعلان سری نگر میں 3 کشمیری مزدوروں کے قتل کے خلاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی فورسز نے 18جولائی کو 3 کشمیریوں کو شہید کر کے تدفین کر دی تھی،3 کشمیری مزدور کام ڈھونڈنے کے لیے سری نگر گئے تھے۔قتل کیے گئے تین کشمیریوں کے اہل خانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مزدوری کے لیے جانے والے تین نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

    ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔

  • سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے، حریت کانفرنس کا مطالبہ

    سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے، حریت کانفرنس کا مطالبہ

    اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خوداردیت دلانے کیلئے اقدامات کرے۔

    مظاہرے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مبصرین دفتر کو پیش کی جانے والی ایک یادداشت میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔

    ادھر جنوبی اشیا اور دنیا بھر کے معروف کارکنوں نے ایک مشترکہ بیان میں جموںوکشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں غیر انسانی طریقے سے محاصرے میں رکھنے کی شدید مذمت کی۔

    بیان جس پر جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اور جنوبی ایشیائی امور پر کام کرنے والے 250سے زائد صحافیوں، اساتذہ، سکالروں، فنکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے دستخط کیے جس میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں شہری آزادیاں سلب کرنے، مواصلات کی بندش اور مظالم کی مذمت کی۔

    مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، حریت کانفرنس

    دریں اثنا کشمیریوں اور ایرانیوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کارروائی کے خلاف ایران کے شہر قم میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اورکشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

  • حریت رہنماؤں کا ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

    حریت رہنماؤں کا ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماﺅں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور کشمیریوں کی تین سے زائد نسلیں اس تنازعے کی نذر ہو چکی ہیں۔ میرواعظ عمرفاروق نے امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام تنازعے کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہونے کی حیثیت سے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا جلد حل چاہتے ہیں۔

    دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں شبیر احمدڈار، محمد یوسف نقاش، محمد اقبال میر ، انجینئر ہلال احمدوار،میر شاہد سلیم ، امتیاز احمد ریشی، غلام نبی وسیم، غلام نبی وار، جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر خطے میں ایک نیوکلیر فلیش پوائنٹ ہے جو کسی بھی وقت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    ٹرمپ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا واویلا

    واشنگٹن میں قائم ورلڈ ایوئر نیس فورم کے سیکرٹری جنرل غلام نبی فائی نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اصولی موقف اختیار کرنے پر امریکا میں مقیم کشمیری اور مقبوضہ کشمیر کے عوام خوش ہیں۔

  • نوجوان آزاد و خود مختار کشمیر کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، سید علی گیلانی

    نوجوان آزاد و خود مختار کشمیر کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، سید علی گیلانی

    سرینگر : چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو غلامی سے نجات دلانے قابض بھارتی افواج کا سامنا کر رہے ہیں.

    وہ سری نگر میں عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسند نوجوان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں جسے بھارتی قابض افواج نے صلب کر رکھا ہے.

    سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں خون خرابہ بھارتی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہورہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکرانوں پرعائد ہوتی ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ کہ بھارت نے جموں کشمیر کے لوگوں کے حق آزادی کو جبری طور پر چھین رکھا ہے چنانچہ سرفروش کشمیری قوم کے نوجوان اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیس کررہے ہیں جسے دہشت گردی سے تعبیر کرنا بھارتی پروپیگنڈہ ہے.

    سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ ایک ایک کشمیری کی ذمہ داری ہے کہ ان کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے حصول مقصد تک جدوجہد کو ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری وساری رکھا جائے اور اس طرح آزاد و خود مختار کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نواز شریف مظفرآباد پہنچ گئے

    وزیراعظم نواز شریف مظفرآباد پہنچ گئے

    مظفر آباد : وزیراعظم نوازشریف مظفر آباد پہنچ گئے جہاں وہ صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف مظفرآباد پہنچے جہاں آزاد کشمیر کے صدرمسعود خان،وزیراعظم راجافاروق حیدر،اسپیکر شاہ غلام قادر سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے میں کشمیری قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جہاں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور گزشتہ 70 روز سے وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور ان سے تجاویز کا تبادلہ بھی کریں گے۔

    دورہ مظفرآباد میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ طارق فاطمی،آصف کرمانی،پرویز رشید اور برجیش طاہربھی ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    یاد رہے آج صبح وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں داخلی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ 17 ستمبر کی صبح نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر بروز بدھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    سرنگر: مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور دیگرجماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں کے لئے ہونے والے نام نہاد انتخابات میں ایک سوپچھترامیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ہے جن کے لئے انیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔