Tag: حریم سہیل

  • حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم سہیل کے نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔

    اداکارہ نے یادگار دن کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے بھی اسی رنگ کی مناسبت سے شیروانی کا انتخاب کیا۔

    حریم سہیل کے نکاح کی تقریب میں اداکارہ ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں مایوں سے ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ نے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر نہیں کی تھیں۔

    شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حریم نے اپنے کزن سے شادی کی ہے۔

    یاد رہے کہ حریم سہیل سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

  • حریم سہیل کا دولہا کون؟ مہندی کی ویڈیو وائرل

    حریم سہیل کا دولہا کون؟ مہندی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم سہیل کی اپنے دلہے کے ہمراہ مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ حریم سہیل ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اداکارہ نے اپنے دلہے کے ہمراہ اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی اداکارہ حریم سہیل نے گزشتہ روز اپنی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں، اب انہوں نے مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

    مایوں کی تقریب میں اداکارہ نے پیلے رنگ کے روایتی جوڑے میں ویڈیوز پوسٹ کیں، جس میں سادگی کا عنصر بھی غالب تھا۔

    تاہم اب حریم سہیل نے مہندی کی تقریب میں سبز رنگ کی لانگ فراک زیب تن کی جب کہ ان کے ہونے والے شوہر بھی اسی رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئے۔

    ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ کو اپنے دلہا کا ہاتھ تھامے انتہائی پر مسرت انداز میں وینیو میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، حریم کی مہندی کی تقریب بھی روایتی انداز میں منایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

    ویڈیو میں دلہا اور دلہن حریم کو اپنے دوست و احباب کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے دلہے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کون ہیں؟

    اس کے علاوہ حریم سہیل نے بھی ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا کہ ان کے ہونے ولے شوہر کون ہیں اور ان کا تعلق کس پروفیشن سے ہے، صارفین کا اندازہ ہے کہ شاید دولہا اداکارہ کے کزن ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں۔

  • حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حریم سہیل نے اپنی مایوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ کی مایوں کی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاوٹ زرد رنگ س کی گئی ہے اور حریم نے بھی اسی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہے۔

    مایوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد حریم سہیل کو ساتھی فنکاروں اور کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

    واضح رہے کہ حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

  • انڈسٹری میں آنے سے قبل کونسا نوجوان خووبرو اداکار حریم کا کرش تھا؟

    انڈسٹری میں آنے سے قبل کونسا نوجوان خووبرو اداکار حریم کا کرش تھا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ حریم سہیل انڈسٹری میں آنے سے قبل کس خوبرو نوجوان اداکار پر مرمٹی تھیں انھوں نے خود بتا دیا۔

    نجی چینل کے شو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو ویسے کوئی اداکار وغیرہ پسند ہیں یا گڈ لکنگ اداکار کیسا ہوتا ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ حریم سہیل کا کہنا تھا کہ بلال عباس خان جیسا ہوتا ہے۔

    حریم سہیل کا مزید کہنا تھا کہ میری اب تک بلال عباس سے ملاقات نہیں ہوسکی، تاہم ایک وقت تھا کہ مجھے بلال عباس خان پر بہت کرش تھا،

    اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد پھر میں نے بھی ایکٹنگ کے شبعے میں قدم رکھ دیا تو پھر ایک اسٹار پر جو کرش ہوتا ہے وہ ختم ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا تھا کہ لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن انھیں ان تعریفی کلمات سے نفرت ہے۔

    اے آر وائی زندگی کے چیٹ شو ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ ’گھسی پٹی محبت’ کی اداکارہ حریم سہیل نے شرکت کی تھی۔

    اداکارہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں جب بھی مسکراتی ہوں تو لوگ میری تعریف میں مجھے کیوٹ کہتے ہیں، لیکن مجھے اس کیوٹ لفظ سے نفرت ہے، مجھے اس کیوٹ فیس کے مرحلے سے نکلنا ہے‘۔

    میزبان نے مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کاسمیٹک سرجری کروالیں جس پر اداکارہ حریم نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی۔

    انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے جس طرح آپ کو پیدا کیا ہے وہی بہترین ہے اور کسی کو اس کی تخلیق کو بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جس نے بھی مزید خوبصورتی کے لیے اس طریقہ کار کو اپنایا ان کا چہرہ مزید بگڑ گیا ہے۔

    خیال رہے کہ معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور سیریل ‘گھسی پٹی محبت’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

  • کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

    کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا کہ لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن انہیں ان تعریفی کلمات سے نفرت ہے۔

    اے آر وائی زندگی کے چیٹ شو ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ ’گھسی پیٹی محبت’ کی اداکار حریم سہیل نے شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں لوگ ’کیوٹ‘ کہتے ہیں جو کہ انہیں پسند نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ میں جب بھی مسکراتی ہوں تو لوگ میری تعریف میں مجھے کیوٹ کہتے ہیں، لیکن مجھے اس کیوٹ لفظ سے نفرت ہے، مجھے اس کیوٹ فیس کے مرحلے  سے نکلنا ہے‘۔

    میزبان نے مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کاسمیٹک سرجری کروالیں جس پر اداکارہ حریم نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے جس طرح آپ کو پیدا کیا ہے وہی بہترین ہے اور کسی کو اس کی تخلیق کو بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جس نے بھی مزید خوبصورتی کے لیے اس طریقہ کار کو اپنایا ان کا چہرہ مزید بگڑ گیا ہے۔

    معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور سیریل ‘گھسی پتی محبت’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔