Tag: حریم فاروق

  • حریم فاروق کی تصاویر پر ارسلان نصیر کا حیران کُن کمنٹ وائرل

    حریم فاروق کی تصاویر پر ارسلان نصیر کا حیران کُن کمنٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسری کی معرود اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر پر اداکارہ ارسلان نصیر کا حیران کُن کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    معروف پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ٹی وی ہوسٹ حریم فاروق اپنی جاندار اداکاری، نفیس شخصیت اور معیاری ڈراموں کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے ‘پرچی’ اور ‘ہیر مان جا’ جیسی فلموں میں نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ انہیں پروڈیوس بھی کیا۔

    تاہم گزشتہ روز حریم فاروق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی چند تصاویر سیئر کی ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    تصاویر میں اداکارہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خوبصورت سیاہ فراک کے ساتھ سرخ اجرک زیب تن کر رکھی ہے، ان تصاویر پر مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔

    اداکارہ حریم کی تصاویر پر مداحوں سمیت ایک ایسی شخصیت کا کمنٹ تھا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی، پوسٹ پر ارسلان نصیر نے ’نکاح پلیز‘ کا کمنٹ کیا ہے۔

    ارسلان نصیر کا کمنٹ کسی پروپوزل جیسا لگ رہا تھا جسے دیکھ کر اداکارؤں کے مداح حیران رہ گئے، اس کمنٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے تبصرے کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

  • حریم فاروق کا ڈراموں پر والدہ کے ردعمل کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    حریم فاروق کا ڈراموں پر والدہ کے ردعمل کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ڈراموں میں جو میرے رونے دھونے والے سین ہوتے ہیں، والدہ نہیں دیکھتی، اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامہ شروع کرتی ہوں مگر والدہ بیچ میں روک دیتی ہیں کہ تم رو رہی ہو میں نہیں دیکھ سکتی۔

    والدہ کہتی ہیں کہ ایسے کریکٹر نہیں کیا کرو، میں نے ان سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے، ”میں نے کہا کہ معصومہ پر خوش ہوجائیں گی“۔۔

    اداکارہ اے آر وائی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے والدین ڈاکٹرز ہیں، جبکہ میں نے بالکل علیحدہ فیلڈ کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا کہ میں جتنا شکر ادا کروں میرے لئے کم ہے، میرے ماہ باپ میرے لئے سب سے بڑی نعمت ہیں۔

    میں نے جب اُن سے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کرنی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، بالکل کرو، پہلے ڈگری مکمل کرنا، میں نے کہا کہ ڈگری نہیں مکمل کروں گی، میں ایکٹر بننے جارہی ہوں، ڈگری کیا ہوتی ہے، بلکہ ابو نے یہ بھی کہا کہ تم باہر جاکر ایکٹنگ پڑھ لو۔ ابو کے اسرار پر میں نے بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی۔

    معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

  • زندگی جینے کے لیے پیار زیادہ ضرور ہے یا پیسہ؟ معصومہ کیا سوچتی ہے؟

    زندگی جینے کے لیے پیار زیادہ ضرور ہے یا پیسہ؟ معصومہ کیا سوچتی ہے؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، نعمان اعجاز اور حریم فاروق کی جاندار اداکاری مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

    سپرہٹ ڈرامے بسمل کی گزشتہ قسط میں معصومہ (حریم فاروق) جو کہ حاملہ ہیں وہ اکیلی ہی سیرسپاٹے کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے شوہر توقیر تاثیر (نعمان اعجاز) کا پیسہ بے دریغ لٹارہی ہوتی ہیں، وہ مہنگے برانڈ کے کپڑوں کی خریداری کرتی ہیں، مہنگے ترین ریسٹورنٹس میں جاتی ہیں۔

    راحت فتح علی کے بیٹے کی آواز میں ’بسمل‘ کا او ایس ٹی مداحوں کو بھا گیا

    ڈرامے کے ایک سین میں معصومہ کو ریسٹورنٹ میں بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے، اس دوران وہ عمدہ کھانا تناول کرتے ہوئے اپنے خیالوں میں کھو جاتی ہے۔

    معصومہ اپنے خیالوں میں کہتی ہے ’پیار نہ سہی پیسہ ضرور مل گیا، اور زندگی گزارنے کے لیے پیار نہ بھی ملے تو پیسہ بھی کافی ہوتا ہے!‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    خیال رہے کہ بسمل ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی ہے اور اس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے، اس ساری صورتحال کو کافی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق اور نعمان اعجاز کے علاوہ دیگر اداکاروں میں سعد قریشی، سویرا ندیم، مہربانو اور شاہین خان شامل ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے ہیں۔

  • حریم فاروق کو ’ٹائی ٹینک‘ پر لے جانا چاہوں گا، سعد قریشی

    حریم فاروق کو ’ٹائی ٹینک‘ پر لے جانا چاہوں گا، سعد قریشی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی نے کہا کہ حریم فاروق کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہوں گا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں ’موسیٰ‘ کا کردار نبھانے والے معروف اداکار سعد قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے پاس دو وی آئی پی پاس ہیں کس کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہیں گے؟ فردوس عاشق اعوان، مولانا فضل الرحمان یا پھر حریم فاروق؟

    سعد قریشی نے کہا کہ ساتھی اداکارہ حریم فاروق کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہوں گا۔

    اداکار سے دوسرا سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس دو لائف جیکٹ ہیں ڈوبتی کشتی ہے کس کو دوسری لائف جیکٹ دینا چاہیں گے؟ سعد کو آپشن میں نعمان اعجاز اور احسن طالش کے نام دیے گئے۔

    انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور جنرل نالج کے سوال پر چلے گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں سعد قریشی نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گے، مسکراہٹ حمزہ علی عباسی کے لیے اور بلال عباس کی منزل آگئی ہے۔

    سعد قریشی نے کہا کہ ’موسیٰ‘ کا کردار گھر والوں کو بھی بہت پسند آیا جب گھر پہنچا تو والد نے دروازہ کھولا اور گلے لگا کر اداکاری کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’وہ پاگل سی‘ میں حرا خان کے ڈرائیور کا کردار نبھایا تھا اس کردار سے مجھے اتنی توقع نہیں تھی کہ ہٹ ہوجائے گا لیکن لوگوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ وہی ہیں جو ڈرائیور بنے تھے تب احساس ہوا کہ لوگوں کو یہ کردار بہت پسند آیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعد قریشی نے ’بسمل‘ میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کے بیٹے ’موسیٰ‘ کا کردار نبھایا تھا جو والد کی ’معصومہ‘ (حریم فاروق) سے دوسری شادی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں۔

  • معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

    معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

    اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    ڈرامے میں سویرا ندیم (ریحام) توقیر تاثیر کی پہلی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    تاہم حریم فاروق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، معاشرے میں تقریبا ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی جیسے مسائل موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے، دوسری شادی سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا لیکن دھوکا دے کر شادی کرنا معمول بن چکا۔

    حریم فاروق کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں، جس کے اثرات پورے خاندان پر پڑتے ہیں اور ہر دوسرے گھر میں یہی کہانی چل رہی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت سی خواتین کو جانتی ہوں جو اس سے گزر چکی ہیں اور بہت سے خاندان ٹوٹ چکے ہیں لیکن وہ اب بھی ان حالات نمٹ رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح بہت سی لڑکیاں ہیں جن کے خواب اور عزائم ہیں، وہ امیر بننا چاہتی ہیں جس کے لیے شارٹ کٹس کو اپناتی ہیں۔

    بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن طالش نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، بسمل کی قسط ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔

  • حریم فاروق نے مداحوں کے دل موہ لیے‎

    حریم فاروق نے مداحوں کے دل موہ لیے‎

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید کرتی اور لال لپسٹک میں خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا’ پھول، وائٹ ڈریس، لال لپسٹک، جھمکے اور میں تیار، انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    حریم فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل’بسمل‘ میں نعمان اعجاز، حریم فاروق، سویرا ندیم، بہروز سبزواری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ’بسمل‘ میں حریم فاروق نے شاطر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اپنے باس سے دولت کی خاطر شادی کرلیتی ہیں۔

    ڈرامے میں حریم فاروق نے غریب گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ امیر بننے کے خواب دیکھتی ہیں اور پھر ملازمت کے دوران خود سے زائد العمر امیر باس سے عشق لڑا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔

    اس سے قبل حریم فاروق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سرراہ‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں صبا قمر، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر بھی شامل تھیں۔

  • حریم فاروق انسٹاگرام پر چھا گئیں

    حریم فاروق انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ دھوپ کی کرنوں کے ساتھ خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    حریم فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم فاروق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سرراہ‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

    ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں صبا قمر، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر بھی شامل ہیں، سرراہ کی پہلی قسط کو مداحوں کی جانب خوب سراہا گیا تھا۔

  • لیڈی ڈیانا بننا چاہتی تھی، حریم فاروق

    لیڈی ڈیانا بننا چاہتی تھی، حریم فاروق

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فارق کی بچپن سے کیا بننے کی خواہش تھی، انھوں نے خود اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرا میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب نوعمری میں تھیں تو آپ نے کیا خواب دیکھا تھا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے لیڈی ڈیانا بننا تھا اور یہ بات سچ ہے، میں کہتی تھی کہ لگتا ہے ہمارا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔

    حریم فارق نے کہا کہ میں گھر والوں سے کہتی تھی کہ سچ سچ بتادیں مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق کسی شاہی خاندان سے ہے، میری ایک چھوٹی بہن ہے اور وہ مجھ سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے اماں ابا کہتے تھے کہ آرام سے بیٹھ جاؤ، پھر میں نے کہا کہ مجھے مدر ٹریسا بننا ہے، پھر میں نے کہا کہ مدر ٹریسا بننے کے لیے تو بہت کچھ چھوڑنا پڑے گا، مجھے نہیں پتا تھا کہ اداکار بننا ہے، تاہم مجھے یہ ضرور پتا تھا کہ مجھے زندگی انجوائے کرنی ہے۔

    حریم کا کہنا تھا ہرکسی سے سنتے تھے کہ بڑے ہوکر ذمہ دار بننا چاہیے بس مجھے ایک چیز پتا تھی کہ زندگی سے لطف اٹھانا ہے، پیسے تو آہی جاتے ہیں تاہم آپ چھانا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی جینا چاہتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا کوئی دن کسی ہنسی کے بغیر یا مزے کی کسی بات کے بغیر گزرتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بیکار دن ہے اور آج کچھ مزے کا نہیں ہوا۔

    حریم فارق کا کہنا تھا کہ مسئلے کسی کی زندگی میں نہیں ہوتے لیکن ہم بڑے ہو کر اپنی زندگی سے خوشی نکال دیتے ہیں، اللہ کا شکر ادا کریں اور اپنی زندگی کو انجوائے کریں۔

  • حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا

    حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا

    پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے علاوہ  دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

    دورانِ پروگرام احمد علی بٹ نے ان سے سوال کیا کہ آپ بھی سنگل ہیں تو آپ کو قومی کرکٹ ٹیم میں سے کون سا سنگل کھلاڑی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    ہوسٹ کے سوال کے جواب میں اداکارہ حریم فاروق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے پہلے نمبر پر بابر اعظم اور پھر نسیم شاہ پسند ہے، جبکہ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کا بھی نام لیا۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران حریم نے بتایا کہ اُن کے ہونے والے ہمسفر میں سچائی لازمی ہونی چاہیے، وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے ہمسفر کی طبیعت دوستانہ ہو۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کے والدین ڈاکٹر ہیں، ہمارے خاندان میں ہم بچوں کو ہمیشہ اظہار خیال کرنے کی آزادی رہی ہے، ہم صرف دو بہنیں اور میں بڑی ہوں۔

  • شوبز میں جانے کیلیے والدین نے کیا شرط رکھی؟َ حریم فاروق نے بتادیا

    شوبز میں جانے کیلیے والدین نے کیا شرط رکھی؟َ حریم فاروق نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے بتایا ہے کہ والدین نے شوبز انڈسٹری میں جانے کے لیے کیا شرط عائد کی تھی۔

    اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    حریم فاروق نے بتایا کہ والدین کہتے تھے کہ جس چیز کا شوق رکھتی ہو وہ کرو ورنہ ٹائم ضائع نہیں کرو۔

    انہوں نے کہا کہ والدین کو علم نہیں تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے اور میں اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کررہی تھی، میں والدین کے پاس گئی اور کہا کہ ’لا‘ میں چھوڑنے لگی ہوں اور اس کے بعد اداکاری کروں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ والد نے شرط عائد کی اور کہا کہ ٹھیک ہے بالکل کرو لیکن پہلے ڈگری مکمل کرلو اس کے بعد جو دل چاہتا ہے وہ کرلینا۔

    حریم فاروق نے بتایا کہ ’میں نے کہا کہ جرنلزم اور سوشولوجی میں بیچلرز کرلوں گی لیکن پھر آپ مجھے شوبز میں جانے سے نہیں روکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ڈگری اچھے گریڈ کے ساتھ مکمل کی جب میں نے اُن کی شرط مکمل کردی تو مجھے نہیں روکا گیا اور والدین ہی میرے سب سے بڑے سپورٹرز ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ والدین کی دعا اور ان کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں۔