Tag: حزب اللہ

  • اسرائیل کو دردناک صورتحال میں مبتلا کردیں گے، حزب اللہ

    اسرائیل کو دردناک صورتحال میں مبتلا کردیں گے، حزب اللہ

    حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دردناک صورتحال سے دوچار کریں گے، تاہم جنگ بندی کے مخالف بھی نہیں ہیں۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک جاری بیان میں کہی، اپنی ایک ریکارڈڈ تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ اس تصادم اور مسئلے کا حل سیز فائر ہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم کمزور ہیں اس لیے جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں، اگر اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا تو ہم بھی جنگ جاری رکھیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کہنا تھا کہ کسی بالواسطہ کوششوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد شمالی علاقے کے آبادکار واپس اپنے گھروں کو جا سکیں گے اور دوسرے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

    نعیم قاسم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حزب اللہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بھی بالکل اسی طرح اسرائیل میں جہاں چاہے کارروائی کر سکتا ہے جس طرح اسرائیل نے لبنان میں کیا ہے۔ اس لیے ابھی مزید لاکھوں اسرائیلی بےگھر ہوں گے۔ بلکہ میں کہوں گا 20 لاکھ سے زیادہ اسرائیلیوں کو خطرے میں رہنا ہوگا۔ ہم کسی بھی وقت، کسی بھی گھڑی اور کسی بھی دن حملہ کر سکتے ہیں ۔

    نعیم قاسم کے اس بیان پر اسرائیل نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اسرائیل کا یہی دعویٰ ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر حملے اسی لیے کر رہا ہے کہ اپنے بےگھر ہوچکے ہزاروں اسرائیلیوں کو واپس اپنے گھروں میں بحفاظت لا سکے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنوبی لبنان میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران لبنان پر مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنانی سرحد سے حملہ بھی شروع کر رکھا ہے۔

    اسرائیل کو بھی حزب اللہ کی طرف سے سخت شدت اور شدت انگیز کارروائیوں کا سامنا ہے جو حزب اللہ اپنے سربراہ حسن نصراللہ اور دوسرے کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد سے شروع کیے ہوئے ہے۔

  • حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر جوابی ڈرون حملہ

    حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر جوابی ڈرون حملہ

    حیفا : لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پر گزشتہ روز ڈرون حملہ کیا ہے یہ حملہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے کی جانے والے بمباری کے بعد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون حملہ حیفا کے شمال میں نزد قائم اسرائیلی فوجی اڈے پر کیا گیا ہے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

    یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے یہ حملہ وسطی بیروت پر اسرائیلی فوج کی جمعرات کو کی گئی بدترین بمباری کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔

    حزب اللہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ڈرون حملہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس کمانڈ بیس پر کیا گیا ہے۔ یہ ان اسرائیلی حملوں کا جواب تھا جو اسرائیل نے لبنانی شہروں ، قصبوں اور دیہات پر کیے تھے۔

    مزید پڑھیں : ہماری اولین ترجیح اسرائیل کو شکست فاش دینا ہے، حزب اللہ

    اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے باوجود لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس کی اولین ترجیح دشمن کو شکست فاش دینا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حزب اللہ میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت میں میں اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ عمارت میں پریس کانفرنس کی۔

    محمد عفیف نے اسرائیل کو للکارتے ہوئے کہا کہ تل ابیب تو ابھی صرف شروعات ہے، اسرائیل نے ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں ہے۔

  • حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی آبادی کو خبردار کردیا

    حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی آبادی کو خبردار کردیا

    لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے علاقوں میں آبادی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں بعض رہائشی علاقوں میں واقع گھر اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی اسرائیل کے بعض علاقوں میں گھروں میں اپنے فوجی افسران اور اہل کاروں کے اجتماع کے مراکز قائم کئے ہوئے ہیں۔

    حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسی طرح بڑے شہروں مثلا حیفا، طبریا اور عکا میں رہائشی علاقوں کے اندر فوجی اڈے قائم کئے ہوئے ہیں، جہاں سے لبنان پر حملوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔

    حزب اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گھروں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ آبادی کے افراد اپنی زندگی کی خاطر ان عسکری اجتماعات کے قریب نہ رہیں۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری حسن نصراللہ کے ساتھ شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے نائب کمانڈر عباس نلفروشان کا جسد خاکی مل گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر کی رات اسرائیلی فوج کے بیروت پر کئے گئے حملے میں حسن نصراللہ کے ساتھ ایرانی پاسدارارن انقلاب گارڈز کے نائب کمانڈر عباس نلفروشان بھی شہید ہوگئے تھے۔

    لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 6 شہداء کی لاشیں اور 91 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    تاہم اب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کی جانب سے اپنے نائب کمانڈر عباس نلفروشان کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    ایرانی صدر نے روسی صدر کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی

    رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ قدس فورس کے لیڈر عباس نیلفروشان لبنان میں آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر تھے۔

  • حزب اللہ کا اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ

    حزب اللہ کا اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ

    حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ میزائل لانچ آپریشن میں تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیل میں میزائل حملے کا اعتراف کیا گیا ہے،حملے کے باعث وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے متعدد میزائل حملوں کو روکا گیا جبکہ بعض میزائل اسرائیل میں گرے ہیں۔

    قبل ازیں ترک صدر طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانی پڑے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی قاتل حکومت نے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے غزہ کے فلسطینیوں اور لبنان کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

    میکسیکو کے میئر قاتلانہ حملے میں ہلاک

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا محاسبہ نہ کیا گیا تو دنیا میں کبھی امن نہیں ہوگا، اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی اب ختم ہونی چاہیے۔

  • حزب اللہ کا حیفا پر راکٹوں سے حملہ، اسرائیل روکنے میں ناکام

    حزب اللہ کا حیفا پر راکٹوں سے حملہ، اسرائیل روکنے میں ناکام

    سات اکتوبر کو غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر حماس اور حزب اللہ نے اسرائیلی شہر پر راکٹوں کی بارش کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفا پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

    اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے پہلی بار حیفا کو نشانہ بنایا گیاہے، حملے میں دس افراد زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا آئرن ڈوم نامی دفاعی نظام بھی راکٹ حملے روکنے میں بری طرح ناکام رہا اور راکٹ اپنے ہدف پر جاکر لگے۔

    اس حوالے سے حزب اللہ کا کہنا ہے حیفا میں اسرائیل کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا، لبنانی سرحد پر اب بھی لڑائی جاری ہے۔

    خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیر کے روز شام 5 بجے تک تقریباً 135 میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے۔

    حماس کے اتحادی حزب اللہ نے کہا کہ اس نے حیفہ کے جنوب میں ایک فوجی اڈے کو ”فادی 1“ میزائلوں سے اور بعد میں حیفہ کے شمال میں دوسرے علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

    حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے بحیرہ گیلی کے ساحل پر 65 کلومیٹر (40 میل) دور تبریاس پر ایک اور حملہ کیا۔

    تازہ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ رات بھی اسرائیلی طیاروں نے جنوبی بیروت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے فوری انخلا کے حکم کے بعد بھاری بمباری میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 9 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

    اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 41,909 افراد ہلاک اور 97,303 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں، 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد یرغمال بنائے گئے۔

  • حزب اللہ کے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر حملے، متعدد زخمی

    حزب اللہ کے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر حملے، متعدد زخمی

    حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام حیفا پر راکٹ حملہ روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے راکٹ مار گرانے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر گزشتہ سال سے جاری حملوں کے بعد اسرائیلی شہر حیفا پہلی بار حملے کی زد میں آیا ہے۔

    اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کی ایلیٹ فورسز کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کو ہلاک جبکہ 130سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

    حزب اللہ نے گزشتہ روز ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے تصادم کے نتائج کا جائزہ پیش کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ درجے کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کی ہلاکت اور 130 سے زائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے۔

    اسرائیلی حملے میں ایران کے آئل ٹرمینل کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ

    حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعویٰ کیا۔

  • اسرائیل کے 25 اعلیٰ افسران اور فوجی ہلاک کیے، حزب اللہ کا دعویٰ

    اسرائیل کے 25 اعلیٰ افسران اور فوجی ہلاک کیے، حزب اللہ کا دعویٰ

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کی ایلیٹ فورسز کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کو ہلاک جبکہ 130سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

    حزب اللہ نے گزشتہ روز ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے تصادم کے نتائج کا جائزہ پیش کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ درجے کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کی ہلاکت اور 130 سے زائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے۔

    حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعویٰ کیا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حملے کے پہلے دن تین اعلیٰ افسران سمیت اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا اور مقامی میڈیا نے 30 سے زائد فوجی زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 38 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

  • اسرائیلی حملوں کے بعد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے

    اسرائیلی حملوں کے بعد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے

    بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا شہد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کا جمعے سے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ہاشم صفی الدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہاشم صفی الدین اُس وقت زیرِ زمین ہیڈکوارٹر میں تھے جب اسرائیل کی جانب سے مریجہ میں فضائی حملہ کیا گیا۔

    دوسری جانب خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے جمعرات کو رات گئے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک بڑا حملہ کیا جس میں Axios نے تین اسرائیلی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم صفی الدین کو زیرِ زمین بنکر میں نشانہ بنایا گیا۔

    سکیورٹی اور دو دیگر ذرائع نے بتایا کہ جمعے سے بیروت کے مضافاتی علاقے پر جاری اسرائیلی حملوں نے امدادی کارکنوں کو حملے کی جگہ کا جائزہ لینے سے روکے رکھا ہے۔

    حزب اللہ نے حملے کے بعد سے اب تک ہاشم صفی الدین کی شہادت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    اسرائیلی لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ فوج جمعرات کی رات ہونے والے فضائی حملوں کا جائزہ لے رہی ہے جس میں ان کے بقول حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    بیروت: حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    الجزیرہ کے مطابق بدھ کو حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل کے اوپر سے پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس سے وہ پیچھے ہٹنے پڑا۔

    تاہم حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کے میزائل نے ہیلی کاپٹر کو ہٹ کر دیا تھا یا نہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ لبنان بھر میں اسرائیل کی بمباری اور اس ہفتے لبنان کے جنوب میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے، لڑائی میں شدت آنے کے بعد یہ حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر پہلا میزائل حملہ ہے۔

    لبنان میں 8 فوجیوں کی ہلاکت، اسرائیل نے تصدیق کردی

    دوسری طرف اسرائیل کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاعی الارم بجنے کے بعد تل ابیب کے ساحل پر فضائی حدود میں 2 ڈرونز کی موجودی کا پتا چلا۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایک ڈرون کو تل ابیب میٹروپولیٹن علاقے کے ساحل سے دور سمندری جگہ میں روکا اور دوسرا کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ وسطی بیروت میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان بھر میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے۔

  • حسن نصر اللہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

    حسن نصر اللہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

    حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین کے حوالے سے مختلف خبریں زیر گردش ہیں۔

    ایرانی میڈیا مہر کے مطابق شہید حسن نصر اللہ کی تجہیز و تکفین کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں، تاہم ایک بات یقینی ہے کہ ان کا جسدِ خاکی لبنان سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔

    عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن نصراللہ کو بیروت میں تشییع کے بعد کربلائے معلیٰ منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی تدفین ہوگی تاہم حزب اللہ کے رہنماؤں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

    شرق الاوسط کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ شہید کو تدفین کے لیے عراق نہیں لے جایا جائے گا، ان کی تشییع اور تدفین لبنان میں ہوگی، تاہم تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے۔

    شدید نقصان سے دوچار حزب اللہ نے دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد شروع کر دی

    یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ان کی تشییع جنازہ میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت متوقع ہے لہٰذا امکان ہے کہ حالات نارمل ہونے تک تاخیر ہوگی، دوسری طرف سومریہ نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کے شہید سربراہ کی تشییع آج پیر کو ہونی تھی۔

    حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے اسرائیل نے شرط پیش کر دی

    خیال رہے کہ حسن نصر اللہ کی تشییع کے وقت اور جائے تدفین کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں ملی ہے۔