Tag: حزب اللہ

  • حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

    حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

    شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    حزب اللہ کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

    اس سے قبل جنوبی لبنان میں جمعے کی صبح اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین شہید ہوگئے تھے۔

    اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے قنطرہ، دیر سریان اور وادی سالوکی کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اسرائیل کے چھوٹے سے بھی حملے کا بڑا جواب دیں گے، ایرانی صدر

    قصیبہ قصبے سے محمد حسین سعید اور قصبہ الشرقیہ کے قاسم نزار بیرو اور قنطرہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران امل موومنٹ کے تین ارکان جبشیت قصبے سے تعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ جان کی بازی ہار گئے۔

  • اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین جاں بحق

    اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین جاں بحق

    جمعے کی صبح جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے قنطرہ، دیر سریان اور وادی سالوکی کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    قصیبہ قصبے سے محمد حسین سعید اور قصبہ الشرقیہ کے قاسم نزار بیرو اور قنطرہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران امل موومنٹ کے تین ارکان جبشیت قصبے سے تعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ جان کی بازی ہار گئے۔

    حزب اللہ نے اپنے دو ارکان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جن میں دیر قانون النھر کے قصبے سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ خدر قاصر اور جنوبی لبنان کے قصبے صربین سے محمد علی درویش شامل ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شمال میں داخلی محاذ نے اسرائیلی فوج کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد اور حزب اللہ کی جانب سے ردعمل کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی سرحد پر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی رات ہم نے قنطرہ گاؤں میں حزب اللہ تنظیم سے تعلق رکھنے والی ایک فوجی عمارت اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

    دو روز قبل حزب اللہ نے نبطیہ اور السوانہ شہروں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے قتلِ عام کے جواب میں جمعرات کی نصف شب کریات شمونہ کی بیرکوں کو فلق-1 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

    سول ڈیفنس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ بدھ کی شام نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون سے جزوی طور پر تباہ ہونے والی عمارت کے مقام پر ریسکیو کی کارروائیوں کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر 11 شہریوں کی لاشوں کو نکالا جبکہ دو زخمیوں کو نبطیہ گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا۔

    غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

    حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے نبطیہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن شہریوں کو قتل کرنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ قتل عام کا جواب یہ ہونا چاہیے کہ کارروائی جاری رکھی جائے اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔

  • لبنان میں 10 افراد کی شہادت، حزب اللہ کا اسرائیل کو واضح پیغام ۔۔

    لبنان میں 10 افراد کی شہادت، حزب اللہ کا اسرائیل کو واضح پیغام ۔۔

    بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10افراد کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس ظلم کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیاستدان حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

    یاد رہے کہ جنوبی لبنان پر کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 10شہری جاں بحق ہوگئے تھے، یہ حملہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران کئے گئے حملوں میں زیادہ خطرناک تھا۔

    لبنان کے اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں اور شہر نبطیہ پر حملہ کیا گیا۔

    اسرائیلی بمباری کے باعث عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7 افراد شہید ہوگئے۔

    اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، 10 شہری لقمہ اجل بن گئے

    سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے والا لڑکا ملبے کے اندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ گاؤں پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے باعث دو بچوں سمیت ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

  • امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے  سینئر کمانڈر جاں بحق

    امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر جاں بحق

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں کتائب حزب اللہ کے سینئر کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ ہونے والے حزب اللہ کمانڈر امریکی فورسز پر حالیہ حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔

    امریکی فوج کی جانب سے ٹاگٹ کئے گئے حزب اللہ کے کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، جبکہ کہا گیا ہے کہ حملے میں کسی شہری کی ہلاکت کے اشارے نہیں ملے۔

    امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے جو ہماری افواج کے لیے خطرہ ہیں۔

    دوسری جانب خبر رساں ادارے نے سیکیورٹی فورسز کے ذرائع سے بتایا کہ حملے میں حزب اللہ کمانڈر ابو باقر السعدی جاں بحق ہوئے ہیں۔

    مکمل فتح کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، نیتن یاہو

    حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو مشرقی بغداد میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

  • حزب اللہ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیل پر اچانک راکٹوں کی بارش کر کے ہوش اڑا دیے

    حزب اللہ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیل پر اچانک راکٹوں کی بارش کر کے ہوش اڑا دیے

    حزب اللہ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیل پر اچانک راکٹوں کی بارش کر کے صہیونی فورسز کے ہوش اڑا دیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے اڈے پر بڑا حملہ کر کے ماؤنٹ میرون بیس کو کھنڈر میں بدل دیا ہے۔

    حزب اللہ کے ٹینک شکن میزائلوں اور راکٹوں نے فوجی اڈے کا ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا، مزاحمتی تنظیم نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے حملے سے ہونے والی تباہی کی تصدیق کر دی۔

    ادھر فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری گروپ القدس بریگیڈ نے بھی اسرائیل پر راکٹ داغ دیے ہیں، یہ راکٹ حملے سدیروت اور نیرم پر کیے گئے، جس کے بعد اسرائیل کے کئی سرحدی علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے، اور اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    اسرائیلی فوجی سربراہ کا غزہ میں ناکامیوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    دوسری جانب غزہ میں جنگ میں پے در پے ناکامیوں کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، جنگی کابینہ کے اجلاس میں حزب اللہ کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو حماس سے سبق سیکھنا چاہیے، لبنانی تنطیم باز نہیں نہ آئی تو حماس والا حال کر دیں گے، کوئی جنگجو بچ نہیں پائے گا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا آج 94 واں دن ہے، اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ روز بھی اسرائیل اہلِ غزہ پر دن رات بم برساتا رہا، صہیونی فورسز نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 113 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ کی پٹی میں شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار 835 ہو گئی ہے جب کہ 58 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

  • لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

    لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

    جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی جارحیت کے سبب حزب اللہ کے سینئر رکن حسین یزبیک سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنماء حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہیں گے۔

    دوسری جانب ایران میں آج کرمان دھماکے کے بعد ایک روزہ قومی سوگ ہے، جب کہ دشمن سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

    ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقعے پر ان کے مزار پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد آج جمعرات کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ’اسرائیل جنگ کو پھیلاتا ہے تو اس لڑائی کی کوئی حد نہیں ہو گی‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کی بیروت کو ’غزہ‘ بنانے کی دھمکی

    اسرائیلی وزیراعظم کی بیروت کو ’غزہ‘ بنانے کی دھمکی

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی کہ اگر جنگ شروع کی تو بیروت کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیروت کو غزہ بنانے کی دھمکی دے دی، نتین یاہو نے کہا کہ لبنان کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیں گے، بیروت اور جنوبی لبنان اسرائیل سے زیادہ دور نہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ حزب اللہ نے جنگ شروع کی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

    نتین یاہو کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے قصبے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے چوبیس گزشتہ گھنٹے میں اسرائیل کے تیرہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

    لبنان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی علاقے میں وائٹ فاسفورس کا حملہ کیا ہے۔

    خیال رہے غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رات بھر غزہ بمباری سے گونجتارہا،اسرائیلی حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین سو سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

    دومہینے میں اسرائیل سترہ ہزارسے زائدفلسطینی شہید کرچکا ہے، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

  • ویڈیو: حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوائنٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنا دیا

    ویڈیو: حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوائنٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنا دیا

    حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوجی پوائنٹ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیلی سرحدی علاقوں میں غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

    میزائل حملے سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، ایک اور ویڈیو میں تباہی کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو ان راکٹ حملوں سے ہوئی ہے۔

    دوسری طرف حماس کے القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ 3 روز کے دوران انھوں نے اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

    حوثیوں نے اسرائیلی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی فوٹیج جاری کر دی

  • حزب اللہ  کا  اسرائیل کو جمعہ تک جنگ بندی کا اَلٹی میٹم…. ورنہ

    حزب اللہ کا اسرائیل کو جمعہ تک جنگ بندی کا اَلٹی میٹم…. ورنہ

    یمن : ترجمان حزب اللہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو جمعہ تک جنگ بندی کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی پر بڑی جنگ کے سائے منڈلانے لگے، حزب اللہ نے اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے جمعہ تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

    ترجمان حزب اللہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

    یاد رہے یمنی فورس بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کر رہی ہے، یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

    حوثی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں تیسرا آپریشن ہے، جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی، میزائلوں اور ڈرونز سے مزید حملے جاری رکھیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

    حملوں میں حزب اللہ کے 46 اراکین سمیت اسلامی جہاد تحریک کے 6، حماس کے 3، حزب اللہ کی حمایت یافتہ سنّی مزاحمتی بریگیڈ کے 2 اراکین اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 4 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    لبنان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

  • حزب اللہ کی اسرائیلی فوج پر ایک اور حملے کی تیاری

    حزب اللہ کی اسرائیلی فوج پر ایک اور حملے کی تیاری

    اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، فوجی ٹھکانوں پر حملے کے جواب میں حزب اللہ نے بھی تیاری کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے کل بروز پیر اسرائیل کی حدود میں واقع فوجی چوکی العباد پر حملے کا اعلان کردیا۔

    حزب اللہ کے ٹیلی گرام پیج پر اس موضوع سے متعلق ویڈیو مناظر اور تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

    ویڈیو مناظر کے مطابق العباد فوجی چوکی پر اسرائیل کے کیبل والے اور وائرلیس نیٹ ورک میں خفیہ خبریں سُننے والے اور سگنل خراب کرنے والے سامان، ریڈارز اور کیمرہ سسٹم پر مشتمل مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

    حملوں میں حزب اللہ کے 46 اراکین سمیت اسلامی جہاد تحریک کے 6، حماس کے 3، حزب اللہ کی حمایت یافتہ سنّی مزاحمتی بریگیڈ کے 2 اراکین اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 4 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    لبنان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز صیہونی فورسز کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے میں 41 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    حملے کے بعد ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے، گزشتہ رات لبنان سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے تھے۔

    ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لبنان سے کیے گئے حملے کو ہمارے ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا، لبنان کی جانب سے اسرائیلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔