Tag: حساس اداروں

  • لاہور کے سرحدی علاقے  میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون  مار گرایا

    لاہور کے سرحدی علاقے میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون مار گرایا

    لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور کے سرحدی علاقے مناواں میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون مار گرایا، تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں کی جند یالہ روڈ پر حساس اداروں نے بھارتی ڈرون گرا دیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

    ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ ڈرون ایک ہیگزا کاپٹر ماڈل ہے اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے سرویلنس ڈرون بھارت کی طرف سے آیا تھا۔

    ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ حساس ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ڈرون کی برآمدگی پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کی ایک اور کوشش ہے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

    یاد رہے حال ہی میں پاک فوج نے بھمبر کے مناور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق بھارتی ڈرون جاسوسی کے مقاصد کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، تاہم فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا۔

    ذرائع نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی مسلسل دراندازی پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا تسلسل ہے، جس میں بھارت اشتعال انگیز اقدامات اور دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑی ہے۔

  • حساس اداروں کی بڑی کارروائی، سرکاری ادویات اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد

    حساس اداروں کی بڑی کارروائی، سرکاری ادویات اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد

    پتوکی(23 جولائی 2025): حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی میگہ روڈ پر حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر 2 کامیاب کاروائی میں بڑی تعداد میں سرکاری ادویات اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد سگریٹ کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

    حساس ادارے کامیاب کاروائیاں خفیہ اطلاع پر کی، پہلی کارروائی ایک کریانہ اسٹور پر کی گئی جہاں سے بڑی مقدار میں سرکاری ادویات برآمد ہوئیں۔

    یہ برآمد ہونے والی ادویات DDHO آفس پتوکی سے چوری کر کے کریانہ اسٹور پر رکھی گئی تھیں جہاں سے مختلف میڈیکل اسٹور کو فروخت کی جانی تھیں۔

    دوسری کامیاب کارروائی نجی گودام میں کی گئی جہاں سے نان کسٹم پیڈ پاکستانی برینڈ کے سگریٹ کے 350 سے زائد کاٹن برآمد کئے گئے، سگریٹ کی مالیت 3 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے جسے حساس ادارے نے قبضے میں لے لیا۔

    سرکاری ادویات کی چوری پر DDHO ڈاکٹر عدنان کی مدعیت میں ڈرائیور امتیاز حسین اور کریانہ اسٹور کے مالک رضوان اسلم کے خلاف سرکاری ادویات کی چوری کا مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی میں درج کر لیا گیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سرکاری ادویات کس طرح چوری ہوئیں جس کی انکوائری اور ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانہ چائیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • حساس اداروں نے وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی

    حساس اداروں نے وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی

    فیصل آباد: حساس اداروں نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ریکروٹمنٹ ٹریننگ سینٹر پر حملہ آوروں کی شناخت کرلی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور گھر پر پتھراؤ کیا ۔

    اس موقع پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا۔

    تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے وزیر داخلہ اورریکروٹمنٹ ٹریننگ سینٹر پر 73 حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے۔

    فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  وزیر  داخلہ رانا ثنااللہ کے گھر  پر حملہ کرنے والے 23 افرادکی شناخت مکمل ہوگئی ہے اور ریکروٹمنٹ ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے 50 سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حملہ آوروں کا ڈیٹا متعلقہ تھانوں کو ایڈرس اور تصاویر کے ساتھ فراہم کر دیاگیا، حملہ آوروں میں صدر ویسٹ ریجن پنجاب فیض اللہ کموکا، پی ٹی آئی رہنما اسرار احمد اور حامد رضا شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ سابق ایم پی اے فردوس رائے، صدر یوتھ ونگ یعقوب راسم سمیت 100 سے زائد افراد اس حملے میں شامل تھے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے پر  تھانہ سمن آباد، سول لائن میں 600 ملزمان کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، شناخت کیے جانے والےحملہ آوروں کیخلاف آج سے باقاعدہ کارروائی کا آغازکر دیا جائے گا۔

  • حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

    حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا،بھارتی خفیہ ادارے متعدد سائبر کرائم کرنے والے تھے، سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل رواں سال 3 جون کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے جواب ہے کہ ہم تیار ہیں، بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے گزشتہ سال دیکھ لیا تھا۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یو این مبصر گروپ کو مکمل آزادی ہے اور وہ پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں۔

  • پنجاب: ایف آئی اے،حساس اداروں کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

    پنجاب: ایف آئی اے،حساس اداروں کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی،حساس اداروں نے پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر جعلسازی میں ملوث 17 ملزمان کوگرفتار کر کے 5 ہزار سمز برآمد کر لیں۔

    ملزمان کے قبضے سے بی وی ایس ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا، ملزمان فون کالز کے ذریعےشہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگاچکے ہیں،ملزمان جیتو پاکستان اور دیگراسکیموں کے نام سے فون کالز کرتے تھے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بینکوں کا ڈیٹاحاصل کر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو جعلی فون کالز کرتے تھے۔ملزمان نے کبھی ایزی لوڈ سے،کبھی ڈیبٹ کارڈ ہیک کرکے بڑے پیمانے پر رقم کی لوٹ مار کی۔ایف آئی اے موبائل کمپنیز کو بھی شامل تفتیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    ایف آئی اے سائبر ونگ کی کارروائیاں: جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    اس سے قبل رواں ماہ یکم جون کو صوبہ سندھ کے شہر سکھر، شکارپور، پنوعاقل،گڑھی یاسین میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے کارروائیوں کے دوران 3 جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے سامان برآمد کیا تھا۔

  • 25 جولائی کودہشت گردی کا خطرہ ، حساس اداروں کی رپورٹ

    25 جولائی کودہشت گردی کا خطرہ ، حساس اداروں کی رپورٹ

    اسلام آباد : حساس اداروں نے وزارت داخلہ اورالیکشن کمیشن کو الیکشن کے دوران خطرات سے آگاہ کردیا، رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے انتخابات میں دہشتگردی کے خطرات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن پیش کردی، جس میں دہشت گردی کے لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کےدوران چاروں صوبوں میں دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں ، الیکشن کے دوران دہشت گرد انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    حساس اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندجماعتیں الیکشن کونقصان پہنچاسکتی ہیں جبکہ پنجاب میں مذہبی انتہاپسندپچیس جولائی کوصورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایم کیو ایم لندن کے لوگ انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتےہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں مختلف دہشت گرد تنظیمیں حملے کرسکتی ہیں اور پی ٹی ایم کے لوگ سابق فاٹا میں انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریزاورآئی جیزکوسیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے، نیکٹا حکام


    یاد رہے دو روز قبل  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا) کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بتایا تھا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے اور اب تک 65 تھریٹ الرٹ آئے ہیں۔

    نیکٹا حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ ہیں، کالعدم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات آئے ہیں جب کہ میرے پاس ایم کیوایم لندن کی طرف سے ایک تھریٹ الرٹ ریکارڈ پرہے۔

    واضح رہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران اب تک 4 بڑے  دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں، جن میں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس روز عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان سےکالعدم تنظیموں کے 7’کارکنان‘ گرفتار

    بلوچستان سےکالعدم تنظیموں کے 7’کارکنان‘ گرفتار

    کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع چاغی سے سرکاری حکام نے کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تعلق کے شبے میں سات افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی چاغی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اس علاقے میں ایک کمپاؤنڈ میں تھے جہاں حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کی۔

    حساس اداروں کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ان افراد نے ہتھیار ڈال دیے۔ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم سے ہے اور ان سے لٹریچر اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ضلع چاغی کی شمال میں افغانستان جبکہ مغرب میں ایران سے سرحد لگتی ہے۔اس سے قبل ضلع چاغی سے متصل ضلع نوشکی سے بھی سرکاری حکام نے ایک ایسی کارروائی میں چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ان چھ افراد کی گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ان افراد کا تعلق القاعدہ اور داعش سے تھا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان کے وزیربلدیات کا مغوی بیٹا بازیاب

    واضح رہے دو روز قبل بلوچستان کےصوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے مغوی بیٹے اسد ترین کو افغانستان سے متصل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے دو لنگی سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

  • حساس اداروں نے را کے سہولت کاروں کا کراچی میں سراغ لگا لیا

    حساس اداروں نے را کے سہولت کاروں کا کراچی میں سراغ لگا لیا

    کراچی : پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سہولت کاروں کا پاکستان میں سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق را کراچی میں دہشتگردی کی کاروائیوں کو انجام دنیے کے لئے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کو استعمال کرتی ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی کے دونوں ایجنٹس پہلے جنوبی افریقہ اور ملائیشیا سے آپریٹ کر رہے تھے اب ان کو بھارت منتقل کردیا گیا ہے، اور وہاں سے دونوں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کا منظم نیٹ ورک پاکستان میں چلا رہے ہیں.

    پاکستان کے حساس اداروں نے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کے حوالے سے قانونی دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

    را کے دونوں سہولت کاروں کی حالیہ تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

    اس سے قبل راہ کے ایجنت کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیاگیا تھا.

    بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو 25 مارچ کو بلوچستان میں حساس اداروں کی جانب سے مارے کئے چھاپے میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشن یادیو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اور پاکستان میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھا۔

    اسی طرح بلوچستان، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم ترقی یافتہ ہے، گذشتہ کئی سالوں سے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دیا جارہاہے،جسے پاکستان کی فوج کی طرف سے منظر عام پر لایا گیا ہے.

  • لاہور: حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    لاہور: حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    لاہور: حساس نے اداروں نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برکی روڈ پر تحریکِ طالبان فضل اللہ گروپ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    لاہور برکی روڈ پر مکان میں حساس اداروں کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فضل اللہ گروپ سےہے اور تینوں دہشت گردوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے برکی روڈ پر ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا، واقعے سے قبل مبینہ دہشتگردوں کو فضل اللہ سے رابطے کرنے کے دوران حساس اداروں نے اسپاٹ کیا اور برکی روڈ پر موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے مشتبہ دہشتگردوں کومقابلے کے بعد ہلاک کردیا ۔

    ساتھیوں کی ہلاکت پر دہشت گرد روح اللہ نےخود کو دھماکے سےاڑالیا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    روح اللہ کو واہگہ بارڈر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جارہا ہے۔

  • کوئٹہ: سبزی منڈی کے قریب سرکی روڈ پر دھماکہ، ایک جاں بحق دس زخمی

    کوئٹہ: سبزی منڈی کے قریب سرکی روڈ پر دھماکہ، ایک جاں بحق دس زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اور ایف سی سمیت دیگر ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچنا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے قریب سرکی روڈ پر سبزی منڈی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی ہے اور دھماکے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی سمیت دیگر ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اور ایف سی سمیت دیگر حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی اور ایک دکان مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کے قریب موجود بجلی کے پول اُکھڑ گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے قریب سے پولیس کی دو گاڑیاں گزر رہیں تھیں تاہم دونوں ہی محفوظ  رہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جن میں بچے بھی شامل تھے زخمی ہو ئے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

    پولیس اور بی ڈی ایس کی ٹیموں نے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تفیش کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا بتایا جاسکتا ہے۔