Tag: حساس اداروں کی کارروائی

  • حساس اداروں کا اہم سیاسی شخصیت کےدوست کےگھر پرچھاپہ

    حساس اداروں کا اہم سیاسی شخصیت کےدوست کےگھر پرچھاپہ

    کراچی :اومنی کمپنی کے مالک کےبنگلے پرحساس اداروں نے کارروائی کرکے چھپایاگیااسلحہ برآمد کرکے دوگارڈ کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں حساس ادارے کےاہلکاروں نے ڈیفنس فیز8میں رات گئےاومنی کمپنی کےمالک کے گھرپرچھاپہ مارا اور بنگلے میں چھپایاگیا بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کرکے دوگارڈ کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے اومنی گروپ ہیڈ سلمان خواجہ پرنظر رکھے ہوئے ہیں اوراس ضمن میں ایئرپورٹ حکام کو ہدایت جاری کردی ہے کہ سلمان خواجہ کو ملک سےباہر جانے نہ دیا جائے۔

    مزید پڑھیں:رینجرز کے تین دفاتر پرچھاپے، 5 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ دوروزقبل رینجرز نےاہم سیاسی شخصیت کےقریبی دوست کے کمپنی کے تین دفاترپرچھاپہ مارکر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    واضح رہےکہ چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والے غیرقانونی اسلحےکامقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کی مدعیت میں کمپنی کے مالک،گروپ ہیڈ سلمان خواجہ اور دیگرذمہ داران کےخلاف صدر اورمیٹھادر تھانے میں درج کیاگیاتھا۔

  • القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    کراچی: حساس اداروں نے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرکے القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ان میں پچاس سے زائد خود کش جیکٹس بنانے والا ملزم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرستان سے آئے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک قانون کی گرفت میں آ گیا، کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر حساس اداروں نے کراچی کے علاقے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان زکریا، نور غوثیہ، عاشق اور معیز کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے بتایا جاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، دہشت گردوں کا تعلق  القاعدہ برصغیر سے ہے،دہشت گرد زکریا نے وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف کارروائیاں اور کراچی آ کر چھپ گیا،دہشت گرد زکریا کراچی میں ٹارگٹ کلر کا سہولت کار تھا اور اس نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی۔

    بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے والے دہشت گردوں میں خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر دہشت گرد نور غوثیہ بھی شامل ہے جس نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس تیار کیں اور وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کرکے کراچی میں آکر چھپ گیا تھا۔

     پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد عاشق بھتہ خوری اور جبری چندا وصول کرتا تھا اس کے ساتھ پکڑا جانے والا دہشت گرد معیز فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،چار  ہینڈ گرینڈ،گولیاں، پستول  اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

  • ایبٹ آباد:حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک غیرملکی دہشت گرد گرفتار

    ایبٹ آباد:حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک غیرملکی دہشت گرد گرفتار

    ایبٹ آباد: حساس اداروں نے کارروائی کرکے خطرناک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔

    ایبٹ آباد کے علاقے میاں دی سیری میں حساس اداروں نےکارروائی کرکے خطرناک غیر ملکی دہشت گردکو گرفتار کرلیا اور تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی ملا ہے۔