Tag: حساس ادارے

  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،اسلحہ برآمد

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بارکھان کے علاقے سیکھنام میں خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کور اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں نے یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،بارکھان سے خفیہ اطلاع پر بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.

    ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں 4 اینٹی ٹینک مائینز،9 آر پی جی راکٹ،5 ریموٹ کنٹرول بم،ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا.

    ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یوم آزادی پر بڑی کارروائی کے لیے گولہ بارود جمع کر رکھا تھا.

    واضح رہےکہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے.

  • چمن: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،پانچ دہشت گرد گرفتار

    چمن: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،پانچ دہشت گرد گرفتار

    چمن : چمن کے علاقے گلدارباغیچہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام پانچ دہشت گرد گرفتار،بارودسے بھری گاڑی سمیت اسلحےکاذخیرہ برآمدکرلیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق ایف سی اور حساس ادارے نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر آپریشن کیا اور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا.

    ڈی پی اواسد خان ناصر نے بتایا کہ آپریشن میں دوطرفہ فائرنگ کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹوڈی گاڑی جس میں بارود کی بھرا جارہا تھا جسے شہر میں کسی بڑی کاروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی میں گیارہ عدد دیسی بم دو کلاشکوف، دو پسٹل،تین عدد دستی بم،دو راکٹ لانچر کے گولے،ڈیوٹونیٹرز،سمیت بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا.

    دہشت گردوں کا تعلق افغان علاقے کنڑ سے ہیں جن کو تفیش کے لیے خفیہ مقام منتقل کردیا گیا،یاد رہے کہ پاکستانی طالبان سربراہ ملا فض اللہ بھی افغان علاقے کنڑ میں چھپا ہوا ہے.

  • فیصل آباد میں حساس ادارے کی کاروائی پانچ دہشتگرد گرفتار

    فیصل آباد میں حساس ادارے کی کاروائی پانچ دہشتگرد گرفتار

    فیصل آباد: حساس اداروں کی جانب سے فیصل آباد کے علاقے غفور ٹاؤن میںگھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات پر جمعہ کی شام غفور ٹاؤن کا محاصرہ کیا اور ایک ایک گھر پر چھاپہ مار کر پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے بڑی مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گرد کافی عرصے سے اس علاقے میں روپوش تھے اور پنجاب میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کو لاہور اور دوسرے شہروں میں پہلے سے گرفتار ان کے ساتھیوں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

    حساس ادارے کی ٹیم نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ، ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

    ۔

  • حساس اداروں کا سندھ حکومت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کی تفصیلات طلب

    حساس اداروں کا سندھ حکومت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد: حساس اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ سے دہشت گردی کے مقدمات، اور اس میں ملوث شدت پسندوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا پانے اور بری کئے جانےو الے افراد کی تفصیلات مانگی ہیں۔

    حساس اداروں کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ملزمان کو بری کیوں کیاگیا، ملزمان کے خلاف ثبوت کمزور تھے یا ان کامقدمہ درست طور پر نہیں چلایا گیا۔

     حساس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے مکمل کوائف، اہل خانہ اور تنظیموں سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، جبکہ عدالتوں سے بری کئے گئے افراد کی نگرانی کے حوالےسے بھی سوالات کئے گئے ہیں۔

  • حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

       لاہور: حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ملحقہ کالونی سے دوخواتین سمیت 3 دہشتگرد حراست میں لے لئے۔

     حساس ادارے نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے ملحقہ فرید کالونی میں چھاپہ مارا، اس دوران دو خواتین اور ایک نوجوان کو حراست میں لے کر ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، آرمی جیکٹ اور لانگ شوز برآمد کر لئے، مشتبہ افراد سے دو راکٹ لاؤنچر، تیر کمان، فوج کی وردیاں، سی سی ٹی وی کیمرے، بم بنانے اور ڈی فیوز کرنے کا سامان، کوٹ لکھپت جیل کا نقشہ، موبائل فون اور سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    حساس ادارے نے ملزمان کی کال ٹریس کر کے فرید کالونی میں چھاپہ مارا تھا، ملزمان نے کوٹ لکھپت جیل کی مکمل ریکی کر رکھی تھی اور انہوں نے جیل پر حملہ کرنے والے گروہ کو لاجسٹک سہولت فراہم کرنا تھی،حساس ادارے نے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔

  • کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی

    کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی

    کراچی : کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    حساس ادارے کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ ، وزارتِ داخلہ سندھ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے، حساس ادارے کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عدنان رشید کی سربراہی میں حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پانچ خودکش حملہ آور تیار کئے گئے ہیں، عدنان رشید اس حملے کیلئے فنڈنگ اور خودکش حملہ آوروں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    رپورٹ میں مستقبل قریب میں خودکش حملے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد پرویز مشرف کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لیجاتے وقت نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    حساس ادارے نے وفاقی وزارتِ داخلہ ، وزارتِ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے، سابق صدر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور خودکش حملہ آوروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

  • کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر ہو نے والے بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح بلدیہ ٹاون میں حساس ادارے کے ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد مواچھ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ، لیاری اور ملیر میں بی ایل اے کا نیٹ ورک موجود ہے اور فورسز پر حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بی ایل اے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔