Tag: حساس معلومات

  • نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ، چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

    نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ، چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف سامنے آیا، اس حوالے سے آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ نادرا ویریسز سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا یے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، سندھ کےمختلف اضلاع یونٹس میں نادرا سی آر اوسی آر ایم ایس ٹرمینلزتک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے، ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے ہوتا ہے، معاملہ انتہائی حساس ہے ،متعلقہ ایس ایچ او،ہیڈمحرر ،سپروائزر سختی سےنگرانی کریں۔
    اایس ایس پی کورنگی نے ہدایت کی کہ ویریسزسی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کی رازداری یقینی بنائیں، ڈیٹا کے غلط استعمال پرسخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  • حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا

    حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا

    اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر ملزم جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے ملزم جنید مسیح کو3سال قیدکی سزا سنا دی، کیس کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے سنایا۔

    عدالت نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 3 اور4کےتحت ملزم جنیدمسیح کوسزا سنائی، عدالت کی جانب سے سزا پر فیصلہ ملزم جنید مسیح کی موجودگی میں سنایا گیا۔

    جنید مسیح پر اہم ملک کے ڈپلومیٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔

  • لاس اینجلس : فوجی معلومات کی ہیکنگ پر چینی تاجر کو چار سال قید

    لاس اینجلس : فوجی معلومات کی ہیکنگ پر چینی تاجر کو چار سال قید

    لاس اینجلس : امریکہ میں حساس نوعیت کی فوجی معلومات ہیک کرنے کے جرم میں چینی تاجر کو تقریبا چار برس قید کی سزا سنائی گئي.

    تفصیلات کے مطابق چینی تاجر سو بن نے امریکہ میں حساس نوعیت کی فوجی معلومات ہیک کرنے کا اعتراف کیا کہ 2008 اور 2014 کے درمیان اس نے امریکہ کی بعض دفاعی کمپنیوں سے ڈیٹا چرانے میں چینی فوج کے ہیکرز کے ساتھ تعاون کیا تھا.

    ہیکنگ میں معاونت پر لاس انجلیس کی عدالت نے چینی شہری کو چیالیس ماہ کی قید کی سزا کے ساتھ ہی دس ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے.

    ہیکنگ کے اس واقعے میں ان ایئر کرافٹ کے متعلق حساس معلومات کو نشانہ بنایا گيا تھا جنہیں امریکہ نے چینی فوج کو فروخت کے لیے پیش کش کی تھی.

    سو بن نے کہا کہ انہوں نے ایسا اپنے ذاتی مالی فائدے کے لیے کیا تھا اور انھوں نے چینی ہیکرز کو ایسی معلومات مہیا کی تھیں کہ کس شخص، کمپنی یا پھر ٹیکنالوجی کو وہ نشانہ بنائیں.

    یاد رہے کہ چین نے 2015 میں امریکہ کی جانب سے لسٹ فراہم کرنے کے بعد بعض ان ہیکرز کو گرفتار بھی کیا تھا جنہوں نے حساس نوعیت کی معلومات کو چوری کرنے کی کوشش کی تھی.

    واضح رہے کہ چینی تاجر سو بن کو 2014 میں کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر امریکہ کے حوالے کیا گيا تھا.