Tag: حسن ابدال ریلوے اسٹیشن

  • وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

    اٹک: وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا اور سکھ یاتریوں کیلئے تیارکی گئی ٹرین کا معائنہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا اور سکھ یاتریوں کیلئے تیارکی گئی ٹرین کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر گورنرکے پی شاہ فرمان، وزیرریلوے شیخ رشید اور ملک امین اسلم بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے، وزیراعظم کو حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    ریلوےاسٹیشن اپ گریڈیشن منصوبہ سیاحت کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے، حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر کے مزید بہتر سہولتیں دی گئی ہیں ، ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کو بھی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔

    خیال رہے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو 300 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، یہ اسٹیشن 2 فلورز پر مشتمل ہے، جن میں گراﺅنڈ فلور اور فرسٹ فلور شامل ہیں اور اس کا کَورڈ ایریا 24 ہزار 502 مربع فٹ ہے۔

    ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ویٹنگ ایریا کے ساتھ کیٹین/کیفے بھی تعمیر کیاگیا ہے۔

    حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا ٹیوب ویل بھی لگایا گیا ہے۔

    ریلوے اسٹیشن کی 1 لاکھ ایک ہزار 610 مربع فٹ پر مشتمل باﺅنڈری کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جبکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 300 کے وی کا ایک جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

  • وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    اٹک: وزیر اعظم عمران خان آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اور سکھ یاتریوں کے لیے تیار کی جانے والی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران شرکا سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم دورہ اٹک کے بعد سوات جائیں گے۔

    سوات میں وزیر اعظم سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم  سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بڑے پیکیج کا اعلان متوقع

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں تاریخ کے سب سے بڑے صحت پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں ہر شہری کے لیے صحت کارڈ پلس کی سہولت کا اجراہوگا، شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پر صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر شناختی کارڈ پر مستقل پتا خیبر پختون خوا کا ہے تو شہریوں کو علاج معالجے کے لیے پیسوں کی بالکل فکر نہیں کرنی چاہیے، ایسے شہری کے پی حکومت کے صحت کارڈ پلس کے ذریعے صحت کی مفت سہولیات کے حق دار ہوں گے۔

  • حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوگا

    حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان 6 نومبر کو حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح جمعے کو دن 11 بجے وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوگا، اس ریلوے اسٹیشن کو 300 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا ہے۔

    حسن ابدال ریلوے اسٹیشن 2 فلورز پر مشتمل ہے جن میں گراﺅنڈ فلور اور فرسٹ فلور شامل ہیں اور اس کا کَورڈ ایریا 24 ہزار 502 مربع فٹ ہے۔

    ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ویٹنگ ایریا کے ساتھ کیٹین/کیفے بھی تعمیر کیاگیا ہے۔

    حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا ٹیوب ویل بھی لگایا گیا ہے۔

    لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ

    ریلوے اسٹیشن کی 1 لاکھ ایک ہزار 610 مربع فٹ پر مشتمل باﺅنڈری کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 300 کے وی کا ایک جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

    واضح رہے کہ آج کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 پسنجر ٹرینیں بحال کر دی گئی ہیں، عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن مکسڈ ٹرین کو 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا گیا ہے۔