Tag: حسن اقبال

  • احسن اقبال کی پاکستان پوسٹ میں بہتر کارکردگی کاکریڈٹ لینےکی کوشش، مراد سعیدکا جوابی وار

    احسن اقبال کی پاکستان پوسٹ میں بہتر کارکردگی کاکریڈٹ لینےکی کوشش، مراد سعیدکا جوابی وار

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی پاکستان پوسٹ میں بہترکارکردگی کاکریڈٹ لینےکی کوشش میں مرادسعید نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹل سروسزمیں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے چند ماہ میں شروع منصوبوں کو لیگی حکومت کاایجنڈاقرار دے دیا اور پاکستان پوسٹ میں بہترکارکردگی کاکریڈٹ لینےکی کوشش کی۔

    جس پر وزیر مواصلات مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے پاکستان پوسٹ میں ترقی کیلئے حالیہ انقلابی اقدامات کی رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا پوسٹل کے فرسودہ نظام کوجدیدٹیکنالوجی میں بدلنےکافیصلہ کیاتھا، لیگی دور میں پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا موجودہ حکومت نے خسارے کے بجائے 624 کروڑ کا ریونیو بڑھایا، پاکستان پوسٹ میں ای کامرس کا آغاز صرف3 ماہ پہلے ہوا، مفت ترسیلات  زر بھیجنے کی سہولت 2 ہفتے پہلے شروع ہوئی۔

    جاری رپورٹ کے مطابق ون ڈے ڈیلیوری اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت شروع کی گئی، موبائل ایپ کاآغازمرادسعیدکی وزارت کےدوسرےماہ میں ہوا، پاکستان  پوسٹ کےتمام ریسٹ ہاؤسزکھولنےکافیصلہ بھی گزشتہ ماہ ہوا۔

    مرادسعید کا کہنا تھا بیرون ملک پارسل کی سہولت لیگی دورحکومت میں کیوں نہ دی گئی، حالیہ شروع منصوبوں کا لیگی حکومت کے ایجنڈے سے تعلق نہیں، منصوبوں کا آغاز، سوچ اور بنیاد موجودہ حکومت نے ڈالی۔

    مزید پڑھیں : احسن اقبال سے کہتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے، مراد سعید

    یاد رہے چند روز قبل وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ملک کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے، احسن اقبال سے کہتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے، کرپشن کے خاتمے تک ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتی۔

    ان کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے، جس جس نے ملک لوٹا اس سے پیسہ واپس نکالیں گے، احسن اقبال کے کیس سے آغاز کر دیا ہے۔ احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہو کر وزیر مواصلات کی جگہ دستخط کرتے رہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے اور معاشی بدحالی کا شکار کرنے والوں کا حساب ہونا چاہیئے، صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی بلکہ وصولی بھی کریں گے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی ابتدا اتوار سے ہوگی

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی ابتدا اتوار سے ہوگی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومت کی ابتدائی بات چیت ہفتے کے بجائے اتوار کو ہوگی۔ مذاکرات کاباقاعدہ آغازمنگل سےہوگا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات باقاعدہ طور پر منگل کو شروع ہوں گے، جمعے کو حکومت کی جانب سےتحریک انصاف سے رابطہ کر کے بات چیت ہفتہ کے بجائے اتوار کو کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر بتایا گیا کہ پیر کو پی ٹی آئی نے لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہےاور شاہ محمود قریشی مصروفیات کے باعث اتوار کو بات چیت کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،اس لئے مذاکرات اتوار کے بجائے منگل کو شرو ع کئے جاسکتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےجواب کے بعد فریقین ابتدائی بات چیت اتوار کے روز کر نے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں، جس میں حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور احسن اقبال پی ٹی آئی کے اسد عمر سے ملاقات کریں گے۔

    منگل کو شاہ محمو د قریشی کی موجودگی میں باقاعدہ بات چیت کاآغاز ہو گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں جہانگیر ترین کا اضافہ کیا گیا ہے، جو شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے ساتھ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کریں گے۔