Tag: حسن اورحسین نواز

  • نواز شریف کے صاحبزادے آج عدالت  کے سامنے  سرنڈر کریں گے

    نواز شریف کے صاحبزادے آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اورحسین نواز آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناماریفرنسز میں اشتہاری سلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اورحسین نواز آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

    حسن اورحسین نوازاحتساب عدالت میں خودکوسرنڈرکریں گے، احتساب عدالت نےحسن اورحسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری آج تک معطل کر رکھے ہیں۔

    احتساب عدالت نے حکم دیاتھا 14مارچ تک حسن،حسین نوازپیش نہیں ہوتےتوقانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

    حسن اورحسین نواز کےایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

    یاد رہے 13 مارچ کو  : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز 7 سال بعد وطن واپس پہنچے تھے، نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں بیٹوں کااستقبال کیا تھا۔

  • حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے

    حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے، دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کی گئی تھی۔

    خیال رہے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے ایف آئی اے انٹرپول کو خط بھی لکھ چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : ایون فیلڈ ریفرنس : حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول کو خط


    ایف آئی اے نے مذکورہ خط وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو ارسال کیا،وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ جاری کرچکی ہے جبکہ اس سے قبل نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔

    واضح رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں  ملزم نامزد  ہے۔

    احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔