Tag: حسن خیل

  • پشاور :  سیکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقےحسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 2دہشت گردہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم ،گولیاں اورہتھیار بھی برآمد ہوئے ، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بےگناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔

    ترجمان نے کہا علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا، علاقے میں دیگردہشتگردوں کی تلاش کیلئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

  • حسن خیل میں پاک فوج کے ترقی کے منصوبے ، عوام کا اظہار تشکر

    حسن خیل میں پاک فوج کے ترقی کے منصوبے ، عوام کا اظہار تشکر

    پشاور : پشاور سے تیس کلومیٹر جنوب میں سب ڈویژن حسن خیل کے عوام نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوج اور دیگراداروں کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سب ڈویژن حسن خیل میں پاک فوج کے ترقی کے منصوبے جاری ہے، سب ڈویژن حسن خیل پشاور کے قریب 30 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

    سال 2013-14 میں پاک فوج نے علاقےمیں آپریشن کیا اوراسے ایک محفوظ علاقہ بنایا ، آپریشن کے بعد پاک فوج نے علاقےمیں امن وامان اورترقی وبحالی کا آغاز کیا۔

    اس دوران علاقے میں 30 سے زائد ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹس قائم کیے گئے ، پروجیکٹس میں صحت کے مراکز، پانی کی اسکیمیں، 14 اسکولز اور 6 وٹرنری سینٹرز شامل ہیں۔

    پاک فوج نے علاقے کو صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کی ہیں ، پانی کی فراہمی کے لئے 5 واٹرسپلائی اسکیمز لگائی گئی ہیں۔

    سب ڈویژن حسن خیل کےعوام نے امن و امان کے حصول اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوج اور دیگراداروں کا شکریہ ادا کیا۔