Tag: حسن روحانی

  • وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

    تہران: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات جاری ہے، ایک ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری ملاقات ہو رہی ہے۔

    ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،زلفی بخاری و دیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے، وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان دورہ ایران سے واپسی کے بعد منگل کو سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • ایران اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، حسن روحانی

    ایران اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، حسن روحانی

    نیویارک: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سالمیت اور خود مختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عالمی معیشت میں ایران کے کردار کو محدود کردیا ہے، ایران، کیوبا، وینزویلا، چین، روس پر پابندیاں جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران سمیت کئی ملکوں پر یہ جرائم، مجرموں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مکمل امن چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ میں آگ لگی ہوئی ہے، امریکا سلامتی کونسل کی بات مانتا ہے نہ احترام کرتا ہے، امریکا سلامتی کونسل کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: قیام امن کے لیے اقوام متحدہ میں علاقائی تعاون کا منصوبہ پیش کریں گے، حسن روحانی

    حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے معاہدے توڑے پھر مذاکرات کی بات کرتا ہے، امریکا کچھ بھی کہے یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل کررہے ہیں۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خلیج میں موجود غیرملکی افواج خود کو ایرانی مفادات سے دور رکھیں، اگر غیرملکی افواج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے گریز کریں، آپ کی موجودگی ہمیشہ تکلیف اور مشکلات کا سبب بنتی ہے۔

  • قیام امن کے لیے اقوام متحدہ میں علاقائی تعاون کا منصوبہ پیش کریں گے، حسن روحانی

    قیام امن کے لیے اقوام متحدہ میں علاقائی تعاون کا منصوبہ پیش کریں گے، حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے اقوام متحدہ میں علاقائی تعاون کا منصوبہ پیش کریں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی سالانہ فوجی پریڈ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی افواج ہمارے عوام اور خطے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خلیج میں موجود غیرملکی افواج خود کو ایرانی مفادات سے دور رکھیں، اگر غیرملکی افواج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے گریز کریں، آپ کی موجودگی ہمیشہ تکلیف اور مشکلات کا سبب بنتی ہے۔

    ایرانی صدر نے غیرملکی افواج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے علاقے سے جتنا دور رہیں گے اتنا ہی یہاں امن و سکون ہوگا۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندی عائد کردی

    حسن روحانی نے کہا کہ آنے والے دن میں ایران اقوام متحدہ میں قیام امن کا منصوبہ پیش کرنے جارہا ہے اور اس تاریخی موقع پر ہم اپنے ہمسایوں کی جانب دوستی اور بھائی چارے کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، امریکا اور سعودی عرب نے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کی تھی تاہم سعودی حکام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ شمال کی جانب سے ہوا ہے۔

  • ٹرمپ کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے رضامندی کا اظہار

    ٹرمپ کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے رضامندی کا اظہار

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہتر حالات میں ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئیل مکرون اور امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر حالات سازگار رہے تو حسن روحانی سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے ایران سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے لیکن جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

    دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے سربراہان کے درمیان جلد ملاقات کی امید ہے، تاہم کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی جاسکتی البتہ اس حوالے سے ماحول بنایا جارہا ہے۔

    جی سیون اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ کی شرکت کس کی مرضی سے ہوئی ؟

    خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی جی سیون اجلاس میں شرکت کی تھی، اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی جی -7 سربراہی اجلاس میں آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔

    امریکی صدر نے جی-7 سربراہی اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فرانس کے صدر نے ایرانی وزیرخارجہ کی آمد سے قبل ان سے اس اقدام کی منظوری لی تھی۔

    قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ملکی مفاد اور حالات کی بہتری کے لیے کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔

  • امریکا کی جوہری معاہدے سے علیحدگی موجودہ بحران کی وجہ ہے: ایران

    امریکا کی جوہری معاہدے سے علیحدگی موجودہ بحران کی وجہ ہے: ایران

    تہران: ایران صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کے لیے ازخود تیار ہیں، امریکا کی جوہری معاہدے سے علیحدگی موجودہ بحران کی وجہ ہے۔

    ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے وزیرخارجہ جواد ظریف کے دورہ فرانس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ازخود کسی بھی بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ اس بحرانی کیفیت سے نکلا جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحرانی کیفیت امریکا کی جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کے باعث پیدا ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں یہ معلوم ہو کہ کوئی شخص ان کے ملک ایران کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے اور وہ ہماری ترقی کا خواہاں ہے تو وہ اس سے ملنے کا موقع قطعی ضائع نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی جی -7 سربراہی اجلاس میں آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔

    جی سیون اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ کی شرکت کس کی مرضی سے ہوئی ؟

    امریکی صدر نے جی-7 سربراہی اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فرانس کے صدر نے ایرانی وزیرخارجہ کی آمد سے قبل ان سے اس اقدام کی منظوری لی تھی۔

    ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدگی کا شکار ہیں جب گذشتہ برس امریکا نے یک طرفہ طور پر سنہ 2015 میں ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

  • ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی، صدر حسن روحانی

    ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی، صدر حسن روحانی

    تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نےایران اور امریکا کے درمیان جاری برسوں کی کشیدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے بدلے امن، تیل کے بدلے تیل کا فارمولہ ہے، جھوٹے دعوے مت کرو، سیکورٹی کے بدلے ہی سیکورٹی ملے گی، امریکا اگر ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر پابندیاں اٹھالیں تو امریکا کو مجرم تصور نہیں کیا جائے گا۔

    ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے،حسن روحانی

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی قوت نے گزشتہ 14 ماہ سے ایران کے عوام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

    حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، خطے میں اس کی مذمت کی جاری رہے گی۔

  • اگر امریکا پابندیاں ختم کر دے، تو مذاکرات ممکن ہیں: ایران

    اگر امریکا پابندیاں ختم کر دے، تو مذاکرات ممکن ہیں: ایران

    تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں ختم کر دے، تو مذاکرات کی بات کی جاسکتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر امریکا ایران پر عائد کردہ پابندیاں اٹھا لے، تو بات چیت ممکن ہے۔

    ایرانی صدر روحانی نے یہ بات دفتر خارجہ میں جواد ظریف سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں‌ کہی.

    ایرانی میڈیا کے مطابق صدر روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر اگر مذاکرات کے خواہش مند ہیں، تو اس کے لیے آگے بڑھ کر راہ ہموار کرنا ہو گی، یہی تب ہی ممکن ہوگا.

    انھوں نے ایران کے خلاف امریکا کی یک طرفہ پابندیوں کو معاشی دہشت گردی اور قابل مذمت قرار دیا.

    تجزیہ کار جواد ظریف سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں، کیوں کہ ایرانی وزیر خارجہ امریکا سے مذاکرات کے امکان کو رد کرتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ کو ایرانی ذرائع ابلاغ کے سنجیدہ سوالات کا سامنا ہے، جواد ظریف

    خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس کے وسط میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سن 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے اس کے بعد سے ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے.

  • ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے،حسن روحانی

    ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے،حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی قوت نے گزشتہ 14 ماہ سے ایران کے عوام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے شمالی صوبے خراسان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

    حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، خطے میں اس کی مذمت کی جاری رہے گی۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی قوت نے گزشتہ 14 ماہ سے ایران کے عوام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان 14 مہینوں کے دوران میں ایرانی عوام عزم واستقلال کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریقے سے شکست ہی ہوئی ہے۔

    ایرانی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کے غیرملکی قرضے میں 2017ء کے بعد تقریباََ پچیس فی صد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

  • کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں چھیڑیں گے: حسن روحانی

    کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں چھیڑیں گے: حسن روحانی

    تہران: امریکا سے شدید کشیدگی کے پیش نظر ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا ہے کہ کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں چھیڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جبکہ عمان میں آئل ٹینکرز پر حملے کی ذمے داری بھی ایران پر عائد کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی ریاست کےخلاف جنگ نہیں چھیڑے گا۔

    منگل کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونیوالے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے باہمی مشاورت کے ذریعے معاملے کے حل پر زور دیا۔

    دوسری جانب یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یمن، شام اور دیگر علاقوں میں ایران کی مداخلتیں غیر مثبت ہیں۔

    موگرینی نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالات کو پرسکون بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

    امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں مزید فوجی اہلکار بھیجنے کا اعلان، چین کا انتباہ

    موگرینی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ایران نے ہماری توقعات کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے، اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی آئندہ رپورٹ کا انتظار ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے مزید ایک ہزارفوجی مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، قائم مقام امریکی وزیردفاع پیڑک شناہن کا کہنا ہے مزید فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ایرانی فوج کے جارحانہ رویے کے بعد کیا، ایران سے تصادم نہیں چاہتے، اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد خطے میں موجود امریکی اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

    امریکی نائب وزیردفاع پیٹرک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سینٹرل کمانڈ کی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے مزید ایک ہزار فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خطے میں فضائی، بری اور بحری خطرات سے نمٹنے میں مدد لی جاسکے۔

  • اقتصادی جنگ میں ایرانی قوم دشمنوں کو پشیمان کردے گی: ایرانی صدر

    اقتصادی جنگ میں ایرانی قوم دشمنوں کو پشیمان کردے گی: ایرانی صدر

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں ایک بار پھر دشمنوں کو پشیمان کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ایرانی جانثاروں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم دشمنوں کے مقابلے میں پورے وقار کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن، ایرانی قوم کو عزت و آزادی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایرانی قوم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی اور وہ دشمنوں کو پشیمان کردے گی۔

    ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سخت ترین پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ایرانی قوم نے استقامت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور وہ نہ صرف یہ کہ تسلیم نہیں ہو گی بلکہ دشمنوں کو کامیاب بھی نہیں ہونے دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم استقامت کے اپنے اسی جذبے کی بدولت امریکا و غاصب صیہونی حکومت سمیت اپنے تمام دشمنوں کو شکست دے گی۔

    کیا امریکا ایران تنازع کے باوجود جاپانی وزیر اعظم ایران کا دورہ کریں گے؟

    صدر مملکت نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش اور اس کارنامے کو دفاع کے میدان میں ایرانی قوم کی شجاعت و بہادری اور قومی عزت و وقار کا بیّن ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ملک کے شہر، خرم شہر کو اس طریقے سے آزاد کرایا کہ عراق کی اس وقت کی بعثی صدام حکومت کے کئی فوجی افسروں سمیت انیس ہزار فوجی اہلکاروں کو قیدی بنا لیا تھا۔