Tag: حسن روحانی

  • وزیراعظم کی حسن روحانی کو دوبارہ ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

    وزیراعظم کی حسن روحانی کو دوبارہ ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے حسن روحانی کو دوسری بار ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام پیغام میں انہیں صدارتی انتخاب میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں ایران نے تمام ملکی اورعالمی سطح پرقابل ذکرکامیابیاں حاصل کیں جبکہ دوبارہ منتخب ہونا ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایرانی عوام نے دوراندیش اور سمجھدار قیادت کومنتخب کیاہے کیوں کہ ایسی قیادت ہی ایران کوترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مضبوط معاشی وتجارتی پارٹنرشپ کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


    ایرانی صدارتی انتخاب: حسن روحانی دوبارہ کامیاب


    یاد رہےکہ ایران میں 12 ویں صدارتی انتخاب میں حسن روحانی نے58فیصد ووٹ لے کر اپنے حریف کو تو شکست دی ہی اور اس کے ساتھ ساتھ وہ دوسری بار ایران کے صدرمنتخب ہوگئے۔

    واضح رہےکہ حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسی نے ایران کے صدارتی انتخابات میں 39.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

  • ایرانی صدارتی انتخاب: حسن روحانی دوبارہ کامیاب

    ایرانی صدارتی انتخاب: حسن روحانی دوبارہ کامیاب

    تہران: ایران میں 12 ویں صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر حسن روحانی کی فتح کا اعلان کردیا گیا۔ وہ 58.6 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حسن روحانی نے اپنے حریف ابراہیم رئیسی پر واضح برتری حاصل کی جنہیں 39.8 فیصد ووٹ ملے۔

    حسن روحانی کی برتری ووٹوں کی گنتی کے چند گھنٹوں بعد ہی سامنے آگئی تھی جب انہوں نے قریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے۔ ان کے حامیوں اور حکومتی عہدیداران کو بھی ان کی فتح کا یقین ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی بھی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا عندیہ دے چکے تھے۔

    ووٹنگ ٹرن آؤٹ 70 فیصد

    ایران میں 12 ویں صدر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہتر رہا اور خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوان افراد نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق ایران میں 4 کروڑ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    صدارتی انتخاب کے لیے پہلا ووٹ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے کاسٹ کیا گیا جس کے بعد پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

    پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا جو بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہا۔ بعد ازاں پولنگ کے وقت میں 4 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔

    صدارتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں 63 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔

    اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور ملک بھر میں 3 لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

    نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے ایران کے صدر اور کرغزستان کے وزیراعظم نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کےصدرحسن روحانی نے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ایران کے صدر کا خیرمقدم کیا۔

    ای سی اوسربراہ اجلاس میں شرکت کرنے پر نواز شریف نے صدرحسن روحانی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سےتنظیم میں ایران کا کردارقابل تعریف ہے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ بھی خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیراعظم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں جین بے کوف سرون بائے کی قیادت میں کرغز وفد شریک ہوا، کرغز وزیراعظم نے ای سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مئی 2015 میں بشکک کا دورہ بہت سود مند ثابت ہوا، دونوں رہنماؤں کنے تجارت،معیشت، توانائی اوردفاع میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

    اس کے علاوہ رہنماؤں کنے توانائی، مواصلاتی رابطوں کے منصوبوں پرعملدرآمد کےعزم کا اظہار بھی کیا۔

  • ایران کے صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    ایران کے صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: ایران کے صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، بطور صدر حسن روحانی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

    ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی پچیس مارچ سے پاکستان کا دورہ کرینگے،دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر کارجہ کے مطابق دورے کے دوران ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔بطور ایرانی صدر حسن روحانی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

    ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ وزراء اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ سے پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اعلی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں عالمی ،علاقائی صورتحال دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • ایران نے دنیا سے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، حسن روحانی

    ایران نے دنیا سے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، حسن روحانی

    تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ادھر امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایران کے صدر روحانی نے لکھا، ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، اس عنایت کے لیے میں خدا کا شکرگزار ہوں اور ایران کی عظمت اور اس کے صبر کے آگے سر نگوں ہوں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ معاہدے سے کسی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے اور عالمی منڈی میں تیل کی تجارت حاصل کر لے گا۔

    دوسری جانب امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

  • امریکا اور عالمی طاقتیں جنیوا معاہدے کی پاسداری کریں،حسن روحانی

    امریکا اور عالمی طاقتیں جنیوا معاہدے کی پاسداری کریں،حسن روحانی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور عالمی طاقتیں جنیوا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے مزید پابندیاں لگانے سے دستبردارہو جائیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے معاہدہ ایرانی قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جس طرح ایران چھ ماہ میں یورنیم کی افزدوگی میں کمی اور اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیم کو اپنےجوہری پلانٹ کا معائنہ کرانے کا پابند ہے، اسی طرح عالمی طاقتیں بھی ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور چھ ماہ تک مزید کوئی پابندی لگانے کی مجاز نہیں ہونگی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی سینٹرز کیجانب سے کانگریس میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنیکا مطالبہ جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس پر ایران کو سخت تشویش ہے۔