Tag: حسن عسکری

  • "میاں! اسٹیشن واپس چلو…”

    "میاں! اسٹیشن واپس چلو…”

    اردو کے ممتاز نقاد، بہترین مترجم اور افسانہ نگار محمد حسن عسکری کی سادگی، اپنے شہر سے ان کی الفت اور تہذیب و ثقافت سے لگاؤ کا یہ قصّہ دل چسپ بھی ہے اور ایک بڑے آدمی کی شخصیت کا وہ پہلو ہمارے سامنے لاتا ہے، جس سے عام طور پر قاری واقف نہیں ہوتے۔ محمد حسن عسکری اپنی غیر معمولی تنقیدی تحریروں کے لیے اردو ادب میں شہرت رکھتے ہیں۔

    حسن عسکری کے درویش صفت اور سیدھے سادے انسان ہونے کا احوال سنانے والے بھی اردو ادب کا ایک بڑا نام ہیں۔ اور وہ ہیں ڈاکٹر عبادت بریلوی جنھیں اردو کا صفِ اوّل کا نقّاد مانا جاتا ہے۔ انھوں نے اپنے مقدمہ میں اس کا تذکرہ یوں کیا ہے کہ جن دنوں عسکری صاحب کو روزگار کی شدید ضرورت تھی اور بریلوی صاحب نے کچھ کوشش کر کے انھیں اعظم گڑھ کے شبلی کالج میں انگریزی زبان کے لیکچرر کے طور پر ایک اسامی کے لیے روانہ کیا۔ لیکن عجیب بات یہ ہوئی کہ روانگی کے بعد تیسرے روز ہی حسن عسکری صاحب سے عربک کالج، دہلی میں ان کا آمنا سامنا ہوگیا۔ ڈاکٹر عبادت بریلوی اس واقعے کو یوں بیان کرتے ہیں:

    ”عسکری صاحب کہنے لگے: صاحب! آپ نے مجھے کہاں بھیج دیا تھا۔ میں اعظم گڑھ تک نہ پہنچ سکا۔ درمیان سے واپس آ گیا۔“ میں نے کہا وہ کیسے؟

    کہنے لگے: میں اعظم گڑھ کے اسٹیشن پر اترا۔ ویران سا اسٹیشن تھا۔ باہر نکل کر میں نے ایک تانگے والے سے کہا کہ میاں! شبلی کالج پہنچا دو۔ وہ تیار ہو گیا۔ میں اس کے تانگے میں سامان رکھ کر بیٹھ گیا۔ اجاڑ سی سڑک پر تانگہ چلنے لگا۔

    کچھ دور اور آگے گیا تو سڑک کچھ اور بھی ویران نظر آنے لگی۔ اس سڑک پر تو بجلی کے کھمبے تک نہیں تھے۔ میونسپلٹی لالٹین لگی تھیں، گاؤں کا سا ماحول معلوم ہوتا تھا۔ لوگ عجیب سے پوربی لہجے میں اردو بول رہے تھے۔ اس ماحول کو دیکھ کر میری طبیعت گھبرا گئی اور اختلاج سا ہونے لگا۔ چناں چہ میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اس ویران جگہ میں نہیں رہ سکوں گا۔ اس لیے میں نے تانگے والے سے کہا میاں! اسٹیشن واپس چلو، میں شبلی کالج نہیں جاؤں گا۔ میں اس شہر میں رہنے کے لیے تیار نہیں۔

  • یومِ آزادی: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی

    یومِ آزادی: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی

    لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے یومِ آزادی کے موقع پر وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگاتے ہوئے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ نے 14 اگست پر تفریحی مقامات کے اطراف ٹریفک رواں رکھنے کے خصوصی انتظامات کی ہدایت جارتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے روکا جائے۔

    حسن عسکری کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، قوم 14 اگست کو یومِ آزادی جوش و خروش سے منائے گی۔

    نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس، انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو پوری طرح الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں، انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

    قائد اعظم کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب سے آج تک، کون اس عہدے پررہا

    حسن عسکری نے مزید کہا کہ یومِ آزادی پر قومی ہیروز کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، حسن عسکری

    شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، حسن عسکری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نگراں حکومت کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں حسن عسکری کی جانب سے نگراں صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، اس موقع پر راکین نے الیکشن کے شفاف، منصفانہ، آزادانہ اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری صوبے میں شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے، چاہتے ہیں کچھ ایسےکام کرجائیں جس سےعوام کو ریلیف ملے۔

    حسن عسکری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے موقع پر انتظامیہ کو غیرجانبدارانہ طریقے سے فرائض انجام دینے ہیں، عوامی فلاح وبہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں آگے بڑھ کے کام کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

    حسن عسکری کا مزید کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

    مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے مزاراقبال پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند بھی کیے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی مزاراقبال پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے تعلق تھا اور رہے گا، مقرر کردہ وقت کیلئے آیا ہوں، ہمارے آنے کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے۔

    ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع دینے کی ذمہ داری نبھانی ہے، قیام امن بھی نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، مقرر کردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ہماری بنیادی ترجیح شفاف انتخابات کیلئے ماحول دینا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عالمی حیثیت رکھتے ہیں، نگراں حکومت پر لوگوں کا اعتماد کارکردگی سے پیداہوگا، کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئین میں رہتے ہوئے سب کو یکساں مواقع دینے ہیں، نگراں کابینہ محدود ہوگی، کسی جماعت سے تعلق نہیں ہوگا، اکھاڑ پچھاڑ بڑا لفظ ہے، شفافیت کیلئے معمولی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میڈیا میں جو کردار ہے، وہ جاری رہے گا، میں پہلے کوئی سیاسی ایجنڈا رکھتا تھا نہ اب رکھتا ہوں، انتخابات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمارا مقصد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو شفافیت فراہم کرنا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق والابیان سیاسی ہے، لوگ مفاد کیلئے استعمال کرتےہیں، مختلف سیاسی جماعتیں ووٹوں کیلئے ایسے بیانات استعمال کرتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شہباز شریف کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

    شہباز شریف کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیکیورٹی پر تعینات نفری کو واپس بلا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد انہوں نے بیورو کریسی میں تبدیلی کے احکامات بھی جاری کیے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو سیکیورٹی دینےسےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ذاتی رہاش گاہ یا وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب شہباز شریف کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی نفری کو واپس بلا لیا گیا، خادم اعلیٰ کی رہائش گاہ 96 ایچ سے بھی اہلکاروں کو واپس آنے کی ہدایت کردی گئی۔ شہباز شریف کی نفری میں ایلیٹ فورس، اے آر ایف سمیت ضلعی پولیس کے 186 اہلکار اور 12 گاڑیاں شامل تھیں۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

    واضح رہے کہ شہبازشریف نے 2013 میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جو گزشتہ دنوں آئینی مدت پوری ہونے کے ساتھ ختم ہوگیا، اپوزیشن اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ کا نام سامنے لانے میں ناکام نظر آئیں تھیں۔

    بعد ازاں  الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا تھا جس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    اپوزیشن نے حسن عسکری، ایاز امیر کے نام تجویزکئے جبکہ حکومت نے ایڈمرل(ر)محمدذکااللہ ، جسٹس(ر) سائرعلی کے نام تجویز کئے تھے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پروفیسر حسن عسکری کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا، فیصلہ متفقہ طورپرکیا ، حسن عسکری کا نام پی ٹی آئی نے تجویز کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پر اعتراض، شاہد خاقان کا الیکشن کمیشن سے نظر ثانی کا مطالبہ

    ن لیگ کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پر اعتراض، شاہد خاقان کا الیکشن کمیشن سے نظر ثانی کا مطالبہ

    لاہور: مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری پر اعتراض کردیا، سابق وزیر اعظم نے کہا الیکشن کمیشن فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے فیصلے پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کو سوچنا چاہیے تھا کہ ایسا شخص ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    دوسری طرف الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کی تقرری پر ن لیگ کے اعتراضات مسترد کر دیے، نظر ثانی کا مطالبہ بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی کی ایما پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن پر بے جا تنقید کسی صورت مناسب نہیں، سیاسی جماعتیں فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو آئین کے تحت فیصلہ کیا گیا۔

    قبل ازیں شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر پورے انتخابات کو متنازع بنا دے گا، ان کی موجودگی میں انتخابات پر اثر پڑے گا، ن لیگ نے جو نام دیے تھے وہ غیر جانب دار تھے اور ان پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نامزد کیا، شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ نگراں سیٹ اَپ غیر جانب دار ہو جب کہ حسن عسکری کے خیالات کا اندازہ آپ ان کے کالموں سے لگا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حسن عسکری نے اپنے کالم میں انتخابات کے التوا کا ذکر کیا اور انھوں نے مارشل لا رولز کے بارے میں بھی لکھا، سیاسی قائدین کے خلاف ان کا رویہ واضح ہے۔

    پروفیسرحسن عسکری پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ مقرر


    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ حسن عسکری غیر جانب دار نہیں ہیں، حسن عسکری نے کہا تھا گرمی میں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، شاید انھوں نے آئین مکمل طور پر نہیں پڑھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حسن عسکری کا نام پی ٹی آئی کی جانب سے آیا تھا، پارلیمانی کمیٹی نے حسن عسکری کا سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، پھر بھی تقرری ہوئی تو ہم شک کریں گے اور یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ انتخابات شفاف نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔