Tag: حسن علی

  • حسن علی کی دبئی میں فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    حسن علی کی دبئی میں فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    قومی کرکٹر حسن علی کی دبئی جمیرا میں فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان سے ہوئی جوڑے کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل ہیں۔

    حال ہی میں وہ اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    انہوں نے دبئی کے مختلف دلکش مقامات سے تصاویر شیئر کیں، حسن علی کی اہلیہ سامعیہ نے جمیرہ بیچ دبئی سے دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں بیٹیاں بھی موجود ہیں۔

    سامعہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں حسن علی نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی اہلیہ کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے دبئی میں اپنی فضائی کمپنی  کی ملازمت چھوڑی اور ان کے ساتھ پاکستان منتقل ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ کے پاس اب بھی بھارت کی شہریت ہے لیکن وہ اب ان کے ہمراہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

    انہوں نے اہلیہ کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان کی بیوی نے ان کی خاطر دبئی چھوڑا اور پاکستان منتقل ہوئیں، اب انہیں دو بچے ہیں اور وہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

    حسن علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وہ سسرال بھی گئے اور انہوں نے وہاں اچھا وقت گزارا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

  • شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں، حسن علی

    شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں، حسن علی

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی خاتون سامعہ خان سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

    حسن علی نے کہا کہ قومیت کا کبھی سوال نہیں تھا، وہ سامعہ سے ایک باہمی دوست کے ذریعے ملے تھے اور ان سے محبت ہوگئی۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ شادی ہوئی اور دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، خوش ہوں کہ کم عمری میں شادی ہوگئی کیونکہ انہیں انہیں جیون ساتھی مل گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر شادی کی ہے، شادی اسی وقت کرنی چاہیے جب کسی کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔

    حسن علی نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ نے شادی کے لیے قربانیاں دیں، وہ بھارتی شہری ہیں لیکن وہ پاکستان شفٹ ہوگئی، ایک تیسرا ملک ان کے لیے مختلف تھا وہ خوشی سے پاکستان میں موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔

  • کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری میں ترقی دیدی

    کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری میں ترقی دیدی

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری میں ترقی دے دی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کردی گئی جس کے مطابق کراچی کنگز نے حسن علی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر، پشاور زلمی نے صائم ایوب اور ملتان سلطانز نے اسامہ میر کو ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری میں ترقی دی ہے۔

    عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان کو اسلام آباد نے پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

    فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا جبکہ ملتان سلطانز افتخار احمد اور محمد رضوان کو پلاٹینیم میں برقرار رکھا ہے۔

    پشاور زلمی نے بھی بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 12 دسمبر کو شروع ہوچکی ہے، سیزن ٹین کی ڈرافٹںگ 11 جنوری کو کراچی یا لاہور میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

  • حسن علی دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید

    حسن علی دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہنی کی تکلیف سے چھٹکارا پا لیا اور ری ہیب بھی مکمل کر لیا۔ فاسٹ بولر جلد ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ بھی کر رہے ہیں اور فٹنس کے لیے بھرپور جم ایکسر سائز بھی کر رہے ہیں۔

    فاسٹ بولر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے دائیں کہنی میں سرجری اگست کے آخر میں ہوئی تھی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کی پوسٹ وائرل ہوگئی تھی۔

    فاسٹ بولر نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے، ہم نے بہت سی کامیابیاں اور یادیں ایک ساتھ دیکھی ہیں۔

    جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور بھارت آج فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے‎

    فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو ’کنگ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

  • حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر حسن علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلیہ سامعہ کے ساتھ دبئی میں پہاڑی مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر میں ٹی شرٹ، جینز اور کیپ پہن رکھی ہے جبکہ سامعہ لال سوئٹر اور لائٹ بلیو جینز میں ملبوس ہیں۔

    حسن علی نے کیپشن میں ’پارٹنر، اور دبئی‘ کے ہیش ٹیگز استعمال کیے ہیں۔

    قومی کرکٹر نے چند گھنٹوں قبل ہی یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حسن علی ان دنوں قومی ٹیم سے باہر ہیں آخری بار انہیں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ صرف ایک میچ کھیل سکے تھے۔

    اس سے قبل بھی سامعہ نے شوہر حسن علی اور بیٹی ہیلینا کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

  • حسن علی نے فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردی

    حسن علی نے فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    حسن علی نے اپنے چاہنے والوں کے لئے یہ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    منفر اسٹائل میں جشن منانے کے باعث مشہور ہونے والے باؤلر نے اس پوسٹ کو خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

    قومی کھلاڑی نے خاندان کو زندگی اور محبت سے تشبیہ دی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ خاندان، زندگی جہاں سے شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، ہمیشہ قائم رہتی ہے۔

    حسن علی کا میچ کے دوران ڈانس، تماشائی بھی جھومنے پر مجبور

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بھارتی ایروناٹیکل انجینئر سامعہ خان کے ساتھ اگست 2019ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس خوبصورت جوڑی کی 2 خوبصورت بیٹیاں بھی ہیں۔

  • بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ہونی چاہیے یا نہیں؟ حسن علی کا شدید ردعمل

    بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ہونی چاہیے یا نہیں؟ حسن علی کا شدید ردعمل

    پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ اگر بھارت شوپیش ایونٹ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو اس کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی منعقد کی جاسکتی ہے۔

    حسن علی نے نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بھارت کھیلنے جا رہے ہیں تو انھیں پاکستان بھی آنا چاہیے، کئی لوگ لاتعداد بار کہہ چکے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، بہت سے بھارتی کھلاڑیوں نے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بھارتی پلیئرز پاکستان نہیں آنا چاہتے لیکن ظاہر ہے کہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں اور بورڈ کو ان پر غور کرنا ہوتا ہے۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین نے پہلے ہی کہا ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونے جا رہی ہے تو یہ پاکستان میں ہی ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو ہم ان کے بغیر کھیلیں گے، کرکٹ ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارت شرکت نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ ختم ہو گئی ہے، بھارت کے علاوہ اور بھی بہت سی ٹیمیں ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 2008 کے ایشیا کپ کے بعد سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریز دسمبر 2012 سے جنوری 2013 تک بھارت میں ہوئی تھی۔

  • حسن علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    حسن علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور سامعہ آرزو کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر حسن علی نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو دی اور بتایا کہ ننھی پری کا نام ’ہیزل حسن علی‘ رکھا ہے۔

    حسن علی نے بتایا کہ الحمدللہ آج صبح ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جبکہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

    حسن علی پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں بیٹی  کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021 میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ہیلینا حسن علی‘ رکھا تھا۔

    حسن علی اگست 2020 میں بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، حسن علی

    کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، حسن علی

    مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا نے کہا ہے کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، یہ ایک نئی ٹیم ہے۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاندرا بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کراچی کنگز میں 90 سے 95 فیصد چیزیں تبدیل ہوئی ہیں۔ یہ ایک نئی ٹیم ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے۔

    ساتھ ہی خوشگوار انداز میں ہنستے ہوئے پیسر نے یہ بھی باور کرایا کہ جہاں پر حسن علی ہو وہاں ماحول اچھا ہو ہی جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سخت محنت کررہا تھا پچھلے کچھ عرصے سے اس طرح کی بولنگ نہیں ہوئی تھی اگر ہوئی تھی تو وکٹیں نہیں ملی تھیں میں ردھم میں آرہا ہوں اور اچھی بات یہ ہے کہ کراچی کنگز میچ جیتی ہے۔

    بابراعظم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر ہمارا برینڈ ہے اور ہمارا سپراسٹار ہے اور گراؤںڈ میں اس کے نام کے نعرے بھی لگ رہے تھے، گراؤنڈ میں ہماری ٹیم کو سپورٹ تھوڑی کم ملی۔ اگر آپ اچھا گیم کھیلیں گے تو شائقین آپ کو بھی سپورٹ کریں گے۔

    حسن علی نے کہا کہ میں نے کنڈیشن کے حساب سے سلو گیندیں کیں، ہمیں پتا ہے کہ زلمی کے پاس کچھ ایسے پلیئرز ہیں جو بڑے ہٹس مار سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شعیب ملک نے پہلی بال پر وکٹ لے کر ہمیں مومنٹیم دیا اور ٹی ٹوئنٹی میں مومنٹیم مل جائے تو بطور بولنگ یونٹ آپ کو کافی مومنٹم ملتا ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کے لیے پلیٹ فارم ملتا ہے کہ اپنے آپ کو منوا سکوں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

  • ’آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤ‘ حسن علی فینز کے طنز پر آگ بگولہ ہوگئے

    ’آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤ‘ حسن علی فینز کے طنز پر آگ بگولہ ہوگئے

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراؤنڈ میں موجود کرکٹ فینز میں سے ایک کی تنقید پر آگ بگولہ ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں حسن علی کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد فینز کو آٹوگراف دینے کیلئے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے حسن علی کو کیچ نہ پکڑنے پر طنز کیا اور کہا کہ ’یہاں آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤں‘۔

    اس طنز پر فاسٹ بولر حسن علی غصے میں آگئے اور ہجوم میں موجود شخص کو جواب دیے بغیر نہ رہ سکے، حسن نے کہا ’آجاؤ ادھر کون مجھے کیچ پکڑنا سکھانا چاہتا ہے؟ آؤ ادھر‘!۔