Tag: حسن علی

  • بالرز کی رفتار میں کمی پر حسن علی نے کیا کہا؟

    بالرز کی رفتار میں کمی پر حسن علی نے کیا کہا؟

    پاک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ بارش کے باعث صرف 66 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا۔ دن کے اختتام تک میزبان آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے تھے۔

    باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قومی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگ کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا اور ٹیم کے لیے 90 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔ اس موقع پر آغا سلمان نے ڈیوڈ وارنر کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آو?ٹ کرا کے شاہینوں کو پہلی کامیابی دلائی۔

    آسٹریلیا کے مجموعی اسکور میں 18 رنز کا اضافہ ہونے کے بعد دوسرے اوپنر عثمان خواجہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں حسن علی نے میدان بدر کیا۔ دوسرے سیشن میں کینگروز کا مجموعی اسکور 114 پر پہنچا تھا کہ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث دوسرے سیشن کا کھیل نہ ہوسکا۔

    بارش رکنے کے بعد تیسرے سیشن میں کھیل کا پھر آغاز ہوا اور پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے تھے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر اسٹیو اسمتھ تھے جنہوں نے 26 رنز اسکور کیے۔ مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پرتھ کی طرح میلبرن میں بھی قومی ٹیم کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ جاری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عبداللہ شفیق نے وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔

    آج میچ کے اختتام کے بعد پاکستانی باؤلر حسن علی نے بالرز کی رفتار میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیرونی افواہوں کے بجائے ٹیم کی توجہ کھیل پر مرکوز کرنے پر زور دیا۔

    حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کا علم نہیں کہ کس کی رفتار میں کمی آئی ہے، میری توجہ کبھی بھی رفتار پر نہیں رہی، اور میں نے کبھی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند نہیں کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کھیل پر مرکوز ہے اور ہونا بھی ایسا ہی چاہئے، دائیں ہاتھ کے بولر نے بھی ٹیم کی پوزیشن پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

    شکیب الحسن کو ورلڈ کپ کے دوران کس خطرناک تکلیف کا سامنا رہا؟ اہم انکشاف

    حسن علی کا کہنا تھا کہ اگر ہم آسٹریلیا کو 250سے کم اسکور پر آؤٹ کردیتے ہیں تو ہمارے پاس جیتنے کا بہترین موقع ہوگا اور ہم آسٹریلیا کی ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • حسن علی آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے کیوں محتاط رہیں گے؟

    حسن علی آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے کیوں محتاط رہیں گے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔

    ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے، وہ اردو جانتے ہیں، گراونڈ میں ان کے سامنے کوئی اسٹریٹجی ڈسکس نہیں کریں گے۔

    حسن علی نے دعویٰ کیا کہ عثمان خواجہ نے کراچی میں میچ کے دوران ہماری ٹیم کی گیم اسٹریٹجیز آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ شیئر کیں کیونکہ وہ اردو سمجھتے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے، جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ٹف رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اضافی باونس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فاسٹ بولر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین باولر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک باولر ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔

  • حسن علی آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن!

    حسن علی آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن!

    قومی فاسٹ بولر حسن علی کا ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ شوپیش ایونٹ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

    پی سی بی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل میں وائٹ بال کی ٹیم میں کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن اچانک ہی نسیم شاہ کی انجری کے باعث مجھے منتخب کیا گیا۔

    حسن علی نے کہا کہ اس طرح میں ورلڈکپ کے لیے منتخب ہوا اور ورلڈکپ کے چھ میچ کھیلتے ہوئے میں نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میری وکٹیں زیادہ ہونی چاہیئں تھیں مگر نہیں ہیں، کہیں نہ کہیں پر اس طرح کی بولنگ نہیں ہوئی جس طرح کی کرنی چاہیے تھی اور وکٹ زیادہ ہوسکتے تھے مگر میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

    پیسر نے کہا کہ میں اپنا 100 فیصد دے رہا ہوں یہ میگا ایونٹ ہے اور اس پر سب کی نظریں ہوتی ہیں ہر کسی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے۔

    انھوں نے ایک بار پھر زود دیتے ہوئے کہا کہ میں میگا ایونٹ میں اب تک اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ جہاں تک بات وینیوز کی ہے تو ہر وینیو کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ ہم لوگ پہلے یہاں پر نہیں کھیلے ہیں اس لیے ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کا نہیں پتا لیکن بطور پروفیشنل آپ کو چیزیں اپنانی پڑتی ہیں اور ہم نے بہت حد تک اپنائی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہاں پر آپ کو کہیں اسپن اور کہیں فلیٹ ٹریک ملتی ہیں جو بیٹنگ کے لیے کافی سازگار ہوتی ہے۔ ہم لوگ آئی پی ایل بھی نہیں کھیلتے اور جو معلومات ہم نے اکٹھی کی تھیں وہ یہی تھیں کہ بھارت کی کنڈیشنز میں رنز زیادہ بنیں گے۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی بیمار پڑ گئے

    جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی بیمار پڑ گئے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کی اہم فاسٹ بولر بیمار ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں جمعہ کو جنوبی افریقا سے میچ کھیلے گی اور ورلڈ کپ میں بقا کیلئے اس میچ میں جیت اہم ہے، پاکستان ٹیم کو پچھلے تین میچز میں شکست ہوئی تھی۔

    تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا، ہوگئے جس کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ان شرکت مشکوک ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ٹھیک نہ ہوئے تو ان کی جگہ وسیم جونیئر کل کا میچ کھیلیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کل کے میچ سے قبل آپشنل پریکٹس سیکشن مین فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث روف اور حسن علی نے حصہ نہیں لیا،جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر عبداللہ شفیق ، اسپنر اسامہ میر اور آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی آرام کو ترجیح دی۔

  • سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا ذکر تک نہیں! یہاں مائیک پر نام لیا، عبدالرزاق برس پڑے

    سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا ذکر تک نہیں! یہاں مائیک پر نام لیا، عبدالرزاق برس پڑے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس اور منظور نظر پلیئرز کو ٹیم کا حصہ بنانے پر سابق کرکٹرز کی تنقید جاری ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے قومی کپتان کی جانب سے ٹیم میں موجود چند پلیئرز کے لیے دہرا معیار اپنانے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اسامہ میر کے کیچ چھوڑنے کا حوالہ دیتے پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک قصہ چھیڑ دیا اور کہا کہ ایک میچ تھا دبئی میں، اس کرکٹر کا میں نام نہیں لوں گا انھوں نے کیچ چھوڑا ہم سیمی فائنل میچ ہار گئے۔

    عبدالرزاق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس پلیئر کا نام نہیں لینا۔ تاہم کیچ ڈراپ کرنے کے بعد قومی کپتان کی اسٹیٹمنٹ آئی کہ کوئی اس کیچ کا ذکر نہیں کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل ہارنے کے بعد یہاں تک کہ میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ کوئی اس کیچ کا ذکر نہیں کرے گا۔

    عبدالرزاق نے موجودہ آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بھی ہمارے ایک پلیئر سے اہم کیچ چھوٹا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مائیک پر آکر اس کیچ کی نشاندہی کی اور کہہ دیا کہ جی ہم کیچ کی وجہ سے میچ ہارے ہیں۔ یہ تو حوصلہ شکنی کرنے والی بات ہوگئی۔

  • شادی کے بعد پہلی بار حسن علی کی اہلیہ اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں

    شادی کے بعد پہلی بار حسن علی کی اہلیہ اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں، پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد وہ پہلی بار اپنے وطن واپس آئی ہیں۔

    سامعہ نے خود اپنی و طن آمد کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ حسن کی اہلیہ نے دوستوں کے ہمراہ اپنی تصاویر کو انسٹاگرام کی زینت بنایا جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

    حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان تقریباً4 برس بعد اپنے وطن واپس آئی ہیں، حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے سنسنی خیز میچ کے دوران بھی وہ اسٹیڈیم میں موجود تھی

    تصاویر میں ان کے ساتھ ننھی سی شہزادی ‘حیلینا‘ بھی موجود ہیں، ایک پوسٹ میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف حسن علی کی جانب سے 4 وکٹیں لینے پر شکر بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی شہریت کی حامل سامعہ شادی سے قبل دبئی میں مقیم تھیں انھوں نے 2019 میں حسن علی سے شادی کی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ بھارت واپس نہیں گئی تھیں۔

    نسیم شاہ کی انجری کے بعد ورڈکپ کے لیے حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کے سبب سامعہ چار برس بعد اپنے اہلِ خانہ سے ملنے وطن واپس آئی ہیں۔

  • ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، حسن علی کے دل سے ناکامی کا ڈر نکل گیا!

    ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، حسن علی کے دل سے ناکامی کا ڈر نکل گیا!

    ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے بعد حسن علی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، اپنے جوش و خروش کو ظاہر کرنے کے لیے انھوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

    پاکستانی پیسر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مختلف طریقوں سے ایکسرسائز کرتے نظر آرہے ہیں۔ انھوں نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں لکھا ہے ’ناکامی سے نہ ڈریں۔‘

    انھوں نے ساتھ ہی ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ’منڈے موٹیویشن‘ بھی لکھا ہے۔ نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    https://twitter.com/RealHa55an/status/1706275868610531797?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1706275868610531797%7Ctwgr%5Ef243a1fae5eb78b0e2afb6c3b5fededf075ec145%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FRealHa55an2Fstatus2F1706275868610531797widget%3DTweet

    اس سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ جذبے سے سرشار دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’جنریٹر واپس آگیا۔‘

    فاسٹ بولر نے کیپشن میں لکھا تھا کہ اسکواڈ میں شامل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اپنے ملک کیلیے ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ایک ناقابلِ بیان احساس ہے۔

    واضح رہے کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار ہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ میں حسن علی کی انٹری کو سرپرائز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

  • پاک افغان میچ: حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

    پاک افغان میچ: حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

    افغانستان کے خلاف میچ سے متعلق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پوسٹ پر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 35 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

    شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اس میچ میں نسیم شاہ نے کل کے میچ میں بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز بنا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

    اس میچ کے حوالے سے حسن علی نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’میں نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ یہ چار رنز ہوں گے اور ہم میچ جیت جائیں گے‘۔

    حسن علی کی ٹوئٹ پر میچ کے مین آف دی میچ شاداب خان نے دلسچپ جواب دیتے ہوئے لکھا میں ’صدقے جاؤں تیری پیشگوئی پر‘، ساتھ میں شاداب نے دل والے تین ایموجی بھی شیئر کیے۔

    نسیم شاہ نے پاکستان کو کامیابی دلوا دی، افغانستان کو شکست

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

  • کرکٹ گرائونڈ میں حسن علی کی تیراکی کی کوشش، دلچسپ ویڈیو وائرل

    کرکٹ گرائونڈ میں حسن علی کی تیراکی کی کوشش، دلچسپ ویڈیو وائرل

    کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظر ہوگیا تھا جس میں صرف 10 اوورز ہی پھینکے جا سکے تھے، تاہم یہ بارش حسن علی کے لیے تفریح کا سامان بن گئی.

    پاکستانی فاسٹ بولر گرائونڈ میں تیرنے کی کوشش کرتے نظر آئے، بارش کے دوران یہ مضحکہ خیز لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے جب حسن علی بھرپور طریقے سے برسات کا لطف اٹھاتے پائے گئے۔

    بارش کے سبب گراؤنڈ کورز سے ڈھکا ہوا تھا، جس پر سلائینگ کرنے کے لیے پاکستانی پیسر کا دل مچلنے لگا اور انھوں نے کیا بھی کچھ ایسا ہی۔

    حسن پہلے تو بارش میں نہاتے رہے جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو دوڑتے ہوئے کور پر سلائیڈن بھی کی جس میں انھوں نے کافی مہارت کا مظاہر کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ دورہ سری لنکا میں حسن علی کو دونوں ٹیسٹ میں پلیئنگ 11 میں جگہ نہیں ملی سکی ہے، تاہم گرائونڈ میں اترنے کا شوق انھوں نے بارش میں پورا کرلیا ہے، حسن علی نے سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جس میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان قرار

    سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان قرار

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ تھری پیس سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی کا سلمان خان۔‘

    فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم لکھا اور ساتھ ہی میرا کپتان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئی سرفراز احمد کی تصویر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ‘سلمان خان فلمی ہیرو ہیں جبکہ سرفراز احمد حقیقی ہیرو ہیں’۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘مجھے 2017 کی چیمپیئنرز ٹرافی یاد آگئی جب حسن علی اور سرفراز احمد ساتھ کھیلا کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ حسن علی ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی تعریف کرچکے ہیں۔