Tag: حسن علی

  • حسن علی نے وکٹ پر جنریٹر اسٹارٹ والا جشن نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

    حسن علی نے وکٹ پر جنریٹر اسٹارٹ والا جشن نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے وکٹ حاصل کرنے  پر جنریٹر اسٹارٹ والا جشن نہ لینے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی سے مقابلہ ہوا، اس دوران حسن علی نے وکٹ لی لیکن اپنی پرانی  سیلی بریشن نہیں کی۔

    جس کے بعد پاکستان سپرلیگ کے اکاؤنٹ نے حسن علی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بولنگ کی ویڈیو شیئرکی تھی اورکیپشن میں لکھا جنریٹر چلاؤ یار۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی، جس میں وہ بھی پاکستان میں مہنگائی سے پریشان نظر آئے، انہوں نے جنریٹر چلاؤ ٹوئٹ پر لکھا کہ پیٹرول بہت مہنگا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دیدی تھی۔

    اس میچ میں حسن علی نے 3 وکٹ اپنے نام کی تھی۔

  • حسن علی نے ٹی 20 میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    حسن علی نے ٹی 20 میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی 20 میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

    گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، حسن علی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    حسن علی نے مقررہ اوورز میں 35 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور اسی کے ساتھ ہی ٹی 20 کیریئر میں 200 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

    حسن علی نے انٹرنیشنل، فرنچائز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں 156 ٹی 20 میچز کھیل کر 200 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے 2016 میں پی ایس ایل کیریئر کا آغاز پشاور زلمی سے کیا تھا اور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 45 میچز میں 59 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    حسن علی 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ہوئے اور انہوں نے 21 میچز مئیں 28 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

    اسی طرح 28 سالہ فاسٹ بولر نے ملکی نمائندگی رکتے ہوئے 50 ٹی 20 میچز کھیل کر 60 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کر کے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کروں گا، حسن علی

    ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کر کے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کروں گا، حسن علی

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کا بیان سامنے آگیا۔

    حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ میرے ان تمام دوستوں کو مبارک ہو جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    حسن علی کا ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انشاء اللّٰہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کر کے ٹیم میں اپنی جگہ واپس حاصل کروں گا۔

    حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے دوست کی حوصلہ افزائی کی اور لکھا کہ اسی لیے تمہاری ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے۔

    شاداب خان نے لکھا کہ آپ ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

    اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہرعلی، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے

    اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

  • حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    ایشیا کپ کا آغاز آج سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہونے جارہا ہے لیکن شائقین کرکٹ کو کل ہونے والے پاک بھارت میچ کا انتظار ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم کے انجرڈ ہونے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کو ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر سابق کرکٹرز کی جانب سے آواز اٹھائی جارہی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ ’حسن علی تو انجرڈ تھے پھر انہیں کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میر حمزہ کو ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں یہ ساتھ ہی لے کر نہیں گئے۔

    جہاں سابق کرکٹرز حسن علی کی شمولیت پر آواز اٹھا رہے ہیں وہیں شائقین کرکٹ بھی دلچسپ میمز بنا کر شیئر کررہے ہیں۔

    آئیے حسن علی سے متعلق ان دلچسپ میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔

  • حسن علی ٹیم میں کس کو مس کر رہے ہیں؟

    حسن علی ٹیم میں کس کو مس کر رہے ہیں؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں اپنے گروپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں اپنے روٹی گروپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔

    وہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد ٹیم میں آئیں۔

    حسن علی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وہ میچز کھیلتے جارہے ہیں، ان کا ردھم بحال ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق انہیں ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت ہنستے کھیلتے رہتے ہیں اور خوش رہتے ہیں اور یہ چیز انہیں ہر وقت پرامید اور مثبت رکھتی ہے۔ وہ قومی ٹیم میں اپنے ’روٹی گروپ‘ کو بھی کافی مس کر رہے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • حسن علی کا طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ

    حسن علی کا طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ

    لاہور: فاسٹ باؤلر حسن علی کا انجری کے باعث طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی پی ایس ایل کھیلنے کے بعد نئی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے۔

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کوچ مصباح الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی 30 اپریل کو دوبارہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئےہیں اور پی سی بی ان کا مکمل خیال رکھے گا۔

    حسن علی کی انجری کے حوالے سے پی سی بی کی ڈاکٹروں سے مشاورت جاری ہے، پی سی بی مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی حسن علی کے علاج کا فیصلہ کرے گا۔

    حسن علی گزشتہ ستمبر میں کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم پی ایس ایل سے قبل فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جس کے بعد 30 اپریل کو دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی نے اس سال 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں تین کرکٹرز کو شامل کیا گیا تھا۔

  • حسن علی کی بھارتی اہلیہ گوجرانوالہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

    حسن علی کی بھارتی اہلیہ گوجرانوالہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

    گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ پاکستان پہنچ گئیں، حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں سامعیہ کا پرجوش و شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کی بھارتی اہلیہ سامعیہ شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہیں، سامعیہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچیں۔

    بعد ازاں حسن علی انہیں ایئر پورٹ سے لے کر گوجرانوالہ پہنچے جہاں دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اہل علاقہ اور حسن علی کے اہلخانہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سامعیہ کا استقبال کیا۔

    خیال رہے کہ حسن علی اور سامعیہ رواں برس 20 اگست کو دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    سامعیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے انگلینڈ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

    دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جس کے ایک سال بعد ہی حسن اور سامعیہ نے زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔

  • حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، کمر کے بعد اب پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کے لیے کراچی گئے تھے، میچ سے پہلےحسن علی نے بائیں طرف پسلیوں میں تکلیف کا بتایا، کراچی میں ابتدائی اسکین رپورٹ میں ہئیرلائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔

    حسن علی کا لاہور میں بھی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں بھی حصہ لیا تاہم بولر کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پاکر 100 فیصد فٹ نہیں ہوسکے۔

    جبکہ پسلیوں کی تکلیف نے حسن علی کے کیریئر پر سوالات اٹھا دیے، فٹنس مسائل کے باعث فاسٹ بولر کراچی میں شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی وہ شریک نہیں ہوسکے تھے۔

  • فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے

    فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے

    لاہور: فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے جس کی وجہ سے وہ قائد اعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی شامل نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کا فٹنس حاصل کرنے کے لیے ری ہیب کا عمل طویل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے وہ قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں خیبر پختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی نمائندگی نہیں کر رہے۔

    فاسٹ بولر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں بھی شامل نہ ہو سکے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں بھی حصہ لیا تاہم بولر کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پاکر 100 فیصد فٹ نہیں ہوسکے۔

    یہی وجہ ہے کہ کراچی میں شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی وہ شریک نہیں ہوسکے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن وہ ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں، ٹیم کے فزیو کے ساتھ وہ ری ہیب کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ 100 فیصد فٹنس کے بعد وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

  • ڈاکٹرز کا حسن علی کو اہم مشورہ

    ڈاکٹرز کا حسن علی کو اہم مشورہ

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر درد سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے اور انہیں ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے لگنے والا کیمپ جوائن کرنا چاہتے تھے البتہ ڈاکٹرز نے انہیں مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد دورے میں اُن کی شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے۔

    یاد رہے کہ حسن علی سری لنکا کےخلاف سیریزسےقبل کمر دردکاشکارہوئے تھے، وہ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    فاسٹ باؤلر کی خواہش تھی کہ وہ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے آخری دو میچز کھیلیں البتہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ فیصل آباد واپس اپنے گھر آگئے۔

    باؤلرز کیمپ

    دورہ آسٹریلیا سے قبل باؤلرز کا کیمپ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روزہ کیمپ اتوار تک جاری رہے گا۔

     سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 باؤلرز کو کیمپ میں مدعو کرلیا۔ فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی بھی کیمپ جوائن کریں گے۔

    علاوہ ازیں بلال آصف، بلاول بھٹی، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی، محمد عرفان (اسپینر)، موسی خان، محمد محسن، نسیم شاہ، راحت علی، ثمین گل کو بھی کیمپ جوائن کرنے کی دعوت دی گئی۔

    پی سی بی کے مطابق دورہ آسٹریلیا سے قبل 2 روزہ باؤلنگ کیمپ کا مقصد باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب صرف کیمپ میں طلب کیے گئے باولرز تک محدود نہیں رہے گا۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کی کنڈیشنر اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی باؤلرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔