Tag: حسن نصراللہ

  • حسن نصراللہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کی ویڈیو جاری کردی گئی

    حسن نصراللہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کی ویڈیو جاری کردی گئی

    اسرائیل نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کو بمباری میں شہید کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مذکورہ ویڈیو شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے ایک روز بعد جاری کی ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں د یکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑاکا طیارہ بیروت پر بم گرا رہا ہے اور متعدد دھماکے ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید رہنما کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سے اکثر سیاہ لباس میں ملبوس، حسن نصر اللہ کی تصاویر اور جھنڈے لہراتے ہوئے نظر آئے۔

    تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک تنظیم سے منسلک اور سربراہی کرنے والے حسن نصراللّٰہ کی شہادت سے حزب اللہ کو شدید دھچکا پہنچا۔

    اسرائیل نے غزہ پر حملے کی تیاری شروع کر دی

    حزب اللہ کئی دہائیوں سے ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اسے طویل عرصے سے ملک کی اکثریتی شیعہ مسلم کمیونٹی کی حمایت حاصل ہے۔

    لبنان کے مختلف شہروں سے ہزاروں افراد بشمول خواتین اور بچے سخت سردی میں پیدل چل کر تقریب کے مقام پر پہنچے۔ یاد رہے کہ حسن نصراللّٰہ کو ایک بڑے اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

  • حسن نصراللہ کی شہادت کے 2 ماہ بعد نماز جنازہ کا اعلان

    حسن نصراللہ کی شہادت کے 2 ماہ بعد نماز جنازہ کا اعلان

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے دو ماہ بعد ان کی نماز جنازہ کی عوامی سطح پر ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے ٹھیک 2 ماہ بعد نمازجنازہ کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نمازجنازہ کی تیاری کر رہے ہیں، جو دو ماہ قبل اسرائیلی فوج حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

    قماطی نے کہا کہ ہم نے جنازے میں تاخیر اس لیے کی تاکہ عوامی سطح پر اس کا بہتر انتظام کیا جاسکے اور جو حسن نصراللہ کے شایانِ شان ہو۔

    یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد ہجرت کرنے والے لوگ بیروت میں اپنے گھروں کی جانب واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    لبنان کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بجے سے جنگ بندی نافذ کی گئی تاہم اسی دوران یہ خدشات موجود ہیں کہ جنگ بندی کا یہ وقفہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کی جانب بڑھے گا یا نہیں؟

    حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی 28 ستمبر کو تصدیق کی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل یعنی 27 ستمبر کو اسرائیل نے بیروت حملوں میں ان کے علاوہ دیگر سینئر رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • اسرائیلی حملوں کے بعد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے

    اسرائیلی حملوں کے بعد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے

    بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا شہد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کا جمعے سے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ہاشم صفی الدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہاشم صفی الدین اُس وقت زیرِ زمین ہیڈکوارٹر میں تھے جب اسرائیل کی جانب سے مریجہ میں فضائی حملہ کیا گیا۔

    دوسری جانب خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے جمعرات کو رات گئے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک بڑا حملہ کیا جس میں Axios نے تین اسرائیلی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم صفی الدین کو زیرِ زمین بنکر میں نشانہ بنایا گیا۔

    سکیورٹی اور دو دیگر ذرائع نے بتایا کہ جمعے سے بیروت کے مضافاتی علاقے پر جاری اسرائیلی حملوں نے امدادی کارکنوں کو حملے کی جگہ کا جائزہ لینے سے روکے رکھا ہے۔

    حزب اللہ نے حملے کے بعد سے اب تک ہاشم صفی الدین کی شہادت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    اسرائیلی لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ فوج جمعرات کی رات ہونے والے فضائی حملوں کا جائزہ لے رہی ہے جس میں ان کے بقول حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • شدید نقصان سے دوچار حزب اللہ نے دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد شروع کر دی

    شدید نقصان سے دوچار حزب اللہ نے دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد شروع کر دی

    بیروت: حزب اللہ نے شدید نقصان سے دوچار ہونے کے بعد دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد شروع کر دی۔

    الجزیرہ کے مطابق حسن نصراللہ کی موت کے بعد حزب اللہ کو شدید نقصانات کا سامنا ہے، اور وہ اسرائیلی حملوں کے درمیان دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

    لبنان کے شہر بیروت میں جمعہ کو ایک رہائشی بلاک اور زیر زمین بنکر پر تباہ کن اسرائیلی حملے نے قیادت اور حربی طاقت کے حوالے سے حزب اللہ کو شدید متاثر کر دیا ہے، گروپ کی عسکری قیادت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اب اسے اپنی تاریخ کی سب سے شدید بمباری کا بھی سامنا ہے۔

    حزب اللہ کے بہت سے حامی حسن نصر اللہ کی موت پر سوگ منا رہے ہیں، وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنھیں وہ اپنے ایک محافظ کے طور پر دیکھتے تھے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف علامتی جوابی کارروائی سے بڑھ کر کچھ کیا جائے۔ لیکن حزب اللہ کو دوبارہ منظم ہونے اور تباہ کن اسرائیلی حملوں کے درمیان اپنے اگلے اقدامات کی احتیاط سے منصوبہ بندی کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔

    کیا اسرائیل لبنان میں زمینی حملہ بھی کرنے والا ہے؟

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ جو اسرائیل پر حملہ کرے گا، اس کو نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حسن نصر اللہ کی موت مشرق وسطیٰ میں پھیلتے ہوئے تنازع کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، آئی ڈی ایف کی طرف سے حزب اللہ پر لگائی گئی تباہ کن ضربیں کافی نہیں ہوں گی۔

    ادھر اسرائیلی فوجی ممکنہ طور پر جنگی ساز و سامان اور گاڑیوں کے ساتھ لبنان کی سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں، اور لبنان پر ممکنہ زمینی حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

  • امریکی صدر نے حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیا

    امریکی صدر نے حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے حسن نصراللہ کی شہادت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر اسرائیل کے اس حق کی حمایت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے لبنان میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے واقعے پر بیان جاری کیا ہے جس میں اسے اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے وہائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران سینکڑوں امریکیوں کو قتل کیا۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصراللہ کی ہلاکت بے شمار متاثرین، جن میں ہزاروں امریکی، اسرائیلی اور لبنانی شہری شامل ہیں، کے لیے انصاف کی علامت ہے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ 7اکتوبر حملے کے بعد حسن نصر اللہ نے حماس کے ساتھ ہاتھ ملایا، ایک اور محاذ کھولا، امریکا اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    علاوہ ازیں جوبائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں جارحیت کی روک تھام کیلئے امریکی فوجی دستوں کی دفاعی پوزیشن کو مزید بڑھانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ ایک وسیع تر علاقائی جنگ کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔

  • حسن نصراللہ کی شہادت پر روس کا اہم بیان آگیا

    حسن نصراللہ کی شہادت پر روس کا اہم بیان آگیا

    ماسکو: بیروت میں اسرائیلی حملوں میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر روس کی جانب سے اہم بیان جاری کر دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ’سیاسی قتل‘ قرار دیا۔

    روس نے کہا کہ یہ زبردستی کی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کیلیے زیادہ ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے، اسرائیل اس خطرے کو تسلیم کرنے میں ناکام نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود لبنانی شہریوں کو قتل کرنے کا قدم اٹھایا جس سے لامحالہ تشدد کی ایک لہر جنم لے گی۔

    وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیل سے لبنان میں دشمنی پر مبنی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حسن نصراللہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی شہادت سے ہماری مزاحمت کو مزید تقویت ملے گی۔

    حماس نے اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اسرائیل کے خلاف ہمارے جنگ کو مزید ہوا دے گی۔

    ’قاض فوج کے جرائم اور قتل و غارت صرف فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے عزم میں اضافہ کرے گی کہ وہ اپنی پوری طاقت، بہادری اور فخر کے ساتھ شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں اور فتح تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں۔‘

    حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنی مکمل یکجہتی اور لبنان میں حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کرنے والے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہیں جو مسجد اقصیٰ کے دفاع کیلیے جنگ میں ہماری مزاحمت کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے ایک اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد یا بدیر لبنان، فلسطین اور خطے میں مزاحمتی قوتیں دشمن کو اس کے جرائم کی قیمت چکانے پر مجبور کر دیں گی اور اسے اپنے جرائم کی وجہ سے شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا۔

  • حسن نصراللہ کی شہادت پر حماس کا اہم اعلان

    حسن نصراللہ کی شہادت پر حماس کا اہم اعلان

    لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت پر فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے اہم بیان جاری کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت پر ردعمل میں حماس نے کہا ہے کہ ان کی شہادت سے ہماری مزاحمت کو مزید تقویت ملے گی۔

    حماس نے اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اسرائیل کے خلاف ہمارے جنگ کو مزید ہوا دے گی۔

    ’قاض فوج کے جرائم اور قتل و غارت صرف فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے عزم میں اضافہ کرے گی کہ وہ اپنی پوری طاقت، بہادری اور فخر کے ساتھ شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں اور فتح تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں۔‘

    حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنی مکمل یکجہتی اور لبنان میں حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کرنے والے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہیں جو مسجد اقصیٰ کے دفاع کیلیے جنگ میں ہماری مزاحمت کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے ایک اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد یا بدیر لبنان، فلسطین اور خطے میں مزاحمتی قوتیں دشمن کو اس کے جرائم کی قیمت چکانے پر مجبور کر دیں گی اور اسے اپنے جرائم کی وجہ سے شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا۔

    غزہ کی آبادی 2.3 ملین افراد پر مشتمل ہے جن میں سے زیادہ تر جنگ کی وجہ سے بے گھر اور 41,500 شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 سے جنگ جاری ہے۔

  • امریکا کے تمام اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، حسن نصر اللہ

    امریکا کے تمام اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، حسن نصر اللہ

    بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے امریکا کو خطے سے نکالنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    لبنانی ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والی تقریر میں حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوابی بلیسٹک میزائل حملے سے سب پر واضح ہوگیا ہے کہ وسطی ایشیا میں امریکا کے تمام اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے اتحادی مل کر جدوجہد کریں اور امریکا کو خطے سے نکالنے تک مجتمع ہو کر کام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی جوابی حملہ اسرائیل کے لیے بھی ایک کھلم کھلا پیغام ہے تاکہ صہیونی بستی (نیتن یاہو) کو اپنی غلط جگہ کا پتہ چل جائے۔

    حسن نصراللہ نے کہا کہ عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ امریکیوں کے منہ پر طمانچہ ہے اور یہ جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا انتقام نہیں ہے بلکہ یہ تو خطے سے امریکا کو نکالنے کا پہلا قدم ہے اور امریکی فورسز کے مکمل انخلا تک یہ جاری رہے گا، ان امریکیوں کہ چہرے دیکھو! کیا یہ کہیں سے بھی فاتح نظر آتے ہیں؟

    حزب اللہ کے سربراہ نے خطے میں ایرانی اتحادیوں پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشترکہ جدوجہد کا آغاز کر کے امریکا کو وسطی ایشیا سے نکالا جائے۔

  • جنگ کی صورت میں‌ ایران، اسرائیل کا صفایہ کرسکتا ہے، حسن نصراللہ

    جنگ کی صورت میں‌ ایران، اسرائیل کا صفایہ کرسکتا ہے، حسن نصراللہ

    بیروت : حزب اللہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آجائے گی کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ کئی مرتبہ سوچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان کی سرگرم شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے قائد مقاومت سیّد حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل غیر جانبدار نہیں رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ خصوصی انٹرویو میں حسن نصر اللہ نے ایک سوال کا دیتے ہوئے کہا کہ ایران، اسرائیل پر پوری طاقت اور خوں خاری سے بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آجائے گی کہ یہ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ ایسی جنگ کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔

    سیّد حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے سے امریکا نے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کےبعد امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں عائد کردیں تھی۔

    ایران پر معاشی پابندیوں کے اطلاق کے بعد سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

     ایران نے حال ہی میں آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے، اس کے علاوہ امریکہ نے ایران پر تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔