Tag: حسن نواز دیوالیہ

  • ہمیں قیادت نہ روکے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں، ندیم افضل چن نے شریف خاندان کو خبردار کردیا

    ہمیں قیادت نہ روکے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں، ندیم افضل چن نے شریف خاندان کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی رہنما ندیم افضل چن نے شریف فیملی کو خبردار کیا کہ ہمیں قیادت نہ روکے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کی جانب سے حسن نواز کے   دیوالیہ پن کو بھٹو دور سے جوڑنے پر  پی پی رہنما پھٹ پڑے۔

    رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ شریف خاندان کا دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں، دیوالیہ آپ آج ہورہے ہیں اوروہ بھی برطانیہ میں،بھٹو دور کہاں سےبیچ میں آ گیا؟

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ جوکرتوت یہاں پر ہیں وہی وہاں پر بھی، کچھ تو شرم حیا کریں، ہمیں قیادت نہ روکے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں۔

    مزید پڑھیں : حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر شریف خاندان کا ردعمل آگیا

    یاد رہے حسن نواز کو برطانیہ میں دیوالیہ قرار دینے پر شریف فیملی کا ردعمل سامنے آیا، ترجمان نے کہا تھا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے موقف کو درست قراردیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیاد پر سزا دینےکےلیے شریف خاندان کے کاروبار کو چار بار دیوالیہ کرایاجاچکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ پہلی بار انیس سو باہتر میں ذوالفقار علی بھٹو نے صنعتوں کو نیشنلائز کیا تو شریف خاندان کا کاروبار بھی شامل تھا پرویز مشرف کےدور میں شریف خاندان کے گھروں پر قبضہ اور فیکٹریاں سیل کر دیں گئیں پھر ثاقب نثاراینڈ کمپنی نے بھی اپنے دور میں یہی ظلم دہرایا اور شریف فیملی کی انڈسٹری کو تباہ کردیا۔

  • ’اپنا کاروبار درست نہ چلانے والے ملک کیسے چلائیں گے‘

    ’اپنا کاروبار درست نہ چلانے والے ملک کیسے چلائیں گے‘

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حسن نواز کی کمپنی کے دیوالیہ ہونے پر کہا کہ ’اپنا کاروبار درست نہ چلانے والے ملک کیسے چلائیں گے۔‘

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پیغام اچھا نہیں جارہا، حسن نواز کا دیوالیہ ہونا یقیناً شریف خاندان کے لیے نقصان دہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر الگ سیاسی طور پر بھی شریف خاندان کو اس کا نقصان ہوگا دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف اب اس خبر کو کیسے استعمال کرتی ہے۔

    محمد زبیر نے کہا کہ حسن، حسین نواز سیاسی لوگ نہیں لیکن انٹرویوز میں سیاسی بیانات دیے، اس سے ان لوگوں کو کیا نقصان ہوگا اس کا انہیں اندازہ ہی نہیں تھا۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی طور پر مریم نواز نے ثابت کیا کہ مشکل وقت میں بھرپور طاقت بنیں، حسن اور حسین نواز بھی بیٹے تھے لیکن وہ مریم کی طرح ثابت نہ کرسکے۔

    دوسری جانب برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کی خبر پر نوازشریف خاندان کا رعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

    نوازشریف خاندان کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ کرنے کےعمل کا آغاز 1972 سے ہوا، پہلی مرتبہ ذوالفقار بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیاگیا، مشرف نے یہی کام کیا، شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کیا گیا، فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور میں شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کیا، شریف خاندان کو صرف سزا کیلئے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جاچکا ہے۔

    ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے میں ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے مؤقف کو درست قرار دیا ہے۔