Tag: حسینہ

  • تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر مس ورلڈ 2025 کا تاج سج گیا

    تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر مس ورلڈ 2025 کا تاج سج گیا

    تھائی لینڈ کی اوپل سچاٹا چوانگسری کے سر پر مس ورلڈ 2025 کا تاج سج گیا۔

    رنگ و نور سے بھرپوراس میلے میں دُنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا، اس شاندار ایونٹ میں تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا چوانگسری نے جیت کر مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔

    مس ورلڈ 2025 کو تاج کے ساتھ تقریبا ایک ملین ڈالر یعنی 28 کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم ملی۔

    فائنل شو میں اوپل سچاٹا چوانگسری کو مس ورلڈ 2024 کرسٹینا پیزکووا نے تاج پہنایا، اوپل سچاتا نے ایتھوپیا، پولینڈ اور مارٹینیک کے مدمقابلوں کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mexicos-vanessa-ponce-de-leon-crowned-miss-world/

    اوپل سچاٹا چوانگسری ایک ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلقات کی طالبہ بھی ہیں، اوپل اس سے پہلے بھی کئی مقابلہ حسن جیت چکی ہیں۔

    انہوں  نے میکسیکو سٹی میں انٹرنیشنل مس یونیورس 2024 میں حصہ لیا، اس کے بعد انہوں نے مس ​​ورلڈ تھائی لینڈ 2025 کا تاج بھی اپنے سر سجا لیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال کا مس ورلڈ تاج خاص طور پر منفرد ہے، اس تاج میں 1,770 ہیرے جڑے ہیں، جن کا مجموعی وزن 175.49 کیرٹ ہے، یہ 18 کیرٹ سفید سونے میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

  • مس یونیورس 2023 کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سجا؟

    مس یونیورس 2023 کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سجا؟

    سان سلواڈور: 72 واں مس یونیورس مقابلہ نکاراگوا کی حسینہ شیا پلاسیز  نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا۔

    نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا  بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

    مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

    اس سال مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستانی حسینہ نے بھی جلوے بکھیرے، مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستان کی 25 سال کی فیشن ماڈل ایریکا روبن نے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس مس یونیورس کا تاج امریکی حسینا آر بونی گیبرئیل نے پہنا تھا۔

    بھارت تین بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے جس میں سن 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بن چکی ہیں۔