Tag: حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر

  • کراچی میں 10 محرم کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر

    کراچی میں 10 محرم کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر

    شہر قائد میں 10 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالا گیا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔

    شہدائے کربلا کی یاد میں کراچی میں 10 محرم کا مرکزی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا، یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش سے برآمد ہوا تھا۔

    کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوا۔

    یوم عاشور پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی جبکہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد رہی۔

    کراچی کے علاوہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، ہزاروں پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے عزاداروں کی حفاظت پر مامور رہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوم عاشور بے شمار فضائل اور تاریخی واقعات کے باعث خاص اہمیت کا حامل ہے، نواسہ رسولﷺ نے حق و باطل کی لڑائی میں جان کا نذرانہ دے کر حق کو فتح سے سرفراز کیا۔

    انھوں نے کہا فلسطین کے لوگ عظیم مقصد کے لیے بے پناہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، فلسطینی قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    یوم عاشور پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھی ظلم اور جبر کے خلاف ڈٹ گئے، امام حسینؓ کی شہادت میں امت مسلمہ کے لیے عظیم درس ہے۔