Tag: حسین آباد

  • کراچی میں‌ دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

    کراچی میں‌ دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے حسین آباد میں بائیک رائڈر کے مبینہ قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی، از خود گرفتاری دینے والے ملزم دلاور کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

    کراچی حسین آباد دوست قتل

    ملزم دلاور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا، حارث باڑے میں آیا، جہاں میرا لوڈڈ پستول رکھا تھا، مجھ سے انجانے میں گولی چل گئی، جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا۔

    ملزم دلاور نے کہا ’’میں خود حارث کو اسپتال لے کر گیا، وہ راستے میں مجھ سے باتیں بھی کر رہا تھا، حارث کے اہلخانہ اور سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔‘‘


    خوفناک حادثہ : زخمی پروفیسر مرنے سے قبل ٹریلر کے نیچے دبے اپنا نام پتہ بتاتے رہے


    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے اسلحے کا لائسنس سامنے نہیں آیا ہے، جب کہ ملزم کے دوستوں نے غلط بیان دے کر پولیس کو گمراہ کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم دلاور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، بائیک رائڈر حارث کو جمعہ کی صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اور وہ عزیز آباد 2 نمبر کا رہائشی تھا۔

  • ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت!   والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت! والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    کراچی : شہر قائد میں سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری مارا گیا، تاہم واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں صبح سویرے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی تاہم واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کی جارہی ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار حارث جیسے ہی رکا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، گولی حارث کی ٹانگ پر لگی۔

    ڈی ایس پی عزیز آباد جاوید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ لوٹ مار کا نہیں ، مزید تحقیقات جاری ہے۔

    ورثا کے مطابق مقتول بائیک رائیڈر تھا، عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل

    یاد رہے چند ہفتے قبل اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا تھا.

    قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا تھا۔