Tag: حسین اصغر

  • قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کو اعلیٰ سطحیٰ کمیشن کا سربراہ  مقرر کرنے کا فیصلہ

    قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کو اعلیٰ سطحیٰ کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے حسین اصغرکو 10سالوں میں لےگئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن  کا سربراہ مقرر  کرنے کا فیصلہ کرلیا، حسین اصغرسابق پولیس افسر اوراس وقت ڈپٹی چیئرمین نیب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حسین اصغرکو 10 سالوں میں لےگئےقرضوں تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحیٰ کمیشن کا چیئرمین بنانےکافیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نےحسین اصغرکوکمیشن کاسربراہ بنانےکی منظوری دے دی ہے ، حسین اصغرسابق پولیس افسر اوراس وقت ڈپٹی چیئرمین نیب ہیں، وزیراعظم نے کہا انکوائری کمیشن مکمل اختیارات کےساتھ کام کرےگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں پاک فوج کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی جانب سےبجٹ میں اضافہ نہ لینےکافیصلہ ملکی مفادمیں ہے۔

    وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل تشکیل دے دی


    دوسری جانب وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل تشکیل دے دی ، نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے اور آرمی چیف بھی نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ، مشیر خزانہ ، وزیر منصوبہ بندی، مشیر تجارت بھی رکن ہوں گے۔

    چاروں صوبوں،گلگت بلتستان کے وزرائےاعلیٰ ، آزادکشمیر کےوزیراعظم کو بھی این ڈی سی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز ووزاعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں انکوائری کمیشن کے سربراہ کا نام طے کرلیا گیا تھا، حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیشن کے سربراہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا ملک کو قرض کی دلدل میں کس کس نےدھکیلا؟ وزیراعظم عمران خان تحقیقاتی کمیشن کااعلان کریں گے، کس نے کتنے پیسے اڑائے، سب پتہ چل جائےگا، پاکستان سے قرض لے کر پیسہ کس نے غائب کیا پتہ چلےگا، کمیشن کا سربراہ کون ہوگا، وزیراعظم خود بتائیں گے۔

    مزید  پڑھیں:  دس سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا؟ وزیر اعظم کا اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک پہنچنے کی تحقیقات کے لئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوں گے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ انکوائری کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا جائے گا، کمیشن میں ایس ای سی پی، آڈیٹر جنرل آفس اور ایف آئی اے کے حکام بھی شامل ہوں گے، یہ کمیشن 10 سالوں میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا، 2008 سے 2018 تک 24 ہزار ارب کے قرضے کی تحقیقات ہوں گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیشن مختلف وزراتوں میں استعمال کی گئی رقم کی تحقیقات کرے گا، کمیشن یہ بھی دیکھے گا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال تو نہیں ہوا، غیر ملکی سفر اور بیرون ملک علاج پر آنے والے اخراجات کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

  • حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

    حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

    اسلام آباد : حسین اصغرکو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے چئیرمین نیب کی مشاورت سے تعیناتی کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق حسین اصغرکو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، صدرعارف علوی نےچئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مشاورت سے حسین اصغرکی تعیناتی کی منظوری دی۔

    حسین اصغرکا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور وہ گریڈ بائیس میں ریٹائرڈ ہوئے، حسین اصغر دوران ملازمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی کام کرچکےہیں۔

    حسین اصغر نےوفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دیں اورپیپلز پارٹی کےدورحکومت میں حج کرپشن کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا، وہ اچھی شہرت کےحامل افسرسمجھےجاتے ہیں۔

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر تقرری کرنے کی سفارش کی تھی۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی کو معطل کر دیا

    یاد رہے چند روز قبل قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا، انھیں فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔

    نیب چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میرٹ، شواہد، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم کا ایکشن: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عہدے پر دوبارہ تعینات

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم کا ایکشن: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عہدے پر دوبارہ تعینات

    لاہور: اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کو ان کے عہدے پر دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حسین اصغر کی ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے پر دوبارہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم کے ایکشن کے بعد سیاسی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے اینٹی کرپشن پنجاب کے لیے حسین اصغر کا چناؤ خود کیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کو ترقی کے نام پر سائیڈ لائن کر دیا گیا تھا، اے آر وائی نے اچانک تبادلے کی خبر نشر کی تھی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر حسین اصغر دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات ہو گئے، وزیرِ اعظم نے اینٹی کرپشن پنجاب کے لیے حسین اصغر کا چناؤ خود کیا تھا۔

    خیال رہے کہ حسین اصغر کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کی سیٹ کو 22 گریڈ پر اپ گریڈ کیا گیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دے دی


    19 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دی تھی، ان بیوروکریٹس کی ترقی میں قانونی تقاضے اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔

    ترقی پانے والے افسران میں پولیس گروپ کے 2 افسران کو بھی ہائی پاور بورڈ نے ترقی دی، ان میں حسین اصغر اور نعیم خان شامل تھے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم قومی اداروں میں قابل افسران تعینات کر کے بہتری کے خواہش مند ہیں، ان کا عزم ہے کہ وزارتوں اور خود مختار اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔