Tag: حسین جہاں

  • محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی سابق اہلیہ حسین جہاں نے اپنے سابق شوہر پر الزامات کی برسات کرتے ہوئے کہا کہ شامی اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو مہنگے تحائف دیتے ہیں، بیٹی کی تعلیم اور اخراجات کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر محمد شامی کی سابق اہلیہ نے الزام لگایا کہ شامی اپنی بیٹی آئرا کو اچھے اسکول میں داخلہ نہیں دلوانا چاہتے۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حسین جہاں نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اللّٰہ کے کرم پر آج میں بہت خوش ہوں، کیونکہ دشمنوں نے چاہا تھا کہ میری بیٹی کا اچھے اسکول میں داخلہ نہیں ہو، مگر اللہ کے فضل سے میری بیٹی کا اچھے انٹرنیشنل اسکول میں داخلہ ہوگیا ہے، شکر الحمداللّٰہ۔“

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے والد نے بڑی کوشش کی تھی کہ اس کی تعلیم کسی اچھے اسکول میں نہیں ہو، جس بیٹی کا باپ ارب پتی ہو وہ صرف عورتوں کے چکر کی وجہ سے اپنی بیٹی کی زندگی سے کھلواڑ کر رہا تھا اور اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو بڑے سے بڑے اسکولوں میں پڑھا رہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرا سابق شوہر کچھ عورتوں کو لاکھوں روپے والی بزنس کلاس فلائٹ میں گھما رہا ہے مگر بیٹی کی پڑھائی کیلئے پیسے نہیں نکال رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق شامی کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ملک میں قانون ہے ورنہ پتا نہیں ہمارے ساتھ کیا ہوتا۔

    محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طلاق کے کیس میں کلکتہ ہائیکورٹ نے بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو اپنی اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی آئرا کو ماہانہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کا محمد شامی کو حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حسین جہاں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ جبکہ بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے دینے ہوں گے۔

  • محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد شامی کے لیے بری خبر سامنے آگئی، عدالت نے فاسٹ بولر کو ان کی اہلیہ حسین جہاں کو ہر ماہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی کو کولکتہ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی کو ہر ماہ 4 لاکھ روپے گزارا بھتہ دینے کے پابند ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عدالت نے شامی کو حکم دیا کہ وہ حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ اور ان کی نابالغ بیٹی کے اخراجات کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیں گے، یعنی شامی اپنی بیوی اور بیٹی کو کل 4 لاکھ روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

    حسین جہاں نے 2018 میں ماہانہ الاؤنس کے لیے عدالت سے رابطہ کیا تھا، اہلیہ نے شامی سے 10 لاکھ روپے ماہانہ الاؤنس کا مطالبہ کیا تھا، جس میں سے 7 لاکھ روپے اپنے لیے اور 3 لاکھ روپے اپنے بیٹے کی تعلیم اور پرورش کے لیے تھے۔

    تاہم، علی پور کورٹ نے اگست 2018 میں شامی کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو 50,000 روپے ماہانہ اور اپنی بیٹی کو 80,000 روپے ماہانہ ادا کرے۔

    علی پور کورٹ کے فیصلے کو شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سال 2021 کے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) کے مطابق شامی کی سالانہ آمدنی 7.19 کروڑ روپے ہے۔ یعنی ہر ماہ 60 لاکھ روپے کی آمدنی۔ جبکہ میرے ماہانہ اخراجات 6 لاکھ روپے سے اوپر ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس اجے مکھرجی نے دیکھا کہ علی پور کورٹ کا حکم واضح نہیں ہے۔ شامی کی مالی حالت مستحکم ہے اور وہ مزید ماہانہ الاؤنس ادا کرنے کے قابل ہے۔ حسین نے دوسری شادی بھی نہیں کی اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلی زندگی بسر کررہی ہیں۔

    محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی اور حسین جہاں کے درمیان تاحال طلاق کا فیصلہ نہیں ہوپایا ہے، 23 جولائی 2022 کو شامی نے ‘طلاق الحسن’ کے تحت حسین کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا۔ طلاق کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • بھارتی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بھارتی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کولکتہ: بھارتی ریاست کولکتہ کی عدالت نے فاسٹ بولر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں علی پور کی عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، محمد شامی اور ان کے اہل خانہ پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

    عدالت نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 دن کے اندر گرفتاری دینے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ محمد شامی کی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے غیرازدواجی تعلقات قائم کرنے، تشدد کرنے اور میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔

    محمد شامی اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سیکشن 498 اے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    واضح رہے کہ محمد شامی 70 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے 150 وکٹیں حاصل کی ہیں، شامی نے 42 ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں۔

    محمد شامی کا اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اہلیہ کے الزامات کا ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا وہ اپنی بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا تھا، امروہا پولیس نے شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

  • بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں امروہا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، امروہا پولیس نے شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ امروہا پولیس مجھے بلا وجہ تنگ کررہی ہے اور بیٹی کو بھی بھوکا رکھا گیا مودی سرکار کو میرے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آرہا ہے۔

    حسین جہاں نے کہا کہ مودی سرکار نعرہ لگاتی ہے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، میں بھی ایک بیٹی ہوں، کیا بھارتی حکومت کو یہ نظر نہیں آرہا، پولیس میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور گرفتار کرکے لے گئی۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کا شوہر پر سنگین الزام

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ شامی کی اہلیہ ملزمہ حسین جہاں کو سیکشن 151 کے تحت بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق شامی کی اہلیہ اپنی ساس کے ساتھ جھگڑنے میں مصروف تھیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کے 12ویں سیزن میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں، شامی نے 11 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے 11 میچز کھیلے ہیں اور پانچ میچ جیت کر ان کی چھٹی پوزیشن ہے، یہ تنازع شامی کی کارکردگی پر کتنا اثرانداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔