Tag: حصص

  • شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک خریدنے میں اظہار دلچسپی

    شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک خریدنے میں اظہار دلچسپی

    کراچی : کے الیکٹرک خریدنے کے لئے چینی کمپنی میدان میں آگئی، شنگھائی الیکٹرک سوادوارب روپے کے حصص خریدے گی۔

    چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں جمع کروائے گئے اعلامیہ کے مطابق چینی کمپنی کے الیکٹرک میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے تاہم ابھی کے الیکٹرک سے کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے، ڈیل اور سرمایہ کاری کے حجم کے بارے میں بھی معاملات زیر غور ہیں ۔

    اعلامیہ کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کے علاوہ بولی میں اور کمپنیاں بھی شامل ہونگی، کے الیکٹرک کے چھیاسٹ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔

    دبئی میں قائم نجی ایکیوٹی فرم ابراج گروپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک،جو کراچی اوراس کے مضافات میں 22لاکھ صارفین کو بجلی مہیا کرتی ہے، میں اپنے 66فیصد حصص فروخت کرنا چاہتی ہے ۔

  • الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا آغاز

    الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا آغاز

    لاہور: الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے ۔ الائیڈ بینک کے حصص کی فلور پرائس ایک سو پانچ روپے مقرر کی گئی ہے، حکومتی کی جانب سے الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے اور اس کا اختتام گیارہ دسمبر کو چام پانچ بجے ہوگا۔

    حکومت اپنی تحویل میں موجود تیرہ کروڑ دس لاکھ شیئرز مالیاتی اداروں اور بڑے سرمایہ کاروں کو پیش کرے گی، حکومت نے اے بی ایل کےحصص کی قیمت اسٹاک مارکیٹ کی قیمت سے سات فیصد کم رکھی ہے ۔

    حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز ، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجر مقرر کیا ہے۔

  • اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر

    اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر

    اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اوجی ڈی سی ایل  کے دس فیصد حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیتمتوں اور معیشت میں بہتری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی فروخت سے اکیاسی سے تیراسی کڑور ڈالرز حاصل ہونے کی توقع تھی تاہم بک بلڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اوجی ڈی سی ایل کی فی شئیر قیمت دو سو سولہ روپے مقرر کی گئی تھی جو حکومتی توقع سے کافی کم ہے۔

    گزشتہ روز نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی فروخت سے زیادہ سے زیادہ اٹہتر کڑوڑ ڈالرز حاصل ہونگے۔

  • انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن بینک الفلاح کے پندرہ فیصد حصص خریدے گا

    انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن بینک الفلاح کے پندرہ فیصد حصص خریدے گا

    اسلام آباد: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستانی بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گا۔ آئی ایف سی بینک الفلاح کے پندرہ فیصد تک حصص خریدے گا۔ بینکنگ سیکٹرذرائع کے مطابق انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن بینکاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    اس سلسلہ میں بینک الفلاح کے پندرہ فیصد تک حصص خریدنے کا عندیہ دیا ہے ، بینکنگ سیکٹرذرائع کے مطابق بینک الفلاح یہ حصص مارکیٹ پرائس سے قریب پر ہی فروخت کرے گا ۔

    اس وقت مارکیٹ میں بینک الفلاح کے شیئر کی قیمت اٹھائیس روپے کے لگ بھگ ہے۔ تجریہ کاروں کے مطابق اگر آئی ایف سی بینک الفلاح کے پندرہ فیصد شیئرز خریدتا ہے تو بینک کو سات ارب روپے تک کی رقم حاصل ہوگی۔

  • آئل اینڈ گیس ڈویپلمنٹ کمپنی نے اٹک میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

    آئل اینڈ گیس ڈویپلمنٹ کمپنی نے اٹک میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

    کراچی: آئل اینڈ گیس ڈویپلمنٹ کمپنی نے اٹک میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

    آئل اینڈ گیس ڈویپلمنٹ کمپنی کےاعلان کےمطابق پنجاب کے ضلع اٹک میں سوگھری نامی فیلڈ میں کنواں نمبر ون سےہائیڈروکاربن کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، یہ گیس فیلڈ مکمل طور پر اُو جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے،ابتدائی نتائج کےمطابق اس کنویں سےیومیہ ایک کروڑ سترلاکھ کیوبک فٹ گیس اور دو سو بیس بیرل خام تیل نکلےگا،کمپنی کےمطابق اس نئی دریافت سےاُو جی ڈی سی ایل اور پاکستان کےہائیڈروکاربن ذخائر میں نمایاں اضافہ اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔