Tag: حصہ لینے کا اعلان

  • مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان

    مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان

    راولپنڈی : مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ اور جوان ایک دن کی تنخواہ فنڈمیں جمع کرائیں گے، دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ میں قومی فریضہ کے تحت دیں گے۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا جبکہ میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور میئر کراچی بنے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند کو فوری تعمیر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہلیری کلنٹن کا آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

    ہلیری کلنٹن کا آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

    واشنگٹن : سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، منتخب ہونے کی صورت میں سابقہ خاتونِ اول امریکا پہلی خاتون صدر ہونگی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان اتوار کو کرینگی، سابق امریکی وزیر خارجہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کریں گی۔

    ہیلری کلنٹن پُر امید ہیں کہ اس مرتبہ پارٹی انھیں امیدوار نامزد کرے گی، منتخب ہونے کی صورت میں سابقہ خاتونِ اول ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔