Tag: حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ

  • عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر

    عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : عراقی حکومت نے اربعین (حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چالیسویں) کے موقع پر پاکستانی زائرین اور مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ مقرر کردیا گیا۔ اس دوران زائرین کو بغیر کسی فیس کے30دن کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پہلے اربعین کے دوران عراق جانے والے زائرین کو فیس کی ادائیگی پر 15 دن کا ویزہ جاری کیا جاتا تھا۔

    اس کے علاوہ پاکستانی مسافروں کیلئے ایک ہی ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزہ کا اجراء کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عراق کی حکومت کے اقدامات خوش آئند ہیں، ایسے اقدامات سے دوطرفہ تعلقاتی کی مضبوطی میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

    شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کی سیکیورٹی کے حوالے سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ زائرین کو چار سطحی سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے گا۔

    کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوگا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی زیر قیادت بر آمد ہوگا۔ جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر ادا کریں گے۔

    شہرقائد میں جلوس کی گزر گاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی جائے گی جبکہ اہم و بلند عمارتوں کے اوپر شارپ شوٹرز بھی تعینات رہیں گے۔

    پولیس و رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

    کراچی میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔