Tag: حضرت لعل شہباز قلندرؒ

  • حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی  تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    جامشورو : حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون میں برصغیر کے بزرگ ہستی حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

    قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا مانگ کر عرس کی تقریبات کا آغٖاز کیا۔

    ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند مزار پر چادریں چڑھا کر دھمالیں لگا کر حاضری دے رہے ہیں۔

    اس موقع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ، پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے دربار کے داخلی، خارجی اور اطراف کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہے گا اور تقریبات میں لاکھوں زائرین حاضری دیں گے۔

  • حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 771 ویں عرس کا آغاز ہوگیا

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 771 ویں عرس کا آغاز ہوگیا

    جامشورو : برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید عثمان مروندی المعروف لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ کے771 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید عثمان مروندی المعروف لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ کے 771 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات سہون شریف میں بروز ہفتے آج سے شروع ہو گئی۔

    ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں، اس موقع پر 2ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو سیکورٹی کے لئے مقرر کیا گیا ہیں۔

    حضرت لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ کا سالانہ 771 واں عرس مبارک 18 سے 20 شعبان المعظم بمطابق 11، 12 اور 13 مارچ کو سہون شریف میں بڑی عقیدت و احترام اور شاندار طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    آنے والے زائرین مزار شریف پر چادریں چڑھا کر عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں دھمال ڈالی جا رہی ہیں، موجودہ حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

    مختلف مقامات پر طبی امدادی مراکز اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کے علاوہ گشتی امدادی ٹیمیں تشکیل دے کر مطلوبہ ادویات کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

    میلے کے حوالے سے مطلوبہ انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی کے لئے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، درگاہ اور عوامی مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کرکے وہاں پر مرد پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ درگاہ کے قریب مرکزی سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے علاوہ ڈرون کیمرے کے ذریعے بھی سیکیورٹی صورتحال کو فضائی طور پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔

    گذشتہ عرس مبارک کے مقابلے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو وزیادہ فعال و موثر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قریبی اضلاع سے ایمبولنسز اور فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔