Tag: حفاظتی اقدامات

  • کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

    کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

    کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے شہری مذکورہ شرط پوری کیے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپوٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی ساتھ رکھنا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو سیکورٹی اہلکاروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    اب ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ میں داخل ہوسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکورٹی کیلئے اقدامات کرلیے، اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

    ذرائع کا خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔

  • ٹیسلا نے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا لیں

    ٹیسلا نے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا لیں

    جدید ترین گاڑی بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں انسانی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔

    کمپنی کے مطابق  آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا، نقص سامنے آنے پر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کو واپس منگوانے کا یہ اپنی نوعیت کا بڑا فیصلہ ہے۔

    ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی، یاد رہے کہ جو گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوائی گئی ہیں ان میں 5 اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری اور ایکس ماڈلز شامل ہیں۔

  • مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات

    مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات

    کراچی: مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا۔سی اے اے عملے کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد بارش کی پیشگوئی پر جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر ضروری اقدامات کر لیے گئے۔ سی اے اے نے چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    ایئرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جا رہا ہے،طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے پروسیجر لیے گئے ہیں۔

    کراچی میں طوفان اور بارش کا خطرہ، ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل

    اس سے قبل رواں ماہ 5 جولائی کو سول ایوی ایویشن نے تیزبارشوں کے پیش نظر اور مٹی کے طوفان سے طیاروں و مسافروں کو بچانے کےلیے ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل کیے تھے۔

  • جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند

    جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کیے جانے پر تاریخی مارکیٹ باب مکہ مارکیٹ کو بند کردیا گیا، تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے حفاظتی ماسک بھی ضبط کرلیے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ماتحت تاریخی علاقے میں واقع باب مکہ مارکیٹ کو بلدیہ نے بہت زیادہ رش اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ کیے جانے پر بند کردیا ہے۔

    باب مکہ مارکیٹ کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    جدہ تاریخی علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ایمن دیمنہوری نے بتایا کہ بلدیہ نے غیر معمولی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی صحت و سلامتی کی خاطر احتیاطی تدابیر کے طور پر مارکیٹ بند کی ہے۔

    میونسپلٹی کی ٹیموں نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ایک شاپنگ سینٹر بھی بند کردیا جبکہ 207 دکانوں پر تفتیشی چھاپے مار کر 27 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

    تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے 1500 حفاظتی ماسک بھی ضبط کرلیے۔

    ایمن دیمنہوری نے توجہ دلائی ہے کہ بلدیہ کے افسران نے پھلوں اور سبزیوں کے تین غیر قانونی گوداموں پر بھی چھاپے مارے جہاں سے 17 ریڑھیاں، 20 ترازو اور 6 ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں۔

  • دبئی میں شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان

    دبئی میں شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان

    دبئی: دبئی کے حکام نے رمضان المبارک کے دوران حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے اور شہریوں کو ان کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دبئی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    دبئی حکام اپنے یہاں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے والے اقدامات کر رہے ہیں، اسی کے ساتھ ریاست کے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے حفاظتی اقدامات کی سختی سے پابندی کروا رہے ہیں۔

    دبئی حکام نے جن حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے وہ یہ ہیں۔

    نجی مقامات پر 10 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی، شادی ہو یا جنازہ ہر حال میں سماجی دوری کا اصول لاگو کیا جائے گا۔ مصافحے اور گلے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کسی بھی تقریب میں خاندان کے افراد کے سوا باہر کے لوگوں کو بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کھانا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، گھر والوں کے سوا کسی کو بھی کھانا عطیہ کرنے یا براہ راست پیش کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ کھانا تقسیم کرنے کا کام صرف فلاحی انجمنوں اور سرکاری اداروں تک محدود رہے گا۔

    رمضان المبارک کے دوران ایک خاندان کے افراد اگر مختلف مکانات میں رہ رہے ہوں گے تو انہیں بھی ایک دوسرے کو افطار بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ پابندی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی وجہ سے لگائی جارہی ہے۔

    اگر کسی شہری یا مقیم غیر ملکی نے خاندان کے کسی فرد یا دوست سے کھانے کی کوئی چیز وصول کرلی تو اسے انتہائی احتیاط کے ساتھ گھر کے کچرے کے ڈبے کے حوالے کرنا ہوگا۔

    وائرس کے خطرات سے بہت زیادہ متاثر ہونے والوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے جیسے بوڑھے اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد۔

    گھریلو عملے کو پارسل وصول کرنے کے حوالے سے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کی تاکید کی جائے، انہیں کہا جائے کہ وہ پیکٹ یا کھانے کا ڈبہ سینی ٹائز کر کے وصول کریں اور دستانوں کا استعمال کریں۔

    گھر سے انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلا جائے، رشتہ داروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ محدود رکھا جائے، ملنے پر حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ گھر سے باہر کسی بھی چیز کو چھونے سے پرہیز کیا جائے۔

    پبلک یا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرتے وقت ماسک استعمال کیا جائے، سفر کی حالت میں بار بار سینی ٹائزنگ کا اہتمام کیا جائے۔

    کرونا وائرس کی علامتیں نمودار ہونے والے شخص کو فوری الگ تھلگ کر دیا جائے، دبئی محکمہ صحت سے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے مطلع کیا جائے، گھر کے تمام افراد خصوصاً بوڑھے اور کمزور قوت مزاحمت والے افراد مریض سے فاصلہ رکھیں۔

  • کرونا وائرس: سعودی ایئرپورٹس اور جہازوں پر جراثیم کش اسپرے

    کرونا وائرس: سعودی ایئرپورٹس اور جہازوں پر جراثیم کش اسپرے

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر فضائی سفر میں سخت احتیاط کی جانے لگی، ایئرپورٹس کے تمام حصوں اور جہازوں پر جراثیم کش اسپرے کیے جا رہے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کی سلامتی اور فضائی سفر کو وبائی بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔

    محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے انسداد کے لیے سفر سے پہلے، سفر کے دوران اور سفر کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    محکمے کے مطابق سفر سے پہلے تمام مسافروں کا طبی معائنہ ہوتا ہے، پرواز کے دوران کام کرنے والے عملے کو دستانے اور ماسک پہنے رکھنے کی سختی سے تاکید کر دی گئی ہے۔

    محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران کسی مریض پر شبہ ہوجائے تو اسے کس طرح باقی مسافروں سے دور رکھا جائے اور اس کی استعمال کی جانے والی جگہ کو کس طرح وائرس سے پاک کیا جائے اس کی مکمل تربیت عملے کو دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافروں کا اسکین کیا جاتا ہے تاکہ یقین ہوجائے کہ کسی میں کرونا کا شبہ نہیں ہے، جہازوں کے علاوہ ایئرپورٹ کے تمام حصوں کو بھی جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سفر کے بعد منزل مقصود تک پہنچنے پر جب تمام مسافر جہاز سے اتر جاتے ہیں تو جہاز کے اندرونی حصے کو بھی اچھی طرح سے صاف کیا جاتا ہے اور اس میں جراثیم کش مواد کا سپرے کیا جاتا ہے۔

  • کراچی میں متوقع بارشیں : ایئر پورٹ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری

    کراچی میں متوقع بارشیں : ایئر پورٹ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو روز کے دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو کمپلیکس پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

    کراچی میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے کارگو ہینڈلنگ اور ائرلائن انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں جس میں سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے دوران متاثر ہونے والے سامان کی منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے کارگو کمپلیکس میں پلاسٹک شیٹس، ترپال اور پانی کے رساؤ کے لیے دیگر انتظامات کیے جائیں۔

    اس کے علاوہ درآمد و برآمد ہونے والی کروڑوں روپے کی اشیا کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کو ممکن بنائیں۔

    سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق بارشوں کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر بھی حفاظتی اقدامات کو ممکن بنادیا گیا، تیز ہوائیں چلنے کے پیش نظر چھوٹے طیاروں کو وزن باندھ دیا گیا۔

    جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، فائر بریگیڈ اور دیگر عملے کو بارشوں کے دوران مستعد رہنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔