Tag: حفاظتی تحویل

  • خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، فواد چوہدری

    خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولوی خادم  حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، یہ کارروائی 25نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا ہے، تحریک لبیک نے25نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا جس کی کال خادم رضوی نے دی تھی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، تحریک لبیک عوام کےجان ومال کیلئے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے۔

     انہوں نے کہا کہمولوی خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، یہ کارروائی 25نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کیس سے کوئی تعلق نہیں، صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پر امن رہیں اورحکام سے تعاون کریں۔

  • حکومت کا عمران خان، طاہرالقادری سمیت 5رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا منصوبہ

    حکومت کا عمران خان، طاہرالقادری سمیت 5رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا منصوبہ

    لاہور: حکومت نے مخالف محاذ پسپا کرنے کے لئے پانچ رہنماؤں کو تحویل میں لینے کا منصوبہ بنالیا، عمران خان، طاہرالقادری،  شیخ رشید اور چوہدری برادران کو حفاظتی تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

    زرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف چیئرمین عمران خان ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ،مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سمیت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو چودہ اگست سے پہلے حفاظتی تحویل میں لینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن مبشرلقمان  کے مطابق حکومت پانچوں رہنماؤں طاہرالقادری ،عمران خان، چوہدری برادران، شیخ رشید کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع  کرے گی، تخریب کاری کے واضح امکانات ہیں جس کے باعث منصوبہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کی تاریخ کا اعلان کیا تھا اور انقلاب مارچ عمران خان کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا۔