Tag: حفاظتی ضمانت

  • عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

    عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ان کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    عدالت نے عارف علوی کی ضمانت تین مقدمات میں منظور کی ہے، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ عارف علوی کے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں، یہ مقدمات دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

    عدالت نے ڈاکٹر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اور کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے۔

  • علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور: عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے کہا کہ 14 دن میں آپ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں اور جتنے مقدمات درج ہیں ان کی تفصیل فراہم کریں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج کیے گئے، جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تو ہر کسی کا حق ہے کہ ان کومقدمات کی تفصیل فراہم کریں گے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے مقدمات کی تفصیل دیں گے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب سےتفصیل نہیں مانگ سکتے، وفاقی حکومت سےمانگ سکتےہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

    وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

    پشاور : پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے ، عدالت نے عمرایوب کی ایک ماہ کے لئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت درخواست دائر کی ، وکلا نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب ،کے پی میں مقدمات درج ہیں۔

    پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت وکیل درخواست گزار نے بتایا 4 مقدمات لاہور میں ہیں، 2 اسلام آباد اور 13 راولپنڈی میں جبکہ 3 مقدمات اٹک اور ایک مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہے۔

    جس پر چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ یہ تو 23 مقدمات بنتے ہیں تو وکیل نے کہا کہ ہم نے 24 درخواستیں جمع کی ہیں شائد آفس سے رہ گئی ہو، ہماری درخواست ہے کہ زیادہ وقت دیا جائے، درخواست گزار وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک عدالت میں روزانہ بھی پیش ہوں تو 24 دن لگیں گے، اے اے جی دانیال چمکنی نے کہ ایک مہینے کا ٹائم دے دیں، تو جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

    وکیل نے کہا کہ کچھ ضمنی میں بھی چارج کیا ہوگا تو عدالت حکم دے گرفتار نہ کیا جائے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے اب کوئی گرفتار نہیں کرے گی۔

    پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کی ایک ماہ کے لئے راہداری ضمانت منظورکرلی اور ایک ماہ میں آپ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

  • نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ن لیگ متحرک

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ن لیگ متحرک

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ن لیگ متحرک ہیں، العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ک ے قائد نوازشریف کی پاکستان پہنچنے سے پہلے حفاظتی ضمانت لینے کی کوشش جاری ہے، سابق وزیراعظم کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جبکہ العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ آج پھر سماعت کرے گا۔

    گذشتہ روز نواز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹرکےدلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی تھی۔

    العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسزمیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی تھی، وکیل امجد پرویزنے بتایا تھا نوازشریف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتےہیں، گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔

    نیب پراسیکیوٹرنے عدالت میں کہا تھا کہ نوازشریف واپس آناچاہتےہیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو یہی ہدایات ہیں تواپیلوں کی پیروی کیوں کررہے ہیں ، آپ کو حفاظتی ضمانت دینے پراعتراض نہیں، کل کو آپ کہیں گے فیصلہ ہی کالعدم قراردے دیں۔

    عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں بھی نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا تھا۔

  • نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف 21 اکتوبرکو اسلام آباد میں لینڈکریں گے، وہ اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد آرہے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کوغیرحاضری میں سزاسنائی، پٹیشنر کی اہلیہ لندن میں زیر علاج ،وینٹی لیٹر پر تھیں۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی جو منظورنہ ہوئی، سزا کا فیصلہ غیرحاضری میں سنایاگیاتو پاکستان واپس آکرجیل کا سامنا ،اپیلیں دائر کیں،ریفرنس میں شریک ملزمان مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کی سزا کاالعدم قرار دیکربری کیا۔

    دائر درخواست میں کہا کہ پٹیشنر کے پیش نہ ہونے کے باعث اپیل عدم پیروی پر خارج ہوئی،عدالت نے کہا جب سرینڈر کریں یا پکڑےجائیں تو اپیل دوبارہ دائر کر سکتے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ،عدالت تک پہنچنے کیلئےگرفتاری سے روکا جائے۔

    نوازشریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی، درخواست دائر کرنیوالے نواز شریف کے وکلامیں امجد پرویز اور اعظم تارڑ شامل تھے۔

    درخواست میں نواز شریف نے اپیلیں بحال کرنے کی استدعا کردی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی پراپیلیں خارج کر دی تھیں۔

    نواز شریف کی دونوں درخواستوں کونمبر الاٹ کردیا گیا ، نواز شریف کی دونوں درخواستوں پررجسٹرار آفس نےکوئی اعتراض عائد نہیں کیا۔

  • نواز شریف کی  حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائیں گی

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائیں گی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائرکی جائیں گی، نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائرکی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سینئروکیل امجد پرویزدرخواستیں اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔

    خیال رہے نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ، احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 80لا کھ پاؤنڈ کی سزا اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف کو 10سال کیلئے عوامی عہدے کیلئےبھی نااہل قراردیاگیاتھا ، بعد ازاں اسلام آبادہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کی تھی اور لندن میں قیام طویل ہونےپراسلام آباد ہائیکورٹ نے جون2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔

  • نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیے جانے کا امکان

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیے جانے کا امکان

    لاہور : ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیےجانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیےجانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی ، نواز شریف کی قانونی ٹیم کوحفاظتی ضمانت دائر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حفاظتی ضمانت دائرکی جائے گی، جس میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی۔

    یاد رہے نواز شریف کو ایون فیلڈ میں 10سال اور العزیز یہ 7سال سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد 23 جون 2021 اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر نوز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

  • پنجاب حکومت کی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے  کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    پنجاب حکومت کی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    لاہور :پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    :پنجاب حکومت کی اپیل میں پرویز الٰہی اور اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے سنگل بینچ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقاتی ادارے قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے تفتیش کررہے ہیں، فیصلے میں سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیکر فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چوہدری پرویز الٰہی ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کی ددخواست میں نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

  • پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری

    پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری

    لاہور: ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج مقدمے پر حفاظتی ضمانت کے لیے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمے کے میرٹ پر جائے بغیر درخواست گزار کی 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

    عدالت نے پرویز الہٰی کو ڈپٹی رجسٹرار کو 50 ہزار روپے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی اور قرار دیا کہ سابق وزیر اعلیٰ چھ مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، اور چھ مئی دن ساڑھے بارہ بجے تک عدالت کا یہ حکم ختم ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ دوسری طرف چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے نے پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، درخواست میں آپریشن روکنے اور چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    راسخ الہٰی نے اپنے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی چھ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، ضمانت کے باوجود ان کے گھر پر آپریشن کیا گیا اور پکڑ دھکڑ کی گٸی، اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گھر پر چھاپا غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے گھر پر چھاپا مارنے سے روکنے کا حکم دینے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک فیملی ممبران کی گرفتاری روکنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی دوسرا مقدمہ درج ہے تو اس کی تفصیل فراہم کی جائے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کے علاوہ ظہور الہٰی روڈ کو بھی کلیئر کرایا جائے۔

  • عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں

    عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں

    لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں۔

    عمران خان نے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کی ایف آئی آرز میں حفاظتی ضمانتیں دائرکیں، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی آرز میں شامل تفتیش ہوناچاہتا ہوں اور متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو کر ضمانت کرانا چاہتا ہوں۔

    عمران خان نے استدعا کی خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف تھانہ رمنہ میں 2،تھانہ کھنہ میں 2،تھانہ بھارہ کہو میں 1مقدمہ ، تھانہ ریس کورس میں 3 اور تھانہ سرور روڈ میں 1 مقدمہ درج ہے۔