Tag: حفاظتی ضمانت منظور

  • اسد عمر کی 7 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

    اسد عمر کی 7 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے7 روز کیلئے اسدعمر کی حفاظتی منظورکر لی اور 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت کی جانب سے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی، میمونہ انور منصور نے بتایا کہ اسد عمر کیخلاف 6 مئی کو عدلیہ کے حق میں اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    یاد رہے اسد عمر نےمارگلہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمےکیخلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا ، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست کی آج ہی سماعت کی اجازت دی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا، اسد عمر کومتعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

  • عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

    عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آگئے، وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ ہم وقت سے پہلے عدالت میں پہنچ گئےہیں ، دستخط عمران خان کے ہی ہیں ، دستخط اسکین ہیں مگر عمران خان کےہی ہیں۔

    جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ دوبار پٹیشن ، بیان حلفی اور وکالت نامے پر دستخط کرائیں، جس کے بعد عمران خان نے کمرہ عدالت میں بھی دستخط کئے۔

    سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز عدالت نے شاہ محمود،اعظم سواتی کو بھی ضمانت دی ، نیب کی بھی 2انکوائریزمیں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دی ہیں۔

    عدالت نے تھانہ گولڑہ اورسی ٹی ڈی مقدمات میں27مارچ تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی اور نیب کی انکوائریز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کرتے ہوئے کہا یہ درخواستیں متعلقہ عدالت میں لگائی جائیں۔

  • دعا زہرا کے شوہر کو عدالت سے بڑ ریلیف مل گیا

    دعا زہرا کے شوہر کو عدالت سے بڑ ریلیف مل گیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کےدوران عدالت نے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے ، جس پر وکیل رائےخرم نے جواب دیا کہ16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

    جسٹس عالیہ نیلم نے پوچھا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں آپ کو کیسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

    وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انوسٹی گیٹ کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی ۔

    جس پرعدالت نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ظہیر احمد کو چودہ جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

    منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنےکاحکم دیا ، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا نیب نے 2 مختلف کیسزکےنوٹس لئےہیں، اگر دوسرے کیس میں ضمانت نہیں کروائی گئی تو نیب گرفتارکرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق وارجسٹس محسن اختر کیانی سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، قائم علی شاہ اپنےوکلاکےساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا نیب نے 2 مختلف کیسزکےنوٹس لئےہیں، آپ صرف ایک کیس کیلئے آئےہیں ، اگر دوسرے کیس میں ضمانت نہیں کروائی گئی تو نیب گرفتارکرسکتی ہے، جس پر قائم علی شاہ کے وکیل نے کہا مجھےسوچنے کی اجازت دیں، آپ زر ضمانت کا حکم دیں جائیداد کا نہ دیں۔

    جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے میں آرڈر لکھوا چکا ہوں زرضمانت نہیں دے سکا۔

    جس کے بعد عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری 8اپریل تک منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنےکاحکم دیا اور  جسٹس عامرفاروق نےفریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

    مزیدپڑھیں: میگا منی لانڈرنگ کیس : قائم علی شاہ کو گرفتاری کا خوف

    گذشتہ روز سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کیا گیا اور استدعا کی جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

    یاد رہے نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 27 مارچ کو طلب کر لیا، قائم علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا اور ولڈ نیب ہیڈکوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب کی جانب سے ٹھٹھہ شوگر مل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیان ریکارڈ کرانے نیب ہیڈکوارٹرز پہنچےتھے تو نیب کی 6رکنی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی، تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ ڈی جی نیب عرفان منگی خود بیان ریکارڈکیا جبکہ مراد علی شاہ کو تحریری سوال نامہ بھی دیا جائے گا۔

    Comments

  • آصف زرداری اور  فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونے اور 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں بہن بھائی وکلا اورجیالوں کےہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔

    بعد ازاں، آصف زرداری اور فریال تالپور نے زرِ ضمانت کی رقم دس لاکھ روپے جمع کرا دیے، زرِ ضمانت جمع کراتے وقت آصف زرداری نے روایتی خوش گوار موڈ میں وکلا سے بات چیت کے دوران شعر بھی سنایا ’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا اس طرح کے کاموں میں۔‘ شعر پر آصف زرداری کے شعر پر کمرۂ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

    عدالت نے دلائل کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کو تفتیش کے لئے نیب میں پیش ہونےکی ہدایت کردی اور 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

    آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ضمانت کی3درخواستیں دائرکی گئی تھیں، دو درخواستیں آصف زرداری کی جانب سے دائر کی گئیں۔

    آصف زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی جبکہ فریال تالپور کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    ہم رول آف لا پر یقین رکھتے ہیں ، آصف زرداری کے وکیل


    سماعت کے بعد آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج آصف زرداری کی جانب سے 2 درخواستیں دائر کی تھیں ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت لی ہے ، آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد بلایا گیاہے ، ضمانت کیلئے 10 لاکھ کے مچلکے دیے ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہم رول آف لا پر یقین رکھتے ہیں، نیب اسلام آباد کی جانب سے ہمیں کوئی سوالنامہ نہیں ملا۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری نے نیب میں طلبی کا نوٹس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں طلبی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، آصف زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کرسکتا، نیب کوگرفتار کرنے سے بھی روکاجائے۔

    نیب کا مؤقف ہے دونوں باپ بیٹے پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے پچیس پچیس فیصد شیئر ہولڈرز ہیں۔

    یاد رہے نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو کل پارک لین کرپشن معاملے پرطلب کررکھاہے۔

    خیال رہے آج منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آبادمنتقلی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کی آصف زرداری کے وکیل کی درخواست مسترد کردی تھی، فاضل جج نے فاروق نائیک سے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر آپ کیا کہیں گے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، مزید کیا بچتا ہے؟

  • منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

    منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

    لاڑکانہ: منی لانڈرنگ کیس میں پی پی رہنما فریال تالپور کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی اور ایف آئی اے کیس میں فریال تالپور کو 29جولائی کوپیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور وکلا کے ساتھ قبل ازضمانت گرفتاری کیلئے ہائی کورٹ بینچ پہنچیں
    جہاں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری وفریال تالپورالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ایف آئی اے کا کیس بدنیتی پرمبنی اور انتقامی کارروائی ہے اور الیکشن سے دوررکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    ہائی کورٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کی رہنما کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ایف آئی اے کیس میں فریال تالپور کو29 جولائی کوپیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔


    مزید پڑھیں : ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور قرار دے دیا


    گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے خلاف چالان جمع کرایا جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا۔

    کیس چالان کے مطابق مفرور افراد کی فہرست میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر درج کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اسی کیس میں ایف آئی اے اور سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم دونوں شخصیات نے اپنے وکلا کے ذریعے جواب جمع کرایا تھا ۔

    جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی ا ے سے پیش ہونے کیلئے الیکشن کے ایک ہفتے بعد کا وقت مانگ لیا تھا اور جواب میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں، 25جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو دونوں شخصیات کو الیکشن تک طلب کرنے سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ فریال تالپور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے الیکشن لڑ رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔