Tag: حقانی نیٹ ورک

  • جمہوریت کو فوج سے نہیں غیرجمہوری حرکتوں سے خطرہ ہے، آئی ایس پی آر

    جمہوریت کو فوج سے نہیں غیرجمہوری حرکتوں سے خطرہ ہے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ غیرجمہوری حرکتوں سےخطرہ ہے، آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں، حقانی نیٹ ورک پاکستان نہیں افغانستان میں ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنرل آصف غفور نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنا چاہئیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جمہوریت کے حامی ہیں، وہ قانون کی پاسداری پر یقین اور جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ غیرجمہوری حرکتو ں سےخطرہ ہے، ملک کی یہ تیسری جمہوری حکومت ہے جو اپنی آئینی مدت مکمل کرنے جارہی ہے، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے عام انتخابات سے متعلق جو بھی احکامات ملیں گے پاک فوج ان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے عمل کریگی۔

     ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان نہیں افغانستان میں ہے، پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ حقانی نیٹ ورک یا دیگر دہشت گرد یہاں سے افغانستان جاکر حملے کررہے ہیں۔

    حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہی وہاں کارروائیاں کررہے ہیں، ہم نے اپنے ملک میں آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو شکست دے دی ہے، ملک میں عدم استحکام ہو تو دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔

    آپریشن ضرب عضب سے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے لیکن افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے اب بھی ہیں،کابل ہوٹل حملے میں افغان دہشت گرد ملوث ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال کئی بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی جارحیت یا مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد بھارت کے قابو سے باہر ہورہی ہے، ایل او سی پر بھارتی کارروائی کا ایک مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا بھی ہے۔

  • امریکی امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف ہماراعزم کمزورنہیں کرسکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

    امریکی امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف ہماراعزم کمزورنہیں کرسکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور فوج ہیں، امداد کی معطلی جنگ میں ہماراعزم کم نہیں کرسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  امریکی اقدام سے خطےمیں امن کی کوششیں متاثر ہوں‌ گی اور امریکی تعاون کی معطلی سے باہمی سیکیورٹی عمل کو نقصان پہنچے گا، امدادکی معطلی جنگ میں ہماراعزم کم نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دھمکیوں‌ اور الزام تراشیوں‌ کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ امن کے لیے لڑی تھی، پاکستان نے کبھی پیسوں کے لیے جنگ نہیں لڑی۔

    ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا، امریکیوں دھمکیوں سے دہشت گردی کےخلاف ہماراعزم کمزورنہیں ہوگا۔

    ہم نے افغانستان میں اپنا کردار ادا کیا، اب امریکا کی باری ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹویٹ کے بعد آئی ایس پر آر کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی، کسی نے دہشت گردی کی خلاف پاکستان جیسی جنگ نہیں لڑی، القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا شکست نہیں دے سکتا تھا۔

    پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام مسترد، امریکا وضاحت کرے: دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ آج دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان جاری ہوا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، گذشتہ پندرہ سال میں دہشت گردی کے خلاف 120 بلین ڈالرخرچ ہوئے اور خطے میں استحکام، شہریوں کے تحفظ کے لئے یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔

    بھارتی اشتعال انگیزی

    ایک طرف امریکا کا دھمکی آمیز رویہ ہے، دوسری طرف بھارتی اشتعال انگیزی بھی اپنے عروج پر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹرمیں شہری آبادی پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے اس افسوس ناک واقعے میں دوخواتین شدید زخمی ہوئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کرے، امریکا

    پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کرے، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی یقین دہانی کے باوجود امریکا حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر آنکھیں بند نہیں رکھ سکتا،حقانی نیٹ ورک اب بھی افغان اور امریکی افواج سمیت معصوم شہریوں پرحملے کر رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اب بھی حقانی نیٹ ورک کو ایک بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں ہر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امر یکا حقانی نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو نتیجہ خیز کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشیر خارجہ طارق فاطمی نے دو دن قبل واشنگٹن میں امریکی اعلی عہدیداروں کو بتایا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے آصف علی زرداری اور امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔