Tag: حقوق کراچی مارچ

  • 40سال سے پی پی، ایم کیو ایم مفادات کا سودا کررہے ہیں، منعم ظفر کا "حقوق کراچی مارچ” سے خطاب

    40سال سے پی پی، ایم کیو ایم مفادات کا سودا کررہے ہیں، منعم ظفر کا "حقوق کراچی مارچ” سے خطاب

    کراچی: منعم ظفر نے کہا ہے کہ 40 سال سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر مفادات کا سودا کررہے ہیں اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر حقوق کراچی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ڈبونے والے وہ لوگ ہیں جنھوں نے کرپشن اور لوٹ مار کرکے کراچی کو تباہ کردیا، شہر کراچی پاکستان کی امیدوں کا مرکز تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے ماتھے پر کوئی شکن تک نہیں آتی، کراچی کی عوام کو ہزاروں کی تعداد میں وزیر اعلی ہاؤس پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اہل کراچی نے ثابت کردیا کہ کراچی جاگ رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر میں اس وقت قابض مئیر مسلط ہے، قابض مئیر مرتضیٰ وہاب وڈیروں اور جاگیر داروں کی ربڑ اسٹیمپ ہے، سندھ حکومت شہر کو پانی ،بجلی ، سڑکیں صحت ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    منعم ظفر نے کہا کہ 1 ہزار ووٹ لینے والے لوگوں کو فارم 47 کے ذریعے عوام پر مسلط کردیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں نمبر پورے نہ ہونے پر بندے اٹھالیے جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ این ایف سی اور اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات منتقل کیے جائیں گے، جعلی طریقے سے مسلط ہونے والے اقتدار کے مزے کے رہے ہیں۔

    جمہوریت کا راگ الاپنے والے بانی آمر جو ڈیڈی کہنے والے جمہوریت کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ذہنیت کراچی دشمنی ہے۔

    منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست میں سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نکل کر آئے ہیں جو عوام کے حقوق غصب کررہے ہیں، آج ہم کراچی کے حقوق کے حصول کے لیے وزیر اعلی ہاؤس میں موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا ابھی شروع ہوا ہے، ہم جانے کے لیے نہیں آئے بلکہ حقوق کے حصول کے لیے آئیں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/jamaat-e-islami-opposes-raising-salaries-of-assembly-members/

  • میئر کراچی جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    میئر کراچی جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن ہوئے تو کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کراچی والوں کو مایوس کیا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے نوجوان بے روزگار ہیں، شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں، جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو مردم شماری پر شک ہے، آج کراچی میں پانی نہیں ہے، گٹر ابل رہے ہیں، جب کراچی کے لوگ خوشحال ہوتے ہیں تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، کراچی جب پریشان ہوتا ہے تو دیگر صوبے بھی پریشان ہوتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں صرف مہاجر ہی نہیں ہے تمام قومیت کے لوگ بستے ہیں، کراچی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ہم ملک بھر میں عوام کی ترجمانی کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ نیب نے بھی احتساب کو انتقام کی طرح اپنایا ہوا ہے، ملک میں اخلاقی، مالی دہشت گردی بھی جاری ہے، حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیراعظم یوٹرن لینے کے بجائے رائٹ ٹرن لے لیں تو بہتر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کراچی کو نکلنا پڑے گا، 14 اکتوبر پورے ملک میں کراچی کے عوام کے لیے نکلیں گے، سینیٹ میں ہر مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہتے ہیں کراچی کے بچوں کو انصاف ملے۔

  • کراچی کے لوگوں کو حقوق دلا کر رہوں گا، عمران خان

    کراچی کے لوگوں کو حقوق دلا کر رہوں گا، عمران خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں کراچی کے لوگوں کے ساتھ ان کے حقوق دلانے کیلئے نکلا ہوں، شہر قائد کے لوگوں کو پانی نہیں ملتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کیلئے کیوں کہا ہے۔

    جس معاشرے میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے وہ اپنی آوازبلند کرتاہے، جومعاشرہ ظلم کے سامنے سرجھکا لیتا ہے وہ غلام بن جاتا ہے، کراچی وہ شہر ہے جہاں سب سے پہلے سیاسی تحریکیں چلتی تھیں۔

    روشنیوں کا شہر آج گندگی میں ڈوب رہا ہے


    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کراچی گندگی میں ڈوب رہا ہے اتنی گندگی پہلے کبھی نہیں دیکھی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ہورہی ہے، جتنی گرمی ہوتی ہے اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، یہاں کے لوگوں کو صاف پانی تک نہیں ملتا۔

    کراچی کو روشنیوں کا شہر کہاجاتا تھا، یہ وہ شہر تھا جہاں رات تین بجے بھی رونق ہوتی تھی اور امن و امان اتنا تھا کہ کسی کو اپنے جان ومال کی فکر نہیں ہوتی تھی، انہوں نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا جب بھی موقع ملا کراچی آؤں گا، کراچی کے لوگوں سے مل کر زور لگائیں گے تاکہ اس کوحقوق دیئے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ہورہی ہے، کراچی کے شہریوں بھتہ مافیا، ٹینکرمافیا کے خلاف آپ سڑکوں پر کیوں نہیں نکلے؟ آپ وعدہ کریں کبھی ظلم اور ناانصافی کو تسلیم نہیں کریں گے، عوام ظلم کے سامنے چپ کرکے بیٹھے جائے تووہ اپنے اوپرمزیدظلم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی مسائل حل نہ ہوئے تو پھر سڑکوں پرنکلیں گے اور پھر ایسے نہیں نکلیں گے جیسے ہم آج نکلے ہیں۔

    بااختیاربلدیاتی نظام ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے

    عمران خان نے کہا کہ بااختیار بلدیاتی نظام آنے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، کے پی کے میں صحیح معنوں میں بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر ہیں، میئرکراچی بھی کہتا ہے کہ ہمیں کے پی کے والا بلدیاتی نظام چاہئیے۔

    خیبر پختونخوا والوں سے پوچھیں پولیس کا نظام ٹھیک ہوا یا نہیں، پولیس کوسیاسی اورانتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، پولیس سے ایک غلط کام کرائیں پانچ وہ اپنے کرلیتے ہیں، آئی جی سندھ کہتا ہے کے پی کے والے اختیارات چاہئیں۔

    ایان علی جیسے لوگ پاکستان کا پیسہ باہر لے کر جارہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ چھ چھ باریاں لے چکے ہیں، سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جوپیسہ کراچی اور سندھ میں خرچ ہونا ہے وہ دبئی جارہا ہے۔

    ایان علی جیسے کئی لوگ پیسے باہر لے جارہے ہیں، جو شہر پاکستان کا پیرس ہونا چاہئے وہاں کے حالات دیکھیں، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر لے جایاجاتا ہے۔

    میں ایک بڑے گاڈ فادر کا مقابلہ کررہا ہوں


    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں ایک بڑے گاڈ فادر کا مقابلہ کررہا ہوں، اس گاڈ فاردر کوسپریم کورٹ کے جج نے کہا ہے وہ پاکستان کا بڑا مافیا ہے، اب اُس گاڈ فادر کو عدالت نے جے آئی ٹی کے حوالے کردیا ہے۔

    کراچی حقوق ریلی میں کارکنان و عوام کی بڑی تعداد میں شرکت


     قبل ازیں  تحریک انصاف کی جانب سے کراچی حقوق ریلی مقررہ راستوں پر سے ہوتی ہوئی عمران خان کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچی۔

    حقوق کراچی مارچ‘ کی قیادت عمران خان نے کی اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی اس میں شریک تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی کیمپ لگائے گئےجہاں گزشتہ کئی روز سے پی ٹی آئی کے پارٹی نغمے اور عمران خان کی تقاریر کے حصے سنائے جاتے رہے۔

    کلفٹن سے ریلی کا آغاز ہوا اور یہ شاہراہ فیصل سے کارسازاور  یونیورسٹٰی روڈ سے ہوتی ہوئی جیل روڈ اور پھر مزار قائد پہنچی، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تبدیلی بس میں سوار تھی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ شب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرکاشمع سینٹر شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے کیمپ پر کارکنان اورمیڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئےکہناتھاکہ ن لیگ اور پی پی کی مک مکا کی سیاست نے شہریوں سے ان کے بنیادی حقوق بھی چھین لیے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمران اسماعیل کاکہناتھاکہ گزشتہ 30 سالوں سے کراچی کی نمائندہ جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایم کیوایم نے متعدد بار حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔


    عمران خان کی کراچی کےعوام کو مارچ میں بھرپورشرکت کی دعوت


    یاد رہےکہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے فیس بک پیچ پر ویڈیو پیغام میں کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کےسربراہ کا کہناتھاکہ اتوار کی سہ پہر 3بجے مزار قائد سے جیل چورنگی تک واک کریں گے،ہماری یہ واک کامقصد کراچی کےمسائل اجاگر کرنا ہے۔