Tag: حقیقی آزادی

  • حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

    حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مینارِپاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔

    میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ 4 سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏وہ حقیقی آزادی جو قمر جاوید باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے لیکر امریکا سے معافیوں تک پہنچی آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

  • ‘تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اہم اعلان کریں گے’

    ‘تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اہم اعلان کریں گے’

    لاہور : حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج ایک تاریخی اجتماع ہوگا ، جس میں عمران خان اہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج شاہ محمودقریشی اور اسدعمر کی قیادت میں پہنچنے والے مارچوں کا اجتماع روات میں ہوگا، آج ایک تاریخی اجتماع ہوگا جس سے پاکستانی قوم کے متفقہ لیڈرعمران خان سوا4 بجےاہم خطاب کریں گے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے، اس وقت پوری قوم شدت سے عمران خان کے خطاب کاانتظار کر رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے لیڈر کی کال کے لیے تیار ہے اور پاکستانی قوم بھرپورپیغام دےگی کہ یہ قوم کسی کی غلامی قبول نہیں کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی حاصل کی جائےگی جہاں قانون کی نظر میں سب برابر ہوں، جمہوریت کاصحیح معنوں میں نفاذہوگا، عوامی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے،ریاست مدینہ کی طرزپرریاست قائم ہوگی۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دونوں حصے شاہ محمود اور اسد عمر کی قیادت میں دو مختلف روٹس پر آج روات میں اکٹھے ہوں گے۔

    عمران خان سوا چار بجے ویڈیو لنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں راولپنڈی جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

  • اسد عمر نے پارٹی سے اختلافات  کی چہ مگوئیوں کا جواب دے دیا

    اسد عمر نے پارٹی سے اختلافات کی چہ مگوئیوں کا جواب دے دیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پارٹی سے اختلافات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور کا کپتان سے اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں۔

    اسد عمر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق چہ مگوئیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا میرا ایک کلپ چلایا جارہا ہے کہ اختلافات ہوگئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مجھے جنریٹر خراب ہونے پرغصہ تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہورہی تھی۔

    خیال رہے تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ، شرکاء کامونکی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے جھنڈوں کی بہار ہے اور شرکاء کے امپورٹڈحکومت نامنظور کے نعرے گونج رہے ہیں۔

    شرکاء کا کہنا ہے کہ عمران خان سچا لیڈر ہے، اس لیے ساتھ دینے نکلے ہیں، جب تک واپسی کی کال نہیں ملے گی، تب تک نہیں لوٹیں گے۔