اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ‘حقیقی آزادی تحریک’ کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج رحیم یارخان میں پاور شو کرے گی، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
عمران خان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج رحیم یارخان میں جلسہ کروں گا، جہاں تحریک کے حتمی لائحہ عمل کااعلان کروں گا، تقریرکی مختلف شہروں کےمقررکردہ مقامات پرلائیواسکریننگ کی جائے گی۔
حقیقی آزادی تحریک کے حوالے سے چئیرمین عمران خان کا خصوصی پیغام#کپتان_ہم_تیار_ہیں pic.twitter.com/pmaHEqNlCD
— PTI (@PTIofficial) September 24, 2022
گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کروڑوں پاکستانی سیلاب میں گھرے ہیں، عوام مہنگائی سے مررہے ہیں اور کرائم منسٹر قوم کاپیسہ عیاشیوں میں اڑارہاہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ کٹھ پتلیوں کوملک مزید تباہی کی بھینٹ چڑھانےکی اجازت نہیں دیں گے، حقیقی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کال دوں گا۔