Tag: حقیقی آزادی لانگ مارچ

  • حقیقی آزادی لانگ مارچ: عمران خان کا کنٹینر روات پہنچا دیا گیا

    حقیقی آزادی لانگ مارچ: عمران خان کا کنٹینر روات پہنچا دیا گیا

    لاہور : حقیقی آزادی لانگ مارچ کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کنٹینرروات پہنچا دیا گیا ہے، مارچ کے دونوں آج روات میں اکٹھے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی لانگ مارچ بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کا کنٹینر روات پہنچا دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دونوں حصے شاہ محمود اور اسد عمر کی قیادت میں دو مختلف روٹس پر آج روات میں اکٹھے ہوں گے۔

    عمران خان سوا چار بجے ویڈیو لنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں راولپنڈی جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی سکرین نصب اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

    11نومبر کو اسد عمر کی قیادت میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے ایک روٹ کا آغاز کیا گیا ، اسد عمر کی قیادت میں 8 دن میں لانگ مارچ کل چکوال پہنچا۔

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چکوال کے بعد لانگ مارچ کارواں کی شکل میں نہیں جائے گا، کارکنوں کو روات از خود پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • حقیقی آزادی لانگ مارچ کا قافلہ شہر اقتدار کے قریب پہنچ گیا

    حقیقی آزادی لانگ مارچ کا قافلہ شہر اقتدار کے قریب پہنچ گیا

    لاہور: حقیقی آزادی لانگ مارچ کا قافلہ شہر اقتدار کے قریب پہنچ گیا، لانگ مارچ کے شرکا آج جہلم سے دینہ پہنچیں گے،جہاں عمران خان کا خطاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا ، شاہ محمودقریشی لدھرہاؤس جہلم سے ریلی کی قیادت کریں گے اور جی ٹی روڈ دینہ پر پڑاؤ ہوگا۔

    دینہ میں تمام تیاریاں مکمل ہیں، عمران خان ویڈیو لنک پر شرکا سے خطاب کریں گے۔

    لانگ مارچ کا دوسراحصہ آج خوشاب میں ہوگا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے آج شاہ پور سے ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی قائد آباد پہنچے گی۔

    حقیقی آزادی مارچ قافلے کو خوشاب شہر میں5 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا اور عمران خان شام ساڑھے 4 بجےبذریعہ وڈیو لنک مارچ کےشرکاسے مخاطب ہوں گے۔

    قائد آباد خوشاب میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا، سیکیورٹی رسک کے باعث شہر بھر کے بازار اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مارچ کی سیکیورٹی کیلئے 1800 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔