Tag: حقیقی آزادی مارچ

  • حقیقی آزادی مارچ : سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، 10 ہزار اہلکار تعینات

    حقیقی آزادی مارچ : سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، 10 ہزار اہلکار تعینات

    راولپنڈی : حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر10 ہزار پولیس اہلکارتعینات کردیا گیا جبکہ صورتحال کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے اور مارچ سے متعلق راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

    حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی پر10 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

    جلسہ گاہ کوچاروں اطراف سےرکاوٹیں لگاکرسیل کردیا گیا ، واک تھروگیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔

    پنڈال میں داخلے سے قبل شرکا کی جامہ تلاشی لی جائے گی جبکہ عمران خان کے لئے بلٹ پروف لفٹ تیار کی گئی ہے اور متبادل کے طور ریمپ بھی لگایا جا رہا ہے۔

    سی پی او،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ 10ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض انجام دےرہے ہیں جبکہ ایلیٹ کے 270 سے زائد کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

    جلسہ گاہ اورگردونواح میں ایلیٹ کمانڈوزاورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں کا گشت جاری ہے، 200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 100سےزائدمقدمات پرخصوصی پکٹس پرچیکنگ کی جا رہی ہے۔

    سی سی ٹی وی کیمروں کےذریعےبھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • عمران خان کے لیے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی، اسٹریچر بھی موجود

    عمران خان کے لیے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی، اسٹریچر بھی موجود

    لاہور: حقیقی آزادی مارچ کیلئے ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم عمران خان کی رہائشی جگہ زمان پارک کے باہر بھی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی روانگی کی تیاری شروع ہوگئی، زمان پارک میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی پارک کے باہر پہنچا دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کوسخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا، ان کے ہمراہ پولیس اور کمانڈوز کی گاڑیاں بھی ائیرپورٹ جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ائیرپورٹ روانہ ہونےکیلئے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی، بلٹ پروف گاڑی کے اندر عمران خان کی ٹانگ میں بریسز کی وجہ سے اسٹریچر بھی لگایا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹرز بھی سفر کریں گے۔

    عمران خان بریسز کی وجہ سے گھٹنے کو حرکت نہیں دے سکتے، راولپنڈی روانگی سےقبل ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کاحتمی طور پر دوبارہ چیک اَپ کرےگی، جس کے بعد وہ 1 بجے زمان پارک سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ جائیں گے، اولڈ ائیر پورٹ سےعمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچیں گے، روانگی سےقبل عمران خان پارٹی رہنماؤں سےٹیلی فونک مشاورت کریں گے، تاہم وہ دوپہر تک زمان پارک سے ہی لانگ مارچ  کومانیٹر کریں گے۔

  • حقیقی آزادی مارچ کا سونامی، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری

    حقیقی آزادی مارچ کا سونامی، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری

    راولپنڈی: حقیقی آزادی مارچ کا سونامی چل پڑا ہے، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، خیمہ بستی بھی آباد کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اقبال پارک میں چاند رات کا سماں رہا، پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، پارٹی پرچموں کی بہار اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے ہوئے شرکا نے رات خیمہ بستی میں گزاری۔

    ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب اسٹیج لگانے کی اجازت دینے سے انکار کیا تو مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگانا پڑا، فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، فیض آباد بس اڈہ بھی سیل کر دیا گیا، آج میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

    ملتان سے قافلہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں راولپنڈی پہنچ گیا ہے، لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے چل پڑے ہیں، حماد اظہر کی قیادت میں قافلہ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچ گیا، آج صبح جی ٹی روڈ پر نکلے گا۔

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں کارواں راولپنڈی روانہ ہو چکا ہے، کوئٹہ سے بھی قافلے روانہ ہو گئے، خیبر پختون خوا کے عوام بھی آج راولپنڈی کا رخ کریں گے، جن کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ستائیس سال کے دوران قوم میں ایسی بیداری نہیں دیکھی جیسی آج دیکھ رہا ہوں، میڈیا اور ارشد شریف جیسے افراد نے لوگوں میں شعور بیدار کیا، ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا۔

    عمران خان نے کہا میں غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا، اچھی شروعات کرنی ہے تو ظلم کرنے والوں کو فارغ کریں، ادارے اپنی عزت خود بناتے ہیں، کبھی نہیں سوچا میرا کوئی آرمی چیف ہو، سب اداروں میں میرٹ پر لوگ لگنے چاہئیں، یہ سمجھتے ہیں جسے آرمی چیف لگائیں گے ان کے کام کرے گا، پہلے بھی کہا جسے بھی آرمی چیف لگائیں ادارے کے لیے کام کرے گا۔

    برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹرویو میں کہا میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا، چھبیس سال پہلے جب سیاست میں آیا تب سے جان خطرے میں ہے، وزیر آباد میں فائرنگ پہلا قاتلانہ حملہ نہیں تھا۔

    ادھر وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جلسے میں دہشت گردی ہو سکتی ہے، انھوں نے عمران خان کو للکارا کہ آپ کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاست دان بنیں، پارلیمنٹ میں آئیں، اور پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ بیٹھیں۔

  • تحریک انصاف کا آزادی لانگ مارچ آج روات پہنچے گا

    تحریک انصاف کا آزادی لانگ مارچ آج روات پہنچے گا

    فیصل آباد: تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ آج روات پہنچے گا، جہاں شاہ محمود اور اسد عمر کی قیادت میں دو مختلف روٹس پرلانگ مارچ آج اکٹھے ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے مرحلے کے دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے،  11 نومبر کو اسد عمر کی قیادت میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے ایک روٹ کا آغاز کیا گیا جو 8 دن کے بعد کل چکوال پہنچا تھا۔

    تحریک انصاف ذرائع کے مطابق چکوال کے بعد لانگ مارچ کارواں کی شکل میں نہیں جائے گا، کارکنوں کو روات از خود پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس لے علاوہ پولیس نے حقیقی آزادی مارچ کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    مارچ کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

    سیکیورٹی کے لئے 38 ایلیٹ فورس اہلکار،91 خواتین اور ایک ہزار 94 ٹریفک اہلکار و دیگر تعینات ہوں گے جبکہ پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی رہیں گے۔

  • عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار

    عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار

    لاہور : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے ، حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حکومت مخالف حقیقی آزادی مارچ کے معاملے پر عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ کس جگہ ہوگا تعین کر لیا گیا، حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں حکومت کوٹف ٹائم دینے کے مشاورتی عمل میں تیزی آگئی ہے ، 2روز قبل عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شاہ محمود،اسدعمر ودیگرشریک تھے۔

    پی ٹی آئی کا مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے ، رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے، جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی دھرنا دیا جائے۔

    رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی گزشتہ اجلاس کی تجاویز پر آج مزید مشاورت ہوگی، کل عمران خان پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر اہم اعلان کریں گے۔

  • شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ رواں دواں ہے، قافلہ آج جہلم پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلہ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کی قیادت میں قافلہ آج جہلم پہنچے گا، جہلم کے شاندار چوک پرپنڈال سج گیا ہے ، بینرز اور پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں۔

    استقبالیہ کیمپس میں جشن کا سماں ہے اور پارٹی ترانے گونج رہے ہیں، عمران خان شام4بجے مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے ، جس کے کئے شاندارچوک پر بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہے۔

    دوسری جانبحقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوسرے مرحلہ میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی قیادت میں قافلہ آج سرگودھا ڈویژن میں داخل ہوگا۔

    کوٹ مومن،مٹیلہ اوربھاگٹانوالہ میں شاندار استقبال کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں اور یونیورسٹی روڈ کے 3 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگ گئے ہیں، مرکزی پنڈال خیام چوک میں سجایا گیا ہے، عمران خان مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

    حقیقی آزادی لانگ مارچ کے قائدین آج رات سرگودھا میں قیام کریں گے اور کل دن ساڑھے11بجے مارچ اگلی منزل کی جانب روانہ ہوں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں قافلہ آج جہلم کیلئے روانہ ہو گا، حقیقی آزادی مارچ کا آج شاندار چوک جہلم میں پڑاؤ ہو گا۔

    مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی کریں گے، شاہ محمود قریشی 4:15 بجے مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے اور عمران خان 4:30 بجے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاسے خطاب کریں گے، کوئی بھی سازش عوام کو عمران خان سے دور نہیں کر سکتی۔

  • حقیقی آزادی مارچ : تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

    حقیقی آزادی مارچ : تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

    چنیوٹ: حقیقی آزادی مارچ کے چنیوٹ پہنچنے پر ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ آج چنیوٹ داخل ہوگا ، ذرائع محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند نہیں کیے گئے، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود لاہور میں ہیں لیکن ان کی عدم موجودگی کے باوجود قائد کی کال پر لبیک کہتے ہیں عوام کا سمندر لانگ مارچ میں شریک ہے۔

    حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کی منزل چنیوٹ ہے، مارچ بھٹو کالونی، تحصیل چوک سے عوامی قافلہ چنیوٹ کے نواب چوک پہنچے گا جہاں عمران خان کا وڈیو لنک خطاب دیکھا جائے گا۔

  • تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے  منڈی بہاؤالدین پہنچے گا

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچے گا

    فیصل آباد: تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچے گا، جہاں عمران خان ساڑھے چار بجے ویڈیولنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج چک جھمرہ سے شروع ہو گا، مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر جناح باغ میں خطاب کے بعد مارچ کی قیادت کرتے ہوئے جڑانوالا پہنچیں گے۔

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچے گا۔

    گذشتہ روز کھاریاں میں عمران خان کی غیرموجودگی میں بھی آزادی مارچ میں عوام کا سمندر امڈ آیا اور بڑی اسکرین پر کپتان کا خطاب دیکھا گیا۔

    جس میں عمران خان نے کہا کہ ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے،چیف جسٹس سے کہتا ہوں ،یہ وقت ہےکہ عدلیہ عوام کےساتھ کھڑی ہو۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھامفرورشخص اہم فیصلہ کررہاہے،عوام میں بہت غصہ ہے،شکر کریں لانگ مارچ کو پرامن لیکرچل رہے ہیں۔

    ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں،میں توملک چھوڑکر کہیں نہیں جارہا،ایک ہی مطالبہ ہےہمیں بھیڑبکریاں نہ سمجھو،صاف اور شفاف الیک

  • حقیقی آزادی مارچ : عمران خان آج لالہ موسیٰ میں شرکاء سے خطاب کریں گے

    حقیقی آزادی مارچ : عمران خان آج لالہ موسیٰ میں شرکاء سے خطاب کریں گے

    لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لالہ موسیٰ میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج لالہ موسی کے لیے روانہ ہوگا، لالہ موسیٰ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور عمران خان کا خطاب دکھانے کیلئے اسکرین لگادی گئی ہے۔

    عمران خان آج شام 4 بجے مارچ کے شرکا سے لالہ موسیٰ میں ویڈیولنک پر خطاب کریں گے۔

    دوسری جانب اسدعمرکی قیادت میں مارچ دربارحضرت سلطان باہوپہنچ گیا ، جہاں صاحبزادہ محبوب سلطان ،امیرسلطان ، صاحبزادہ حبیب سلطان نےاستقبال کیا۔

    جھنگ : اسد عمردربارپرحاضری کےبعدلانگ مارچ کا آغاز کریں گے ، مارچ گڑھ موڑ ،کوٹ بہادر،روڈسلطان،اٹھارہ ہزاری، ہیڈ تریموں اور ملہوآنہ موڑ سے گزرے گا۔

    جھنگ شہر تک راستے میں پی ٹی ورکرز نے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا لئے گئے ہیں ،تحریک انصاف جھنگ میں بھی پاور شوکرے گی۔

    اسد عمر جھنگ کی چرچ گراؤنڈ میں شام کو اجتماع سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام کاسمندرعمران خان کی قیادت میں اسلام آبادکا رخ کرے گا ،مارچ میں عوام باالخصوص فیملیز نے ریکارڈشرکت کی، اسلام آباد میں عدالت کی مختص کردہ جگہ پر تاریخی اورپرامن احتجاج ہوگا۔

  • حقیقی آزادی مارچ  :  اسد عمر کیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں

    حقیقی آزادی مارچ : اسد عمر کیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں

    کراچی : سیکریٹری جنرل اسد عمر کیلئے کراچی میں حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، سیکریٹری جنرل اسدعمرکیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں ہیں۔

    سابق ایم این اےاکرم چیمہ کی جانب سے کنٹینرتیار کرایا جا رہا ہے جبکہ سابق ایم پی اے فہیم خان اوراکرم چیمہ تمام کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

    کنٹینر جلد سے جلد فیصل آبادکیلئے روانہ کر دیا جائے گا ، اسد عمر فیصل آباد سے اسی کنٹینر کے ہمراہ قافلہ لیکر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

    خیال رہے اسدعمرکی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں بڑی ریلی کمالیہ کی جانب رواں دواں ہے۔

    تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج گجرات سے آغاز ہوگا، عمران خان ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔