Tag: حقیقی آزادی مارچ

  • کنٹینر کے قریب فائرنگ ، عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی، ایک شخص جاں بحق

    کنٹینر کے قریب فائرنگ ، عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی، ایک شخص جاں بحق

    وزیرآباد : حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں عمران خان زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی۔

    قاتلانہ حملے میں عمران خان سمیت 6 افرادزخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    فائرنگ کے بعد مارچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے وقت قافلہ ظفرعلی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔

    وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا کہ فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوئے ہیں، ان کو پیر میں گولی لگی ہے۔

    کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، ٹانگ پر گولی لگنےکے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوئے۔

    فائرنگ سے سینیٹر فیصل جاوید ، پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ، جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کو ایمبولینسز میں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • حقیقی آزادی مارچ:   اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دی

    حقیقی آزادی مارچ: اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دی

    اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کیلئےپی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دی۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کیلئے انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے 39 شرائط کا بیان حلفی طلب کرلیا ہے۔

    39شرائط ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون ن ےاسلام آبادہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ٓ

    اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیان حلفی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہیے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت صرف ایک دن کیلئے ہوگی، پی ٹی آئی اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے،انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

    اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اور جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کرنا ہوگا۔

    انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسےمیں کسی قومی یاپارٹی پرچم نذرآتش نہیں ہوگا۔

  • حقیقی آزادی مارچ : عمران خان آج  2 مقامات پر خطاب کریں گے

    حقیقی آزادی مارچ : عمران خان آج 2 مقامات پر خطاب کریں گے

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج حقیقی آزادی مارچ میں دو مقامات پر خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ساڑھے 11 بجے اپنی رہائش گا زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

    عمران خان کوٹ خضری سے لانگ مارچ قافلہ کی قیادت کریں گے ، قافلہ دوپہر ایک بجکر30 منٹ پر روانہ ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج دو مقامات پر خطاب کریں گے ، پہلا خطاب مولانا ظفر علی خان چوک کے مقام پر اور دوسرا خطاب اولڈ کچہری چوک وزیر آباد کے مقام پر ہوگا۔

    مولاناظفرعلی خان چوک پربینرز اور فلیکسزکی بھرمار ہے جبکہ مقامی قیادت کے لئے اسٹیج تیار کرلیا گیا اور کرسیاں لگا دی گئیں۔

    بعد ازاں عمران خان آج رات واپس زمان پارک لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

  • حقیقی آزادی مارچ کب اسلام آباد  پہنچے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

    حقیقی آزادی مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ دیر بعد آج پنڈی بائی پاس گجرانوالہ سے چھٹے دن کے سفر کا آغاز ہونے والا ہے، پورے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قافلے مارچ کا حصہ بنتے جارہے ہیں، عمران خان لاکھوں پر مشتمل کارواں کی قیادت کرتے ہوئے 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے-

  • حقیقی آزادی مارچ : تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    حقیقی آزادی مارچ : تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    ایبٹ آباد : حویلیاں سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

    حویلیاں سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نےعاطف منصف خان کو وزیراعلی ہاؤس بلایا۔

    جہاں عاطف منصف خان نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اور عمران خان کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا۔

  • عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل

    عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل

    گوجرانوالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے۔

    لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی بائی پاس سے ہوگا، جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

    لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں ، گکھڑ پہنچنےپرعمران خان کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

    گکھڑ پہنچنے پر عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے اور چھٹے روز لانگ مارچ گکھڑ میں اختتام پذیر ہوگا ، جہاں عمران خان خطاب کریں گے۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

    مارچ آج گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔

    نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔

  • عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز

    عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر پر سوار ہوگئے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، فیصل جاوید اوردیگر پارٹی رہنما بھی کنٹینر پر موجود ہے۔

    عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کنگنی والا بائی پاس سے اپنی منزل کی جانب روان ہوا۔

    عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ سپر ایشیا چوک پہنچا تو عوام کے جم غفیر نےعمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    خیال رہے آزادی مارچ کے آج کے دن کےآغاز کے لئے مقام تبدیل کیا گیا تھا ، جس کے مطابق لانگ مارچ چن دا قلعہ کے بجائے گنگنی والا بائی پاس سے شروع ہوگا۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

    نئے شیڈول کےمطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے ، مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگا۔

    جس کے بعد مارچ کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد حقیقی آزادی مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔

    نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔

  • حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری

    حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری

    لاہور : حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

    نئے شیڈول کےمطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے ، مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگا۔

    جس کے بعد مارچ کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد حقیقی آزادی مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔

    نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔

    اتوار کے روز حقیقی آزادی مارچ سرائےعالمگیر سے جہلم تک جائے گا۔

  • حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل کیا ہوگا؟  پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    راولپنڈی : تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    گوجر خان اور مندرہ کے درمیان شرکاکا پہلا پڑاو ہوگا جبکہ مارچ کے شرکا دوسرا پڑاؤ شمس آباد کے مقام پر کریں گے۔

    مارچ کے شرکاٹی چوک ،سواں اور پھر مریڑ حسن پہنچیں گے، مریڑ حسن سے اسلام آباد داخلہ کیلئے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

    مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے ، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے، جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی قیادت میں رواں دواں ہے، مارچ میں عوام و کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

  • ’آپ کا کپتان سیاست نہیں جہاد کررہا ہے‘

    ’آپ کا کپتان سیاست نہیں جہاد کررہا ہے‘

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ کا کپتان اس وقت سیاست نہیں جہاد کررہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جذبے سے پاکستان کی طاقتیں خوفزدہ ہورہی ہیں جبکہ ملک کی سب سے بڑی طاقت عوام ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ راستے میں کوئی گھر، سڑک نظر نہیں آئی جہاں کپتان کے لیے عوام نہ آئیں قوم بھی دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے امریکا، لندن اور نہ ہی بند کمروں میں ہوں گے بلکہ ملک کے فیصلے عوام کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی ایک خاص میٹنگ تھی جس کی وجہ سے لاہور میں واپس آنا پڑا، کپتان کا پیغام ہے کہ کل صبح  بجے مرید کے پہنچنا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-says-biggest-dacoit-of-country-has-been-imposed-on-us/

    اس سے قبل فیروز والا میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کوئی آزادی دیتا نہیں ہے یہ چھیننا پڑتی ہے، زنجیروں کو توڑنا پڑتا ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ان چوروں سے آزاد کروانا ہے، حقیقی آزادی مارچ میں میرے ساتھ سب نے شرکت کرنی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے گا اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔